Tag: galle test

  • گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

    گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

    گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا دوسرا ٹیسٹ قومی ٹیم کے لئے چیلنج بن گیا ، پاکستان کو جیت کے لئے 419 جبکہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کا چوتھا دن جب کم روشنی کے باعث قبل از وقت ختم کیا گیا تو پاکستان نے پانچ سو آٹھ رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر نواسی رنز بنالئے تھے۔

    کپتان بابراعظم چھبیس اور اوپنر بیٹر امام الحق چھیالیس رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہے، آخری روز موسم نے مداخلت نہ کی تو قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔

    پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو عبداللہ شفیق اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے اور دوسری اننگز میں بھی محض سولہ رنز بناکر چلتے بنے۔

    اس سے قبل سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز تیس سو ساٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ون ڈے کرکٹ سے متعلق آئی سی سی کا اہم بیان

    ڈی سلوا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری مکمل کی، ڈی سلوا 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو کپتان کرونا رتنے نے 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، نعمان، آغا سلمان اور یاسر شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، مذکورہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

  • دوسرا گال ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا گال ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    گال: سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف دوسرے گال ٹیسٹ میں بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ شروع ہو گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اظہر علی کی جگہ فواد عالم اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم

    Image

    پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے، ٹیم نے سیریز میں کلین سوئپ کا عزم کر رکھا ہے۔

    بدھ 20 جولائی کو پاکستان نے پہلے گال ٹیسٹ میں 342 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر کے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی تھی۔

    گال ٹیسٹ میں شاندار فتح : پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

    شان دار کارکردگی پر عبداللہ شفیق گال ٹیسٹ کے ہیرو ثابت ہوئے تھے، انھوں نے 158 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر عبداللہ شفیق کی اننگز نے پاکستان کو فتح سے ہم کنار کیا، بابر اعظم نے 55 اور رضوان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ میں شاندار فتح : پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

    گال ٹیسٹ میں شاندار فتح : پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

    گال : پاکستان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ جیت لیا، گال میں سری لنکا اپنا ریکارڈ نہ بچاسکا، پاکستانی ٹیم نے تاریخ بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گال ٹیسٹ میں342رنزکا ریکارڈ ہدف حاصل کرکے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ4وکٹوں سے جیت لیا۔

    No description available.

    شاندار کارکردگی پر عبداللہ شفیق گال ٹیسٹ کے ہیرو ثابت ہوئے, عبداللہ شفیق 158رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق کی اننگز نےپاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، بابراعظم نے 55اور رضوان نے40رنز کی اننگز کھیلی۔

    کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے،سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 3 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کپتان بابر اعظم نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی، میزبان ٹیم نے شاہینوں کو تین سو بیالیس رنز کا ہدف دیا تھا

    May be an image of 1 person and text that says "PAKISTAN TOUR OF 。 SRI LANKA 2022 BABAR 56 RCL 246 pepsi PAKISTAN REGISTERS HISTORY BY CHASING 342! (CRICKET PAKISTAN CRIC<CT"

    خیال رہے کہ سری لنکا نے مہمان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 4 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔

    میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے تھے جبکہ چوتھے روز محض 8 رنز کا اضافہ کر سکی۔

    سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

    اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جنہوں نے بالترتیب 64 اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں تیسرے دن کا کھیل جاری

    گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں تیسرے دن کا کھیل جاری

    گال : ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں گال ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔اس وقت تیسرے دن کا کھیل جاری ہے، میزبان سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    گال میں جاری ٹیسٹ میں سری لنکا نے کرونارتنے اور چندی مل کی شاندار سنچریز کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑاکردیا۔

    کرونارتنے نے ایک سو چھیاسی اور چندی مل نے ایک سو اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے چھیاسٹھ رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو چار رنز کے اضافے کے بعد سیمیولز بھی ہمت ہارگئے۔

    سیمیولز گیارہ رنزبناسکے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں جبکہ اس وقت کریز پرکیمر روچ 19 رنز اور دیوندرا بییشو 18 رنز کے ساتھ موجود ہیں سری لنکا کے رنگانا ہارتھ نے 66 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

  • گال ٹیسٹ : سری لنکا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

    گال ٹیسٹ : سری لنکا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

    گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے بھارت کو63 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے اور بھارت کو یوم آزادی پر شکست کا داغ لگ گیا۔

    بھارت کی یوم آزادی، کرکٹ ٹیم کی بربادی بن گئی، ایشون کی بولنگ کا جواب ہیراتھ نے دیا، چندی مل کی عمدہ بیٹنگ کے بعد ہیراتھ نے ہاری ہوئی بازی جیت میں بدل دی، ہیراتھ کی گھومتی گیندوں نے بھارتی بلے بازوں کو ایسا گھمایا کہ کوئی نہ ٹھر سکا۔

    اسٹار بیٹسمین اور ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، دھون، شرما، ہیراتھ کے سامنے سب بے بس نظر آئے، ابتدائی دو روز تک بھارت کا پلڑا بھاری رہا لیکن تیسرے روز چندی مل کی ناقابل شکست سینچری ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی، چوتھے روز ہیراتھ نے کایا پلٹ دی اور سات وکٹیں لے اڑے۔

    بھارتی ٹیم صرف ایک سو بارہ رنز پر ڈھیر ہوگئی، چندی مل میچ کے بہترین کھلاڑی پائے، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بیس اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

  • پاک سری لنکا پہلا میچ بارش کے سبب تاخیرکا شکار

    پاک سری لنکا پہلا میچ بارش کے سبب تاخیرکا شکار

    گیل: بارش کے باعث پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ہونے والے گیل ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل تاریخ کا شکار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہہ روزہ ٹیسٹ سیریزکا بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔

    میدان کو کورسے ڈھانپ رکھاہے اوربارش کے ختم ہونے تک گراؤنڈ کو ڈھک کررکھا جائے گا۔

    پاکستان اور سری لنکا تین ٹیسٹ میچ، پانچ ون ڈے اوردوٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

  • گال ٹیسٹ: سری لنکن بلے بازوں کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری

    گال ٹیسٹ: سری لنکن بلے بازوں کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری

    گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹسمینوں کی پہلی اننگز میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستانی بولرز ناکام رہے، پہلے سیشن میں صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔

    گال میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے  پہلی نامکمل اننگز ننانوے رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سنگاکارا اور کوشل سلوا نے پر اعتماد انداز میں اسکور آگے بڑھایا۔ دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کے لئے ایک سو بیس رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

    ایک سو چوالیس کے مجموعی اسکور پر محمد طلحہ نے پارٹر شپ کا خاتمہ کردیا، کوشل سلوا چونسٹھ رنز بنا کر طلحہ کی گیند پر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے، الوداعی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا اسکور میں اضافہ کررہے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مستحکم، یونس خان 177رنزبناکر آؤٹ

    گال ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مستحکم، یونس خان 177رنزبناکر آؤٹ

    گال : گال ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، یونس خان اور اسد شفیق شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

              گال میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو یونس خان اور اسد شفیق نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا، دو سو ترانوے کے اسکور پر اسد شفیق پجھتر رنزبنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    پانچویں وکٹ کے لئے یونس اور اسد کے درمیان ایک سو سینتیس رنز کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، یونس خان نے ایک سو پچاس رنز بھی مکمل کئے، وہ ایک سو ستتر رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔

  • گال ٹیسٹ, پاکستان261رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا

    گال ٹیسٹ, پاکستان261رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا

    گال : گال ٹیسٹ میں پاکستان دو سو اکسٹھ رنز کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا، پہلا روز پاکستانی بلے باز یونس خان کے نام رہا۔

    گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے سب سے تجربے کار کھلاڑی یونس خان نے کمال کیا، یونس خان نے مشکلات سے گھیری پاکستانی بیٹنگ لائن کو نہ صرف سنھبالا بلکہ تباہی سے بچاتے ہوئے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بھی بنا ڈالی۔

    پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹاپ آڈر نے مصباح کے فیصلے کی لاج نہ رکھی، احمد شہزاد، خرم منظور اور اظہر علی یکے بعد دیگرے  پویلین واپس لوٹ گئے، چھپن رنز پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے سو رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو تباہی سے نکالا۔

    مصباح اکتیس رنز پر بنا کر ہیراتھ کا شکار بنے، پھر یونس خان نے اسد شیفق کے ساتھ مل دن کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور پاکستان کا اسکور چار وکٹ پر دو سو اکسٹھ تک پہنچا دیا۔

  • گال:جنوبی افریقہ کے بولر فلینڈر پر75فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد

    گال:جنوبی افریقہ کے بولر فلینڈر پر75فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد

    گال : جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ورنن فلینڈر پر پچھہتر فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا، ان پر بال ٹمپرنگ کا الزام تھا

    گال  میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ورنن فلینڈر نے بال کے ساتھ چھڑ خانی کرکے اسے خراب کرنے کی کوشش تھی،  جو لائیو ٹیلی کاسٹ میں نہیں دیکھی جاسکی تھی۔

    میچ امپائرز اور ریفری جیف کرو نے تیسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد میچ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد آئی سی سی کے ضابطے اخلاق کی خلاف ورزی پر فلینڈر پر میچ کی پچھہتر فیصد فیس کا جرمانہ عائد کردیا، فیصلے کے خلاف فلینڈر نے کوئی اپیل نہیں۔