Tag: Gabriela Cuevas Barron

  • وزیر اعظم کی گیبریلا کیوس بیرن سے ملاقات

    وزیر اعظم کی گیبریلا کیوس بیرن سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آج صدر بین الپارلیمانی یونین گیبریلا کیوس بیرن نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان کے لیے کشمیر تنازع کا حل ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیوس بیرن کے درمیان ملاقات میں وزیر اعظم نے انھیں کرونا وبا کے باعث صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی توجہ لوگوں کی زندگیاں بچانے اور معیشیت کی بحالی تھا، پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور دیگر اقدامات سے ملک میں وبا کے سلسلے میں بہتری آئی۔

    وزیر اعظم نے صدر بین الپارلیمانی یونین گیبریلا بیرن کی خدمات کو سراہا کہا اور کہا کہ پارلیمانی ڈپلومیسی میں گیبریلا بیرن کا کردار اہم ہے۔

    پاکستان میں پرجوش استقبال پر شکر گزار ہوں: صدر بین الپارلیمانی یونین

    ملاقات کے سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ تنازعات کا حل بین الپارلیمانی یونین کی ترجیح ہے، تو ملاقات میں وزیر اعظم نے دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات کے حل پر زور دیا، اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان کے لیے کشمیر تنازع کا حل ضروری ہے۔

    وزیر اعظم نے گیبریلا کیوس بیرن کو افغانستان کے سیاسی حل کے لیے پاکستانی کاوشوں اور افغان امن عمل میں پاکستانی مثبت کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

    بین الپارلیمانی یونین کی صدر سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔

  • بین الپارلیما نی یونین کی صدر گیبریلاکیو یس بیرن کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

    بین الپارلیما نی یونین کی صدر گیبریلاکیو یس بیرن کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

    اسلام آباد : بین الپارلیما نی یونین کی صدر گیبریلاکیو یس بیرن کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پرچیئرمین سینیٹ نے استقبال کیا، آئی پی یو کی صدر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا روابط کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الپارلیما نی یونین کی صدر گیبریلاکیو یس بیرن پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی تو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آئی پی یو کی صدر کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ بین الپارلیمانی یونین اہم تنظیم ہے، پاکستان امن وترقی کےحل کیلئےڈائیلاگ کواہم سمجھتا ہے۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بین الپارلیمانی یونین ارکان کو ڈائیلاگ کاراستہ فراہم کرتا ہے اور پاکستان خطےاور علاقائی امن کیلئے کوشاں ہے، کورونانےپارلیمانی سفارتکاری کی راہ میں بھی رکاوٹیں کھڑی کیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں جدید ٹیکنالوجی سے معاونت کو آگے بڑھانا ہوگا، بین الپارلیمانی یونین کی 130 سالہ تاریخ جدوجہد کی تاریخ ہے۔

    صادق سنجرانی نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کو آئی پی یو کے 130 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

    آئی پی یو کی صدر گیبریلاکیو یس بیرن نے چیئر مین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا روابط کےفروغ کیلئے مل کر کام کریں گے، پاکستان بین الپارلیمانی یونین کا مؤثر رکن ہے۔

  • پاکستان میں پرجوش استقبال پر شکر گزار ہوں: صدر بین الپارلیمانی یونین

    پاکستان میں پرجوش استقبال پر شکر گزار ہوں: صدر بین الپارلیمانی یونین

    اسلام آباد: صدر بین الپارلیمانی یونین گیبریلا کویس بیرن نے پاکستان کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں میرا پرجوش استقبال کیا گیا، میں اس پر شکر گزار ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کویس بیرن آج پانچ روزہ دورے پر پاکستان آئی ہیں، انھوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز میں تقریب سے خطاب کیا۔

    پپس میں خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں پرجوش استقبال پر شکر گزار ہوں، آئی پی یو کے قیام کو 131 سال ہو گئے ہیں، اس کا مقصد پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ دینا ہے۔

    گیبریلا کویس نے کہا کہ دنیا میں خواتین کی پارلیمان میں نمائندگی صرف 25 فی صد ہے، اور اس وقت صرف 5 فی صد سربراہان مملکت خواتین ہیں، ہمیں آئی پی یو کے تحت خواتین کو خود مختاری دینی ہے۔

    انٹرپارلیمانی یونین کی صدر 5 روزہ دورے پر

    صدر بین الپارلیمانی یونین نے کرونا وائرس سے متعلق عالمی صورت حال پر تشویش ظاہر کی، انھوں نے کہا کہ کرونا سے متعلق دنیا بھر میں پالیسی کا فقدان ہے۔

    قبل ازیں، پاکستان آمد پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شیری رحمان اور سید عابد حسن نے گیبریلا کویس کا استقبال کیا، ان کو پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز میں بریفنگ بھی دی گئی۔

    خیال رہے کہ بین الپارلیمانی یونین کی صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ آئی پی یو صدر کی سطح پر دورہ اہم پارلیمانی اور سفارتی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، دوسری طرف اس دورے سے بین الاقوامی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو فروغ دینےمیں مدد ملے گی۔

  • انٹرپارلیمانی یونین کی صدر 5 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی

    انٹرپارلیمانی یونین کی صدر 5 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی

    کراچی: انٹرپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن 5 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی۔

    تفصیلات کےمطابق میکسیکو کی سیاست دان خاتون اور انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کل پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ انٹر پارلیمانی یونین کی صدر کی آمد پر نور خان ایئر بیس اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    گیبریلا کیویس بیرن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان آ رہی ہیں، پاکستان دورے کے موقع پر گیبریلا کیویس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

    پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا بڑا اعزاز

    گیبریلا کیویس لاہور، چکوال، گوادر اور پسنی کا دورہ بھی کریں گی، ان کی آمد سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر پورٹ پر تیاریاں مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

    میکسیکو کی سینیٹر اور انٹرپارلیمنٹری یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن

    واضح رہے کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رواں برس جولائی میں انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے لیے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔ انھیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نامزد کیا تھا۔

    صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو کی صدرات کے انتخاب میں حصہ لیں گے، پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔