Tag: GACA

  • سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ : فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری

    سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ : فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری

    کراچی : سعودی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام ائیرلائنز کو سعودی عرب کے لئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی, مملکت کے شہری دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس غیر ملکی ائیرلائنز کے لیے کھول دیئے گئے ہیں، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

    گاکا نے ٹریول ایڈوائزری کے مطابق مملکت کے شہری دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرسکتے ہیں، یہ سہولت31 مارچ دو ہزار اکیس تک برقرار رہے گی۔

    گاکا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری 31 مارچ تک وطن واپس آسکتے ہیں اور تمام ائیر لائنز بدھ کی صبح6 بجے سے آمد و رفت کے سلسلے آغاز کرسکتی ہیں۔

    اس کے علاوہ سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے ان ممالک پر اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا، سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کمیٹی تمام تر اقدامات کررہی ہے۔

  • سعودی عرب: غیر ملکی مسافروں کے لیے خوش خبری

    سعودی عرب: غیر ملکی مسافروں کے لیے خوش خبری

    کراچی: سعودی ایوی ایشن گا کا نے ایئر لائنز کو غیر سعودی مسافروں کو ملک سے باہر لے جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق گاکا نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت اب ایئر لائنز غیر سعودی مسافروں کو ملک سے باہر لے جا سکیں گی۔

    تاہم اس ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر سے متاثرہ ممالک کی ایئر لائنز کے لیے یہ اجازت نامہ کارآمد نہیں ہے۔

    جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اس سلسلے میں ایئر لائنز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز اپنے فضائی آپریشن میں کو وِڈ 19 کے لیے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہوں گی۔

    سعودی عرب کا فضائی آپریشن پر پابندی کا اعلان، پی آئی اے کی پروازیں بھی منسوخ

    مراسلے کے مطابق ایئر لائنز کے عملے کو طیارے سے اترنے اور گراؤنڈ اسٹاف سے فزیکل رابطے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ پروازیں آپریٹ کرنے سے قبل متعلقہ ایئر لائنز ایس او پیز کے بارے میں ایئر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے رابطے کی پابند ہوں گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے 21 دسمبر کو ایک ہفتے کے لیے پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔

    برطانیہ میں مہلک وبا کرونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد کرونا مریضوں کی تعداد میں ایک دم اضافہ ہوگیا ہے جس سے اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے کے لیے سعودی حکام نے بین الااقوامی فضائی آپریشن پر پابندی عائد کی تھی۔

  • سعودی عرب : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات

    سعودی عرب : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات

    "کراچی : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے اقدامات کیے ہیں، اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن "گاکا نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

    سعودی عرب سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، گاکا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

    جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق صرف سعودی وزارت صحت کی جانب سے نامزد لیبارٹریز کے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوں گے، گاکا نے وزارت صحت کی جانب سے نامزد کردہ لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی۔

    فہرست میں شامل۔29 لیبارٹریز کا تعلق دارالحکومت ریاض، جدہ سمیت مختلف شہروں سے ہے، کاگا نے تمام ائرلائنز کو ہدایت نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت سختی سے ہدایت کی ہے۔

  • سعودی عرب: غیر ملکی ایئر لائنز کی آمد و رفت کے سلسلے میں نیا نوٹم جاری

    سعودی عرب: غیر ملکی ایئر لائنز کی آمد و رفت کے سلسلے میں نیا نوٹم جاری

    کراچی: سعودی عرب میں غیر ملکی ایئر لائنز کی آمد و رفت پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے پیش نظر سعودی عرب نے غیر ملکی ایئر لائنز کے سلسلے میں پابندی کی مدت میں توسیع کر دی۔

    جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے توسیع کا نوٹم ’نوٹس ٹو ایئر مین‘ جاری کر دیا، جس کے مطابق غیر ملکی ایئر لائنز کی سعودیہ آمد و رفت پر پابندی 29 ستمبر رات 11 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سعودی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کی حامل کارگو پروازیں اس پابندی سے مستشنیٰ ہوں گی، ٹیکنیکل لینڈنگ کرنے والی پروازوں سمیت ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی پروازوں کو بھی پابندی سے استشنیٰ حاصل ہوگا۔

    سعودی ایوی ایشن سے خصوصی اجازت کی حامل پروازیں بھی اس پابندی سے مستشنیٰ ہوں گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں شہریوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے انتظار میں ہیں لیکن حکومت نے اب تک عالمی پروازوں سے پابندیاں نہیں اٹھائیں۔