Tag: GACA

  • حج 2024 سے متعلق سعودی ایوی ایشن کا اہم قدم

    حج 2024 سے متعلق سعودی ایوی ایشن کا اہم قدم

    کراچی: سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن گاکا نے حج پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کر دیا ہے، قبل از حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا۔

    سعودی ایوی ایشن گاکا نوٹیفکیشن کے مطابق قبل از حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10 جون 2024 تک جاری رہے گا، حجاج کرام کی سودی عرب سے واپسی کا عمل 20 جون سے ہوگا۔

    بعد از حج پروازوں کی واپسی کا سلسلہ 20 جون 2024 سے شروع ہوگا، اور آخری حج پرواز 21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔

    پی آئی اے سمیت دیگر ممالک کی ایئر لائنز سے قبل از وقت اور بعد از حج فلائٹ آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

  • سعودی ایوی ایشن کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    سعودی ایوی ایشن کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    کراچی: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایویشن (گاکا) کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، 8 رکنی سیکیورٹی وفد نے آج صبح ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر سیکیورٹی پاکستان سول ایوی ایشن سے ملاقات کی۔

    بات چیت کے دوران فریقین نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے مکمل عزم کا اعادہ کیا، ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے اپنے پیغام میں سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیر مقدم کیا۔

    ڈی جی سول ایویشن نے ہدایت کی کہ مختلف ہوائی اڈوں کے دوروں کے دوران سعودی مہمانوں سے مکمل تعاون کیا جائے، اور انھیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

    سربراہ سعودی وفد نے کہا کہ ہم پرتپاک استقبال پر پاکستان سول ایوی ایشن کے شکرگزار ہیں، یہ دورہ دونوں سول ایوی ایشنز کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

    ملاقات کے اختتام پر دونوں اطرف سے تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

  • حج قوانین :45سال سے کم عمر خواتین کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری

    حج قوانین :45سال سے کم عمر خواتین کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری

    کراچی : سعودی سول ایوی ایشن (گاکا) نے 45سال سے کم عمر خواتین کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون سے سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

    ا س سلسلے میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،45سال سے کم عمر عازمین خواتین کے ساتھ محرم لازمی قرار دے دیا گیا۔

    سعودی ایوی ایشن گاکا نے متنبہ کیا ہے کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کے ساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو فوری طور پر اگلی پرواز سے وطن واپس روانہ کردیا جائے گا۔

  • سعودی عرب کیلئے فضائی سفر کرنے والے غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایات

    سعودی عرب کیلئے فضائی سفر کرنے والے غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایات

    ریاض : دنیا بھر سے سعودی عرب جانے والے غیرملکی مسافروں کو اکثر سفری مشکلات درپیش ہوتی ہیں جن کے سدباب کیلئے متعلقہ ادارے نے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

    اس سلسلے میں سعودی عرب کے اندر یا مملکت سے باہر سفر کے لیے مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے متعدد طریقے بتائے ہیں۔

    مملکت میں فضائی سفر سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ بہتر خدمات کے حصول کے لیے مسافروں کے سوالات اور تجاویز گھنٹے وصول کیے جاتے ہیں۔

    جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اکاؤنٹ میں مستند معلومات کے حصول کے لیے پانچ مختلف ذرائع کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    فضائی سفر سے متعلق معلومات کے لیے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت ٹول فری نمبر 8001168888 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ای میل کے ذریعے معلومات لینے کے خواہشمند افراد [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    ویب سائٹ پر تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے آفیشل ویب سائٹ gaca.gov.sa اور ٹوئٹر پر معلومات یا تجاویز کے لیے @gacacare سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    فضائی سفر سے متعلق معلومات وتجاویز کے لیے واٹس ایپ نمبر 0115253333 پر بھی رابطہ کر کے خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

  • سعودی عرب نے 3 ممالک سے سفری پابندیاں ختم کردیں

    سعودی عرب نے 3 ممالک سے سفری پابندیاں ختم کردیں

    ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائی جانے والی سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے تین ممالک کو فہرست سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی عارضی سفری پابندیوں کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے متحدہ عرب امارات، ساؤتھ افریقہ اور ارجنٹینا پر سے پابندیاں ختم کردیں۔

    سعودی ایوی ایشن کے مطابق ان ممالک میں رہنے والے سعودی شہری اب باآسانی وطن واپس آسکیں گے، اس سلسلے میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے

    سعودی ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافروں کو تمام کورونا احتیاطی تدابیر کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی گائیڈ لائنز پرعمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ نیا ہدایت نامہ بدھ اٹھ ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

  • مسافروں کی ویکسی نیشن: سعودی حکومت کی تمام ایئرلائنز کو اہم ہدایات

    مسافروں کی ویکسی نیشن: سعودی حکومت کی تمام ایئرلائنز کو اہم ہدایات

    کراچی : سعودی سول ایوایشن نے تمام بین الاقوامی ایئرلائینز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرلائنز ان سعودی شہریوں کو سفری سہولت دے سکتی ہیں جن کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہو۔

    مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ منظور شدہ ویکسین لگانے والے سعودی شہری ان ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جن کی فہرست سلطنت نے جاری کی ہوئی ہے۔

    سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق 12سال سے کم عمر بچوں پر ویکسین کی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا، بچوں کو سعودی سینٹرل بینک سے منظور شدہ انشورس پالیسی کا حامل ہونا ضروری ہوگا۔

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے سعودی شہری جن کو ویکسین کی ایک خوراک مل چکی ہو سفر کرسکتے ہیں، ایئرلائینز کو جاری ہدیات نامے پر عمل درآمد 9 اگست 2021 سے ہوگا۔

  • کورونا وائرس : سعودی حکومت نے فضائی مسافروں کو ہدایات دے دیں

    کورونا وائرس : سعودی حکومت نے فضائی مسافروں کو ہدایات دے دیں

    ریاض : سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی کے ترجمان نے کہا ہے کہ داخلی پروازوں کے بورڈنگ پاس کا اجراء بھی توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ سے مربوط کردیا گیا ہے۔

    سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق آئندہ داخلی پروازوں سے وہی سعودی شہری اور غیرملکی سفر کرسکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے اور جن کا ریکارڈ توکلنا ایپ میں موجود ہوگا۔

    اس سے مراد یہ ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں یا ایک خوراک لے چکے ہوں اور کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہوں یا کورونا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔ توکلنا ایپ میں موجود ریکارڈ کی بنیاد پر ہی بورڈنگ پاس جاری ہوگا۔

    یاد رہے کہ سعودی شہری ہوا بازی نے اس سے قبل بین الاقوامی فضائی مسافروں کےلیے بورڈنگ پاس کو توکلنا سے مشروط کیا تھا۔ کسی بھی فضائی مسافر کےلیے لازمی ہے کہ وہ توکلنا ایپ کا کرنٹ اسٹیٹس دکھائے۔

  • سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری

    سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری

    کراچی: سعودی ایئر پورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز اور مسافروں کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نئی گائیڈ لائن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کو وِڈ 19 ویکسین کی 2 خوراک لینے والے تمام سعودی شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

    گاکا نے کہا ہے کہ پہلی خوراک لینے کے 14 روز گزر جانے والے سعودی شہری بھی سفر کر سکیں گے، کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے شہریوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔

    سعودی ایوی ایشن کے مطابق کرونا وائرس سے صحت یابی کا دورانیہ 6 ماہ سے زائد نہ ہو، ایپ پر اسٹیٹس موجود ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، 18 سال تک کے شہریوں کو سعودی سینٹرل بینک کی منظور شدہ انشورنس کو بھی سفر کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    سعودی ایئرپورٹس پر سخت احکامات جاری

    گاکا کے مطابق اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 17 مئی سے ہوگا، اس کی خلاف ورزی کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ایئرپورٹس پر کارآمد ویزے کے بغیر عمرہ ادائیگی کے لیے پہنچنے والے مسافروں اور متعلقہ ایئر لائنز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا، گا کا نے اس سلسلے میں تمام ایئر لائنز کو سرکلر جاری کر دیا ہے، سرکلر کے مطابق عالمی پروازوں کی بحالی کے بعد کارآمد عمرہ ویزے کے حامل مسافروں کو جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ اتر نے کی اجازت ہوگی، وزٹ ویزے کے حامل افراد عمرہ ادا نہیں کر سکتے۔

  • سعودی ایئرپورٹس پر سخت احکامات جاری

    سعودی ایئرپورٹس پر سخت احکامات جاری

    کراچی: کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی ایئر پورٹس پر آپریٹ ہونے والی ایئر لائنز کے لیے گا کا نے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرپورٹس پر کارآمد ویزے کے بغیر عمرہ ادائیگی کے لیے پہنچنے والے مسافروں اور متعلقہ ایئر لائنز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گا کا نے تمام ایئر لائنز کو سرکلر جاری کر دیا، کارروائی کے حوالے سے سرکلر میں سول ایوی ایشن ایکٹ کے 2 آرٹیکلز اور گاکا کے 2 سرکلرز کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    سرکلر کے مطابق عالمی پروازوں کی بحالی کے بعد کارآمد عمرہ ویزے کے حامل مسافروں کو جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ اتر نے کی اجازت ہوگی، وزٹ ویزے کے حامل افراد عمرہ ادا نہیں کر سکتے۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایئر لائن سعودی منسٹری برائے فارن افیئرز سسٹم سے منظور کردہ کار آمد عمرہ ویزے کے بغیر مسافر کو پرواز کا ٹکٹ جاری نہ کرے۔

    خیال رہے کہ سعودی ایئر پورٹس پر عالمی پروازوں کی بندش پر پابندی 14 مئی سے ختم ہونے کا امکان ہے، ادھر گاکا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت پر پابندی برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب : بین الاقوامی پروازیں  بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان

    سعودی عرب : بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی، 31مارچ کے بجائے 17مئی سےپروازیں چلائی جائیں گی ۔

    عرب نیوز کے مطابق گاکا نے مقامی ایئر پورٹس کو بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے بحال کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے ان پر سفری پابندیاں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نےگاکا کی جانب سے موصول ہونے والے سرکلر کی تصدیق کر دی ہے۔

     ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ گاکا نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کو پروازوں کی بندش کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں17 مئی کی رات ایک بجے تک توسیع کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سعودی حکام نے تین فروری سے پاکستان سمیت 20ممالک پر سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    سعودی حکام کی جانب جزوی طور پر پابندیوں کے اعلان کے بعد پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل ہیں تاہم پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کے لیے یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ بحال رکھا ہے اس کے علاوہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے کارگو سروس بھی بدستور بحال ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی اندرون ملک ایئرلائنز کے روٹس تیزی سے بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق بدھ کو سی اے پی اے لائیو ایوی ایشن انڈسٹری کے ایونٹ میں کہا گیا کہ ’مملکت کا مقامی ایئرلائنز کا شعبہ اپنے ہمسایہ ممالک کی نسبت زیادہ تیزی اور مضبوطی سے بحال ہوا ہے۔‘

    کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی ایوی ایشن کے سست روی کا شکار ہونے سے مشرق وسطیٰ کو اپنی ترقی پذیر مقامی مارکیٹ کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

    سی اے پی اے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سال2019 میں خطے کا مقامی فضائی مسافروں کے حوالے سے حصہ سب سے کم تھا اور مقامی فلائٹس میں پانچ سیٹوں میں سے صرف ایک سیٹ پر مقامی مسافر ہوتا تھا جبکہ اس کے مقابلے میں عالمی سطح پر یہ تناسب 59 فیصد ہے۔