Tag: G20 Conference

  • بھارت مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، بلاول بھٹو

    بھارت مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز دبا دے گا تو وہ غلط ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے، کل آزاد کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگھر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو دبا دے گا تو وہ غلط سمجھتا ہے، کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جی20اجلاس رکھ رہا ہے، ہم پرسوں احتجاجی جلسہ بھی رکھیں گے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرینگے۔

    بھارت سمجھ رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں کانفرنس رکھ کر ان کی آواز دبا دیں گے، تو اس کی بھول ہے، اس قسم کے اقدام سے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آجائے گا،

    بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ یو این کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں، بھارت عالمی قوانین اور یو این کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، یہ دونوں چیزیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اہم اعلان کردیا

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اہم اعلان کردیا

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب نیوم میں گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ قائم کررہا ہے۔ مملکت نے کاربن سرکلر معیشت ٹیکنالوجی کے سلسلے میں جی ٹوئنٹی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    وہ اتوار کو جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کے دوسرے روز کرہ ارض کے تحفظ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کاربن سرکلر معیشت کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی اپنائی جائے۔

    شاہ سلمان نے بتایا کہ مملکت میں تجدد پذیر توانائی کے سرچشموں کی بڑی اسکیمیں ہیں۔ ان میں شمسی توانائی اور پن چکی قابل ذکر ہیں۔ 2030 تک سعودی عرب میں ان سے 50 فیصد بجلی تیار کی جانے لگے گی۔

    شاہ سلمان نے کہا کہ کرہ ارض کا تحفظ انتہائی اہم ہے، مملکت میں 2012 میں معیاری توانائی کا قومی پروگرام کاربن کا اخراج کم کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔

    دیگر ممالک سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کی خاطر اس پروگرام کے اہداف کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیں۔ شاہ سلمان نے جی ٹوئنٹی کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنے فارمولے اور پروگرام پیش کریں۔

    جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اٹلی کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کی مکمل کامیابی کےلیے پوری طرح سے پرعزم ہیں ۔ جی ٹوئنٹی پوری دنیا کو صحیح جہت میں لےجاسکتی ہے۔

    جاپانی وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جی ٹوئنٹی میں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل بڑا چیلنج ہیں اس کو ہمیں مل کر حل کرنا ہوگا ۔ جاپانی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ آلودگی میں تخفیف کے لیے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کریں گے۔

    اپنے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماحولیاتی نگرانی زبردست عہد ہے۔ امریکہ نے پانی کے بنیادی ڈھانچے پر38 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے ہیں ۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے دنیا کے کسی بھی سے ملک سے کہیں زیادہ کاربن کا اخراج کم کیا ہے۔

    چینی صدر نے کہا کہ ہمیں ماحولیات سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی پابندی کرنا ضروری ہے، چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ 2030 تک کاربن سے آزاد توانائی کا ہدف حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔

    چینی صدر نے کاربن کی سرکلر معیشت سے متعلق سعودی فارمولے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کوویڈ 19 کے بعد والے دور میں اپنے ملک کو معمولی کاربن والی توانائی والا ملک بنانے کےلیے کوشاں ہیں ۔ چینی صدر نے کہا کہ خوبصورت اور صاف ستھری دنیا کی خاطر آئیں ہم سب مل کر کام کریں۔

    انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ عوام اور معیشت کو کورونا کے نقصانات سے بچانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ کاربن معیشت کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ نریندر مودی نے کہا کہ ان کے ملک نے متعدد شعبوں میں نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ ایل ای ڈی نے شہرت حاصل کر لی ہے جس سے سالانہ 38 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی بچت ہوئی ہے۔

    آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی اور خوشحالی میں معاون اقتصادی نمونے پیش کرنا ہوں گے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ 2020 ہمارے لیے بڑی آزمائش کا سال ثابت ہوا ۔ ہم کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کےلیے فوری اقدامات پر مجبور ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ 2021بھی مشکل سال ثابت ہو گا ۔ وبا سے نجات آسان نہیں تاہم ہمیں مستقبل کو مد نظر رکھنا ہو گا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ وہ جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کی کامیابی پر سعودی عرب کو مبارکباد دیتے ہیں۔

  • جی ٹوئٹنی کانفرنس : سعودی عرب میں ایئر شو کی تیاریاں مکمل

    جی ٹوئٹنی کانفرنس : سعودی عرب میں ایئر شو کی تیاریاں مکمل

    ریاض : سعودی عرب میں جی ٹوئٹنی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر رنگا رنگ ایئر شو منعقد کیا جائے گا، ایئر شو میں سعودی فضائیہ کے پائلٹ اپنی صلاحیتیوں کا مظاہرہ کریں گے۔

    سعودی عربیئن ائیر لائن (السعودیہ) نے ورچوئل جی ٹوئٹنی کانفرنس کے موقع پر ائیر شو کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ 21نومبر بروز ہفتہ کو سربراہ کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر ائیر شو ہوگا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق السعودیہ کے تین طیارے بوئنگ777، بوئنگ787 اور ائیر بس اے320 ائیر شو میں حصہ لیں گے۔

    اس موقع پر جی ٹوئنٹی کے قائد ملک سعودی عرب کے پرچم فضا میں لہرائے جائیں گے۔ قومی ائیرلائن السعودیہ اور سعودی فضائیہ کے ہوا باز ائیر شو میں حصہ لیں گے اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے جی ٹوئنی کی صدارت کے حوالے سے اپنا موٹو ’السدو‘ کی شکل کا بنایا ہے یہ ایک طرح کا صحرا نشینوں کا روایتی رومال ہے، سعودی کمپنی کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے۔

  • جی ٹوئنٹی کانفرنس : سعودی عرب کو بڑی کامیابی مل گئی

    جی ٹوئنٹی کانفرنس : سعودی عرب کو بڑی کامیابی مل گئی

    ریاض : سعودی عرب میں جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس عنقریب ہونے والی ہے، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کانفرنس میں پہلی مرتبہ انسداد بدعنوانی پر بھی بحث کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جی ٹوئنٹی دنیا کی اہم اقتصادی طاقتوں کا مجموعہ ہے۔ یہ 85 فیصد عالمی مجموعی پیداوار کا مالک گروپ ہے۔ گروپ میں شامل ممالک اہم عالمی، سماجی و اقتصادی مسائل پر بحث کرکے اہم فیصلے کرتے ہیں۔

    گروپ کی قیادت رکن ملکوں کے درمیان تبدیل ہوتی رہتی ہے؟

    جی ٹوئنٹی کے ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے والے آرٹیکل میں کہا گیا کہ 2020 میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کو جی ٹوئنٹی کی قیادت ملی ہے۔

    جی ٹوئنٹی کی پہلی سربراہ کانفرنس 2008 میں ہوئی تھی، اب رواں سال پروگرام کے مطابق جی ٹوئنٹی کی ورچوئل سربراہ کانفرنس 21 اور22 نومبر کو ریاض میں ہو رہی ہے۔

    جی ٹوئنٹی میں19 ممالک اور یورپی یونین شامل ہے۔ رکن ملکوں میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔
    سپین، اردن، سنگا پور اور سوئٹزرلینڈ 2020 کے دوران جی ٹوئنٹی کے مہمان ممالک ہیں۔

    جی ٹونئٹی کی سرگرمیوں میں بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں بھی مدعو ہیں۔ عالمی ادارہ خوراک و زراعت، مالیاتی استحکام کونسل، عالمی ادرہ محنت، عالمی مالیاتی فنڈ، اقتصادی و ترقیاتی تنظیم ، اقوام متحدہ ، عالمی بینک گروپ، عالمی ادارہ صحت اور عالمی تنظیم تجارت شامل ہیں۔

    سعودی عرب کی سربراہی میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں کئی اور عالمی تنظیموں عر ب مالیاتی فنڈ، اسلامی ترقیاتی بینک، جنوب مشرقی ایشیا کی تنظیم، افریقی یونین، جی سی سی اور فروغ افریقہ نئی شراکت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    جی ٹوئنٹی کی ریا ض کانفرنس کی تیاری کے طور پر سعود ی عرب نے سال بھر کئی وزارتی میٹنگز منعقد کی ہیں۔ جس میں ایجنڈے پر موجود امور پر مباحثے کیے۔ جدید پالیسیاں ترتیب دینے اور سربراہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    وزارتی میٹنگز کے اہم موضوعات میں زراعت، ڈیجیٹل معیشت، توانائی، ماحولیات، فنڈنگ، صحت، سیاحت اور تجارت رہے ہیں۔
    یاد رہے کہ سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انسداد بدعنوانی پر بحث کے لیے وزارتی میٹنگز کا بھی اہتمام کیا ہے۔

    سعودی عرب نے اس سال جی ٹوئنٹی کے قائد کی حیثیت سے 26 مارچ 2020 کو کورونا وبا پر ہنگامی جی ٹوئنٹی ورچوئل سربراہ کانفنس منعقد کی۔

    کانفرنس نے اختتا م پر اعلامیہ جا ری کیا۔ اس کے بعد کورونا وبا سے نمنٹے کے لیے ہنگامی وزارتی میٹنگز مسلسسل ہوتی رہی ہیں۔
    جی ٹو ئنٹی کی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے نتیجے میں کمزور زمروں اور روزگار کے طریقوں اور جان کی سلامتی کے حوالے سے مثالی اور فوری انتطامات کیے گئے۔

    رکن ملکو ں نے 26 مارچ کے بعد بین الاقوامی معیشت کو اٹھانے کےلیے گیارہ ٹریلین ڈالر لگائے جبکہ صحت نظام کو سہارا دینے کےلیے 21 ارب ڈالر مختص کیے۔

    اس بڑے بجٹ کی بدولت کورونا کی ویکسین پر تحقیق اور تیاری کا کام انجام دیا گیا ۔ سربرارہ کانفرنس سےکم ترقی پذر ملکوں پر سے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 14 ارب ڈالر مختص کیے تاکہ یہ ممالک اپنے جملے وسائل کورونا وبا سے نمنٹے کے لیے وقف کرسکیں۔

    سعودی عرب ریاض میں کورونا بحران پر سربراہی کانفرنس میں خصوصی توجہ مرکوز کرے گا تاکہ طاقتور اور بہتر دنیا وجود میں آسکے اور سب لوگ اکیسویں صدی کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔ سب لوگ بااختیار بن سکیں۔ کرہ ارض کو تحفظ حاصل ہو اور ترقی کے نئے افق سامنے آئیں۔

  • جی ٹونٹی کا اجلاس : غریب ممالک کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

    جی ٹونٹی کا اجلاس : غریب ممالک کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

    ریاض : سعودی عرب کی زیر قیادت جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے گورنرز کے آن لائن اجلاس میں دنیا کے غریب ممالک کو ریلیف دینے کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کردی گئی۔

    اجلاس میں بین الاقوامی معیشت کے نئے افق، درپیش خطرات اور کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے گروپ کے لائحہ عمل میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے کی۔

    اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی 20 کے اجلاس میں شریک وزرائے خزانہ نے دوطرفہ قرضوں کی ادائیگی کی معطلی میں توسیع کی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ جی 20 نے انتہائی غریب ملکوں کو بھی قرضوں کی ادائیگی میں مزید 6 ماہ کی توسیع دی ہے۔

    جی 20 کے وزرائے خزانہ نےاجلاس میں مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ سے کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی فنڈنگ اور رکن ملکوں کی ضروریات کی تکمیل کا تجزیاتی مطالعہ تیار کرے۔

    وزرائے خزانہ نے عالمی بینک سے اپنا دائرہ کار وسیع کرنے کی اپیل بھی کی ہے، جی 20 کے وزرائے خزانہ سربراہ اجلاس سے قبل ایک اور ہنگامی اجلاس کریں گے۔

    واضح رہے کہ جی20 کے لائحہ عمل کے مطابق نہایت غریب ملکوں کو 14 ارب ڈالر سے زیادہ کے قرضوں کی ادائیگی ملتوی کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنی آمدنی کے ذرائع وبا سے نمٹنے کے لیے مختص کرسکیں۔

  • جی 20 اجلاس : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے پروائی خبروں کی زینت بن گئی

    جی 20 اجلاس : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے پروائی خبروں کی زینت بن گئی

    بیونس آئرس : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حرکتوں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی نظروں میں رہتے ہیں، کچھ ایسا ہی انہوں نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ہونے والے جی 20ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر کی لاابالی حرکتیں جاری رہیں، اس کو غرور کہیں لا پرواہی یا بداخلاقی کہ ڈونلڈ ٹرمپ جی ٹوئنٹی اجلاس میں بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے۔

    ارجنٹینا کے صدر کے ساتھ فوٹو سیشن سے پہلے ہی وہ اسٹیج سے چلتے بنے، اس موقع پر ٹرمپ کے ہم منصب حیران پریشان کھڑے انہیں دیکتھے رہ گئے۔

    ایک اور موقع پر انہیں ترجمہ سننے کے لیے ائیر فون دیا گیا جس پر انہوں نے ترجمہ سننے کے بعد ائیر فون وہیں زمین پر پھینکتے ہوئے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں مجھے اچھی طرح سے ہسپانوی زبان سمجھ میں آتی ہے۔

    واضح رہے کہ جی 20 ممالک کا سربراہی اجلاس بیونس آئرس کے کوسٹا سالگویرو کنونشن سینٹر میں جاری ہے، بیس ممالک کی تنظیم کا قیام1999میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان اقتصادیات پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جانا اور عالمی مالیاتی مسائل پر باہمی تعاون اور معاونت سے نمٹنا ہے۔