Tag: Gaddafi

  • مقتول کرنل قذافی کے جہاز کی دس سال بعد وطن واپسی، شاندار استقبال

    مقتول کرنل قذافی کے جہاز کی دس سال بعد وطن واپسی، شاندار استقبال

    طرابلس : لیبیا کے مقتول سربراہ کرنل معمر قذافی کے زیر استعمال رہنے والا نجی طیارہ 10 سال گراؤنڈ رہنے کے بعد جب محو پرواز ہو کر طرابلس ایئرپورٹ پہ اترا تو وزیراعظم نے اس کا استقبال کیا۔

    عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کرنل قذافی کے نجی طیارے کو ضروری مرمت اور حملہ آوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے10سال قبل فرانس بھیجا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنل معمر قذافی کے زیراستعمال رہنے والے نجی طیارے نے 10 سال بعد اڑان بھری اور اتوار کو لیبیا کے دارالحکومت معیتیقہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پہ اترا تو وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے اس کا استقبال کیا۔

    عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرنل معمر قذافی کا نجی طیارہ ایئر بس-340 جب طرابلس کی فضاؤں میں 10 سال کے بعد داخل ہوا تو اس نے تمام اہم تاریخی عمارات و مقامات کا نچلی پرواز کرکے چکر لگایا اور اس کے بعد لینڈنگ کی۔

    لیبیا کے وزیراعظم الدبیبہ نے اس موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سابق مرد آہن مقتول کرنل قذافی کے زیراستعمال رہنے والے طیارے کوضروری مرمت کے بعد ملک واپس لایا گیا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا ہے کہ طیارے کو ضروری مرمت اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔ لیبیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ لیبیا کے مزید 12 طیارے بیرون ملک مرمت کے لیے موجود ہیں اور انہیں بھی جلد ہی ملک میں واپس لایا جائے گا۔

  • اگر معاہدہ نہ کیا تو کم جونگ ان کا قذافی جیسا اختتام ہوسکتا ہے: امریکی صدر کی دھمکی

    اگر معاہدہ نہ کیا تو کم جونگ ان کا قذافی جیسا اختتام ہوسکتا ہے: امریکی صدر کی دھمکی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جوہری معاہدے کر لیتے ہیں تو بات بن سکتی ہے ورنہ کم جونگ ان کا معمر قذافی جیسا اختتام ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 2011 میں لیبیا کے حاکم معمر قذافی کے خلاف ایک انقلابی تحریک اٹھی تھی جس کے ذریعے قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس جیسا حال کرنے کی دھمکی کم جونگ ان کو دی ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر کم جونگ ان جوہری معاہدے کر لیتے ہیں تو ان کے تحفظ کی ضمانت دی جائے گی اور ان کے ملک کی لیبیا کے حکمران معمر قذافی جیسی تقدیر نہیں ہو گی، اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا تو نتائج بڑے سنگین ہوں گے۔


    شمالی کوریا کےرہنما کم جونگ ان سےملاقات میں معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایک کامیاب جوہری معاہدہ طے پاجاتا ہے تو اس کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعایت دی جائیں گی جس کی میں خود یقین دہانی کراتا ہوں، البتہ میں خود بھی شمالی کودیا کو ایک خوش حال اور ترقی کرتا ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔


    کم جونگ ان سے ملاقات ایک بڑی کامیابی ہوگی‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 9 مارچ کو وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کا دعوت نامہ بھیجا تھا جسے امریکی صدر نے قبول کیا تھا تاہم گذشتہ دنوں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔