گال : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گال ٹیسٹ کے دوران ایک با پھر مشکوک قرارد ے دیا گیا۔ محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا۔
محمد حفیظ اگلے چودہ روز میں اپنے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی مستند لیبارٹری میں ری ٹیسٹ کروائیں گے، اگر ری ٹیسٹ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرا رپایا تو محمد حفیظ کو ایک سال کےلئے بولنگ سے معطل کردیا جائے گا۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔