Tag: gal test

  • پاک سری لنکا گال ٹیسٹ : کھیل  فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پاک سری لنکا گال ٹیسٹ : کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    گال : پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال میں کھیلا جانے والے ٹیسٹ میں پانچویں اور آخری دن کا کھیل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ276رنز پر گر گئی، کھیل کے پانچویں اورآخری روز پاکستان کو جیت کیلئےستر رنز مزید درکار ہیں۔

    قومی ٹیم نے چاروکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنزکا ہندسہ عبورکرلیا، عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری آغا سلمان کے ساتھ کریز پرموجود ہیں۔

    پاکستان نے اپنی چوتھی وکٹ محمد رضوان کے آؤ ٹ ہونے پر گنوائی جو 40رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 134رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جب کہ ان کا ساتھ آغا سلمان دے رہے ہیں جو 8رنز بنا چکے ہیں۔

    اس سے قبل کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے،سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 3 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کپتان بابر اعظم نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی، میزبان ٹیم نے شاہینوں کو تین سو بیالیس رنز کا ہدف دیا تھا

    خیال رہے کہ سری لنکا نے مہمان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 4 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔

    میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے تھے جبکہ چوتھے روز محض 8 رنز کا اضافہ کر سکی۔

    سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

    اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جنہوں نے بالترتیب 64 اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • گال ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    گال ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    گال: پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کے سبب سری لنکا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے گال ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

    بے جان میچ میں جان ڈالنا اور پھر ہار جانا کوئی پاکستان سے سیکھے ڈرا کی جانب گامزن گال ٹیسٹ میں پاکستانی کی ناقابل بیٹنگ ہیراتھ کی گھومتی گیندوں پردھوکا کھا گئی اورمیچ لنکن ٹائیگرز کو تحفے میں دے بیٹھی۔

    پاکستان نے ایک کھلاڑی آؤٹ چار رنز پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا۔ نائٹ واچ مین سعید اجمل سمیت احمد شہزاد اورپہلی اننگز کے ہیرو یونس خان فلاپ ہوئے۔ بلے بازوں نے توچل میں آیا کی پالیسی اپنائی۔

    مصباح الحق نے اظہر علی کے ساتھ مل کر کچھ مزاحمت تو کی لیکن ناقص حکمت عملی اورہیراتھ کی جادوگری نےرہی سہی کسر پوری کردی۔ اسد شفیق نے بھی امیدوں پر پانی پھیرنے کی روایت کو برقرار رکھا۔ سرفرازاحمد نے ٹیل اینڈرز کے مل کرنصف سنچری تو بنائی۔ مگر دوسرے اینڈ سے وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑتی رہی۔ پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو اسی رنز پر ڈھیرہوگئی۔

    ننانوے رنز کاآسان ہدف دیکھ کر سری لنکا نے ٹیسٹ کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے گال ٹیسٹ میں تاریخی فتح سمیٹ لی