Tag: Gang arrested

  • بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار، 3 مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

    بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار، 3 مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

    مستونگ: لیویز فورس نے بین الصوبائی  ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 3 مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ سے بین الصوبائی  ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان قومی شاہراہوں پر ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے میں ملوث تھے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملزمان گاڑی چھین کر فرار ہورہے تھے، تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تعاقب کرنے پر لیویز فورس کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا مزید بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے گاڑی برآمد کی گئی، ملزمان کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس سے 2 مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئیں، ملزمان مسروقہ گاڑیاں رنگ کر کے نوشکی، خضدار میں بیچتے تھے۔

  • آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

    آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے نیو کراچی یو پی موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان میں وقاص، کامران، عمران اور محمد رحمان شامل ہیں، ملزمان سے 4 پستول، 2 موٹر سائیکلیں اور بائیک سروس کا ہیلمٹ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے، وہ آن لائن بائیک سروس رائیڈر کا روپ دھار کر آتے تھے، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    ملزمان کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان نے شاہ فیصل، ناظم آباد، کورنگی، اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم رحمان ڈکیتیاں کرنے سے پہلے رضویہ میں منشیات فروشی کرتا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی : ایک بار پھر جعلی نوٹ گردش کرنے لگے، 3 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : ایک بار پھر جعلی نوٹ گردش کرنے لگے، 3 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : شہر قائد کی مارکیٹوں میں ہزار اور500کے بعد 5ہزار کے جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ملوث گروہ کے کارندے گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے جعلی کرنسی کی ترسیل میں ملوث گینگ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اعجاز احمد، حارث اور سعید خان شامل ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے5ہزار کے184جعلی نوٹ برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان 5ہزار والے نوٹوں کی ترسیل اور اسمگلنگ کام کرتے تھے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ وہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے 2 لاکھ روپے کے عوض 10 لاکھ روپے کے جعلی 5 ہزار روپے کے نوٹ حاصل کرتے تھے اور کراچی میں چلاتے ہیں۔

    ملزمان جعلی نوٹ چلانے کیلئے ملک شاپ، بیکری اور جنرل اسٹور کا انتخاب کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید بتایا کہ کراچی میں روزانہ 5ہزار والے4 سے5 جعلی نوٹ چلاتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان چھوٹی دکانوں میں باآسانی نوٹ چلانے میں کامیاب ہوجاتے تھے، ملزمان نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایسے نوٹ چلارہے ہیں، ملزمان سے مجموعی طور پر9لاکھ 20ہزار مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔

  • کراچی: گھروں میں ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

    کراچی: گھروں میں ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

    کراچی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سراغ لگالیا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلال کالونی پولیس اور سی پی ایل سی سینٹرل نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران گھروں میں ڈکیتی کرنے والے چار رکنی گینگ کے کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان سے پانچ موبائل فون، دو سوٹ کیس، دو ایل سی ڈی،ایک جیولری سیٹ، پرس، چار طلائی چوڑیاں، دو کڑے سمیت نقدی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر، مومن، زاہد اور بابر کے نام سے ہوئی،ملزمان کا تعلق پنجاب کے علاقےعلی پور سے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پولیس کا چھاپہ : سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    ایس ایس پی سینٹرل نے ملزمان کے طریقہ واردات سے متعلق انکشاف کیا کہ ملزمان کچی آبادیوں میں کرائےکےمکان لیکر رہتے تھے، واردات سے پہلے ملزمان گھروں کی ریکی کرتےتھے، مرکزی ملزم زاہد اسلحہ اور موٹرسائیکل فراہم کرتا تھا۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں ڈکیتی واسٹریٹ کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، اسٹریٹ کرمنلز اپنی مذموم کارروائیوں کے دوران شہریوں کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

    پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لئے دعوے اعلان کی حد تک محدود ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

  • چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کہاں فروخت کرتے تھے؟ اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے منظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران سات رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا۔

    سرفراز نواز نے ملزمان سے کی گئی تفتیش سے متعلق بتایا کہ ملزمان فی موٹر سائیکل صرف تین ہزار میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ عبدالرحمان عرف ڈاڈا بھی شامل ہے، ملزمان سے چھ موٹر سائیکلیں اورتین چیسز ملےہیں۔

    ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے بیان دیا کہ وہ بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور جامع کلاتھ پر جاتےتھے اور پارکنگ پوائنٹ سے اپنی مرضی کی نئی موٹرسائیکل چوری کرتے اور تین ہزار میں علی بھٹو کباڑی کو بیچتےتھے، گروپ میں شامل مکینک موٹرسائیکلوں سے نیاسامان نکالتےتھے، نکالا گیا سامان گرفتار کباڑی علی بھٹو مارکیٹ میں فروخت کردیتا تھا، گینگ سرغنہ کی نشاندہی پر کباڑی علی بھٹوبھی گرفتار کرلیا ہے۔

    سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزمان بڑی تعدادمیں موٹرسائیکلیں چوری کرچکےہیں، گرفتارملزمان سےمزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔