Tag: gang arrest

  • کراچی کے بعد لاہور میں بھی جعلی کرنسی پھیلائے جانے کا انکشاف، گروہ گرفتار

    کراچی کے بعد لاہور میں بھی جعلی کرنسی پھیلائے جانے کا انکشاف، گروہ گرفتار

    لاہور : کراچی کے بعد اب لاہور سے بھی جعلی نوٹ بنا کر ملک بھر میں پھیلانے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے پھیلاؤ میں ملوث گروہ کے چار کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمان 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کو اس مہارت سے چھاپتا تھا کہ اصلی نوٹوں کی پہچان کرنے والے بھی شش و پنج میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پرنٹنگ سے شعبے سے وابستہ ہیں جنہوں نے اتنی زیادہ تعداد میں جعلی نوٹ چھاپے جس کی مالیت کا اندازہ ان کو بھی نہیں ہے۔

    اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان گزشتہ دو سال سے جعلی کرنسی بنانے کا دھندہ کررہے تھے، یہ گروہ جعلی نوٹ سپلائی کرنے کیلئے پاکستان کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کارروائیاں کرتے تھے۔

    مزید پڑھیں : اہلیان کراچی ہوشیار، جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف، 

    گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ اور دیگر خام مال تحویل میں لے لیا گیا۔

  • کراچی : گھروں میں کام کرنے والی ڈکیت خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    کراچی : گھروں میں کام کرنے والی ڈکیت خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    کراچی : گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والی ملازمہ اپنی ساتھیوں سمیت پکڑی گئی، یہ عورتیں مالکن کا اعتماد حاصل کرکے اسی گھر کا صفایا کردیتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والی گھریلو ملازمہ کا نو رکنی گروہ پکڑا گیا، اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار خواتین ملازمہ آپس میں رشتہ دار ہیں۔

    مذکورہ گروہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہے، انہوں نے بتایا کہ اس گروہ نے بہادر آباد، نیو ٹاؤن، دیگرعلاقوں میں بھی وارداتیں کیں، گرفتار خواتین کا تعلق پاکپتن اور گلشن معمار بنگالی پاڑہ سے ہے۔

    ایس پی گلشن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ خواتین گھر والوں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ذریعے ان ہی گھروں میں ڈکیتیاں کرتی تھیں ۔

    اس موقع پر طاہر نورانی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھریلو ملازمین کا ریکارڈ لازمی رکھیں، انہوں نے بتایا کہ گروہ سے زیورات خریدنے والوں کو بھی گرفتار کریں گے۔

  • پشاور: بچے اغوا کرنے والا گروہ گرفتار، فی بچہ 1 لاکھ میں‌ فروخت

    پشاور: بچے اغوا کرنے والا گروہ گرفتار، فی بچہ 1 لاکھ میں‌ فروخت

    پشاور: پولیس نے بچے اغوا کرنے والے گروہ کی گرفتاری کا دعوٰی کیا ہے،گرفتار گروہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پر مشتمل ہے، گروہ کے ارکان فی بچہ 70ہزار تا ایک لاکھ میں فروخت کرتے تھے، مردہ بچوں کو فریزر میں رکھ کر زندہ بچوں سے تبدیل کردیتے تھے۔

    Dead children placed in freezers and replaced… by arynews

    ڈیڑھ ماہ کی ایک بچی کے متعلق پشاور پولیس کا کہنا ہے اسے لیڈی ہیلتھ ورکر کے گروہ نے اغوا کیا۔ پشاور پولیس نے پانچ خواتین سمیت سات افراد کے گروہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جو مبینہ طور پر اسپتالوں سے بچے اغوا کرنے میں ملوث ہے۔ پولیس نےبتایا فی بچہ ستر ہزارسے ایک لاکھ میں فروخت کیا جاتا۔ اغوا کی وارداتوں میں نجی کلینکس کی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

    مبینہ اغوا کار گروہ کی سرغنہ نے دعوٰی کیا کہ پولیس اس پرکوئی الزام ثابت نہیں کرسکتی۔

    واضح رہے کہ پشاور سمیت ملک بھرکے اسپتالوں میں اکثر نومولود بچوں کے اغوا کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں جب کہ پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں اپنے عروج پر ہیں، کراچی میں بھی رواں سال 136بچوں کے لاپتا ہونے کے مقدمات درج ہوئے۔