Tag: gallows

  • سندھ میں پھانسیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    سندھ میں پھانسیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    کراچی: آج کراچی ، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں سات مجرموں کو سزائے موت دی جائےگی۔

    کراچی میں سزائے موت کے قیدی بہرام خان کو صبح ساڑھے چھے بجے پھانسی دی جائے گی، بہرام خان نے دو ہزار تین میں سندھ ہائی کورٹ میں گھس کر وکیل کو قتل کیا تھا ۔سینٹرل جیل کراچی میں سنہ دو ہزار آٹھ کے بعد دی جانے والی یہ پہلی پھانسی ہے، سکھر سینٹرل جیل میں ساڑھےچھ بجے صبح تین مجرموں محمد طلحہ،خلیل احمد اور شاہد حنیف کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا،مجرموں پر وزارت دفاع کے ڈائریکٹر اور ڈرائیور کے قتل کا جرم ثابت ہو ا ہے۔

     ڈسٹرکٹ جیل فیصل میں پرویز مشرف اور مہران ایئربیس حملے میں ملوث نائیک نوازش علی اور مشتاق احمد کو پھانسی دی جائے گی، کراچی میں امریکی قونصل خانے پرحملے کے الزام میں سزائے موت کے قیدی ذوالفقارکے بلیک وارنٹ اڈیالہ جیل پہنچا دئے گئے ہیں اسے صبح ساٖڑھے چھ بجے تختہ دارپر لٹکایا جائے گا، تمام مجرموں کی ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کر ا دی گئی ہے ، مختلف جیلوں میں مجرموںکی سزائے موت پر علمدرآمد کے موقع پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔

  • مشرف کیس کے مجرم ڈاکٹر خالد کو پھانسی دیدی گئی

    مشرف کیس کے مجرم ڈاکٹر خالد کو پھانسی دیدی گئی

     راولپنڈی : مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم خالد محمود کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔

      اڈیالہ جیل میں قید مشرف حملہ کیس کےمجرم خالد محمود پھانسی دے دی گئی ہے پھانسی سے قبل مجرم خالد محمود کی لواحقین سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی ، پھانسی کے بعد مجرم کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق خالد محمود کی بیوی، بچوں اور ہمشیرہ سمیت خاندان کے 27 افراد نے ڈیڑھ گھنٹے تک آخری ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل کے اطراف رینجرز اور ایلیٹ کمانڈر تعینات کر دیئے گئے تھے، جبکہ فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری رہا۔

    ذرائع کے مطابق خالد محمود پاکستان ائیر فورس کا چیف ٹیکنیشن تھا جسے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔