Tag: Gaal Test

  • گال :پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کل سے شروع ہوگی

    گال :پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کل سے شروع ہوگی

    گال  :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔ گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میدان سجنے کو ہے۔ تیاریاں جاری  ہیں ۔ ایشیا کی دو بہترین ٹیموں میں گھسمان کی جنگ ہوگی ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سےبخوبی واقف ہیں ۔

    میزبان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا تو پاکستان کو بھی سری لنکن وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔ پاکستان سری لنکا کو سبق سکھانے کے لئے بے تاب  ہے۔ ادھر سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی  کمر کس لی ہے۔ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔

    گال میں پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب نیٹ پریکٹس کی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سولہ ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہیں۔ سات میں پاکستان اور چار میں سری لنکا کامیاب رہا۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان چھیالیس ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

    پاکستان نے سترہ اور سری لنکا نے گیارہ میں کامیابی حاصل کی۔ اٹھارہ میچز ڈرا رہے۔ قومی ٹیم دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے دورے پر ہے۔ رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ڈرا رہی تھی۔

  • گال:پاک سری لنکا کی ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

    گال:پاک سری لنکا کی ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

    گال :پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ سے قبل گال کرکٹ میں بھرپور ٹریننگ کی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی گال میں خوب نیٹ پریکٹس کررہے ہیں ۔ سری لنکا نے پاکستان کو قابو کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے۔

    میزبان ٹیم پہلے ٹیسٹ  میں ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کررہی ہے۔ رنگانا ہیراتھ اوردلررواں پریرا میں سے ایک اسپنر ٹیم کا حصہ ہوگا۔ پاکستانی بلے بازلیفٹ آرم اسپنر ز کو مشکل سے کھیلتے ہیں ایسے میں رنگا نا ہیراتھ ٹیم میں جگہ برقرار رکھ سکتے ہیں ۔

    ہیراتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں نو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ قومی ٹیم دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے دورے پر ہے۔ رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ڈرا رہی تھی۔

  • گال ٹیسٹ :جنوبی افریقہ نے ایک سو چورانوے رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ :جنوبی افریقہ نے ایک سو چورانوے رنز بنالیے

    گال :سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر ایک سو چورانوے رنز بنالیے ہیں۔
    گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ ستر رنز پر گری۔ ایلویرو پیٹرسن چونتیس رنز بناکرپریرا کا شکار بنے۔

    دوسری وکٹ کی شراکت میں فاف ڈوپلیسی اور ڈین ایلگر نے سو سے زائد رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ہے۔ ڈین ایلگر نے سینچری اسکور کی۔۔ تجربہ کار بیٹسمین ہاشم آملہ بطور ٹیسٹ ٹیم کپتان اپنا پہلے میچ کھیل رہے ہیں۔ دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو چورانوے رنز بنالیے ہیں