Tag: Gallup Pakistan

  • مشکل حالات کے باوجود پاکستانی عوام ہرحال میں خوش، دنیا والے بھی حیران

    مشکل حالات کے باوجود پاکستانی عوام ہرحال میں خوش، دنیا والے بھی حیران

    کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس، مہنگائی اور معاشی پریشانیوں کے باجود 65 فیصد پاکستانی ہر مشکل میں خوش نظر آرہے ہیں، خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان دنیا کے چوتھے نمبر پر ہے۔

    یہ بات درست ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بھی زیادہ بہتر نہیں اور مہنگائی عروج پر ہے، نوکری پیشہ ہو یا کاروباری شخصیت ہر کوئی اپنی پریشانی کا رونا روتا ہے لیکن ایک سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ آدھے سے زیادہ پاکستانی عوام ہرحال میں خوش ہے۔

    اس حوالے سے کیے گئے گیلپ پاکستان کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملکی حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں لیکن پاکستانی خوش رہنے کا فن جانتے ہیں۔

    گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق65 فیصد پاکستانی مسائل کے باوجود خوش رہتے ہیں جبکہ25 فیصد ناخوش ہوجاتے ہیں، سروے میں پاکستانیوں کی خوشی کا نیٹ اسکور 40 فیصد پر دیکھا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایک پر امید قوم ہیں، لیکن ہمیں یہ بات بھی یاد رکھنا چاہیے کہ واقعی پاکستانی عوام مشکل میں ہیں۔

    ۔گیلپ پاکستان کے سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا کہا جبکہ25 فیصد نے ناراض ہونے کا بتایا، 8 فیصد نے درمیانہ مؤقف اختیار کیا جبکہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

  • وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، گیلپ سروے میں عوام کی اکثریت کا فیصلہ

    وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، گیلپ سروے میں عوام کی اکثریت کا فیصلہ

    لاہور : گیلپ پاکستان کی جانب سے تازہ ترین سروے نتائج جاری کر دیے ہیں ، جس میں عوام کی اکثریت نے فیصلہ سنایا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں جبکہ عدلیہ اور فوج کو معتبر ادارے قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں کئی دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں، عوام نے عدلیہ اور فوج کوسب سے زیادہ معتبر ادارے قرار دیا، جبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکثریت کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کو اب گھر جاناچا ہیے۔

    سروے کے مطابق 79 فیصد عوام نے عدلیہ اور فوج کو مشترکہ طور پر سب سے معتبر ادارہ قرار دیا جبکہ سب سے کم یعنی 38 فیصد پولیس ڈپارٹمنٹ پر یقین رکھتے ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں اکثریت یعنی 51 فیصد عوام نے نواز شریف کو سیاست سے کنارہ کش ہو کر گھر بیٹھنے کا مشورہ دیا۔

    سروے میں سوال کیا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم کی نامزدگی قبول ہے؟ تو جواب میں 59 فیصد عوام نے اس تبدیلی کے حق میں جبکہ 41 فیصد لوگوں نے شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنانے کی مخالفت کی ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں 73 فیصد عوام نے بتایا کہ وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں جانتے ہیں یا اس کے بارے میں سنا ہے۔

    واضح رہے کہ گیلپ پاکستان کی جانب سے یہ سروے ملک کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔