Tag: gaddafi stadium

  • چیئرمین پی سی بی کی قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    چیئرمین پی سی بی کی قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے اس وقت جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    اپ گریڈیشن کے جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات دیں۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیل فکسنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے، تعمیراتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ  کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے۔

  • پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 ارب روپے کی عمارت خرید لی

    پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 4 ارب روپے کی عمارت خرید لی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی ٹیموں کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کثیر منزلہ بلڈنگ خرید لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ چار ارب روپے میں خریدی گئی، بلڈنگ کو سیون اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل آمد سے ٹریفک مسائل ختم ہوجائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت خرید لی ہے، اس کا اسٹرکچر فلیٹس کا ہے جسے ہوٹل بنانے کیلیے تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی میں بھی معیاری رہائشی سہولت موجود ہے تاہم کمروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ ٹیمیں ایک ساتھ قیام کر سکیں۔

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پنجاب میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ میچوں کے شاندار انعقاد کے لئے سرگرم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پی ایس ایل 9 کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی صورتحال، فلڈ لائٹس کے انتظامات، لیزر لائٹ شو کی تیاریوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے شائقین کرکٹ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا۔

    محسن نقوی نے مختلف انکلوژر کا وزٹ کیا اور انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ساتھ پی ایس ایل میچوں کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔

  • قذافی اسٹیڈیم سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور کیبلز چوری

    قذافی اسٹیڈیم سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور کیبلز چوری

    لاہور: نامعلوم افراد قذافی اسٹیڈیم سے لاکھوں روپے مالیت کے8 کیمرے اور فائبر کیبل چوری کرکے فرار ہوگئے، ملزمان نے بڑی منصوبہ بندی سے واردات انجام دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز سے قبل ہی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے 8 کیمرے چوری کرلیے۔

    چور اسٹیڈیم کے اطراف بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبل بھی ساتھ لے گئے، تھانہ گلبرگ میں دو مقدمات درج کرلیے گئے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں، پی ایس ایل میچز کے انعقاد کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی تشکیل دیا گیا تھا

    اسے پولیس کی چشم پوشی یا لاپروائی کہا جائے کہ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ میں موجود ہے لیکن تاحال وہ گرفتار نہیں ہوسکے۔

  • پی ایس ایل: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور زلمی کا ٹاکرا

    پی ایس ایل: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور زلمی کا ٹاکرا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی، پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ کا تیسرا جبکہ زلمی کا چوتھا نمبر ہے، میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ شاداب خان گروئن انجری اور ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    شاداب خان کی عدم موجودگی میں مڈل آرڈر بلے باز محمد آصف ٹیم کے کپتان ہونگے، اگلے میچز میں شاداب خان کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا جیت کے باوجود شکوہ

    پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 8، 8 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

    لاہور: پی ایس ایل سیزن سیون کے سنسنی خیز مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، آج مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی، شام 7 بجکر 30 منٹ پر دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔

    اہم مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور پلان فائنل کرلیے، پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر لیام ڈؤسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیاہے، انہیں گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔

    لاہور قلندرز کے خلاف ہائی اسکورنگ میچ جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مورال بھی بلند ہے تاہم انہیں بڑا دھچکا ملا ہے کیونکہ اسٹار آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں میں فریکچر کے باعث پی ایس ایل سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم کھلاڑی سے محروم

    دونوں ٹیموں کے درمیان آخری پانچ میچز کا موازنہ کیا جائے تو اسلام آباد کا پلڑا بھاری ہے، جس نے گلیڈی ایٹرز کو تین مرتبہ شکست کا مزا چکھایا جبکہ دو میں ناکامی ملی۔

    ادھر پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، لاہور قلندرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

  • پی ایس ایل7: کھلاڑیوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم

    پی ایس ایل7: کھلاڑیوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم

    لاہور: پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج لاہور میں ہونے جارہا ہے، ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی حکومت نے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او فیاض احمد نے کھلاڑیوں،شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او لاہور کی زیر نگرانی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ میچز کی سیکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے، میچز کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے تمام اداروں سےکوآرڈینیشن ہے، میچ کی سیکیورٹی پر 8ہزار سے زائدافسران،جوان، لیڈیز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

    سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ہوٹل، اسٹیڈیم اور روٹ پر102 ڈولفن،82پی آریو،73 ایلیٹ ٹیمیں اور اسنائپرز بھی مامور کئے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

    لاہور چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) منتظر مہدی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ٹیم موومنٹ کےدوران 6 سے 9منٹ ٹریفک کو بند رکھاجائےگا، موومنٹ گزرتے ہی ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئےکھول دیا جائےگا، ٹیموں کے روٹس،متبادل راستوں پرساڑھے 7سوسےزائد وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ آج11ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔

    منتظرمہدی نے بتایا کہ غلط پارکنگ کےخاتمےکیلئے20 لفٹرز،5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں، شائقین کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے5 پارکنگ اسٹینڈز مختص کردئیے گئے ہیں، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعےشائقین اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے۔

  • مہوش حیات پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پہنچ گئیں

    مہوش حیات پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پہنچ گئیں

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں میچ دیکھنے کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں اور لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنی تصاویر پوسٹ کیں اور پاکستان سپر لیگ 5 کو پرجوش ترین سیزن قرار دیا۔

    انہوں نے لکھا کہ قذافی اسٹیڈیم کا ماحول بہت جوشیلا تھا۔ آج کا دن ان لوگوں کے لیے شاندار تحفہ ہے جو لاہور قلندرز کی فتح کا کب سے انتظار کر رہے تھے۔

    مہوش حیات نے لاہور قلندر کو فتح پر مبارکباد بھی دی اور پشاور زلمی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ مہوش حیات اپنے پالتو کتے کی موت کے بعد بے حد غمگین تھیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

    گزشتہ روز انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنے پالتو کتے بلونی کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں اور اپنے جذبات بیان کیے تھے۔

  • میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، ڈاکٹرعارف علوی

    میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، ڈاکٹرعارف علوی

    لاہور : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے گی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صدر مملکت نے کمنٹری باکس میں بیٹھ کر بات کی۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ رمیز راجہ بھی موجود تھے، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد بہت زیادہ ہے، کرکٹ کا پاکستان میں نہ ہونا ان کے ساتھ زیادتی تھی۔

    آج لاہور میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔صدرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے گی۔

    انگلینڈ، آئرلینڈ بورڈ کے وفود لاہور میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ سیریز میں سری لنکن ٹیم کے جونیئر کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھا پرفارم کیا۔

    پاکستان سیاحت کے لئے اب ایک پُر امن ملک بن چکا ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میچ میں پنک ربن ڈے منایا۔

  • پاک سری لنکا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا

    پاک سری لنکا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا

    لاہور : پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 9 اکتوبر کو ہوگا۔

    سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ کا ٹاس شام 6 بجے ہوگا اور میچ کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی گئی تھی، پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

    ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم اس وقت رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔