Tag: Gael monfils

  • راجر کپ ٹینس: نواک جوکووچ، گیل مونفلز اور نوشکیوری نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    راجر کپ ٹینس: نواک جوکووچ، گیل مونفلز اور نوشکیوری نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    ٹورنٹو : عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ، فرانس کے گیل مونفلز اور جاپان کی نوشکیوری نے راجر کپ ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    ٹورنٹو میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر سربیا کے نواک جوکووچ نے چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈچ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی، سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ سات چھ اور دوسرا چھ چار سے اپنے نام کیا۔

    دوسرے کوارٹر فائنل میں فرانس کے گیل مونفلز نے کینیڈا کے میلوس رونک کو یک طرفہ مقابلہ کے بعد چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے زیر کیا، سیمی فائنل میں مونفلز کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا۔

    ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلس وورینکا نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈریسن کو چھ ایک اور چھ تین سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    جاپان کے کی نوشیکوری نے بلغاریہ کے گریگور دمیتروو کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، جاپانی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، تین چھ اور چھ دو رہا۔

  • سنسناٹی اوپن ٹینس :مونفلس نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    سنسناٹی اوپن ٹینس :مونفلس نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    فرانس کے گیل مونفلس نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ مونفلس نے ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونس کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونس کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں مونفلس نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ مونفلس نے چھ تین، تین چھ اور چھ تین سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ ٹورنامنٹ میں نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے سمیت کئی اسٹار کھلاڑی بھی ایکشن میں ہیں