Tag: Gang mastermind

  • بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے شہر قائد میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی ایک کارروائی میں ایک ملزم اسد سجاد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم اسد سجاد نے گزشتہ روز بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہری کی اطلاع ساتھوں کو دی تھی، اس مخبری پر ساتھیوں نے ڈیفنس میں شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم دوران واردات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

    ملزم چند ماہ قبل بھی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کوریئر وین لوٹنے کے الزام میں گرفتار ہوا تھا، اور حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر آیا، اور آتے ہی نیا گینگ تشکیل دیا اور وارداتیں شروع کر دیں۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم اسد سجاد کے دیگر ساتھوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی ہے۔

  • کراچی : آٹھ سالہ بچی چورگینگ کی ماسٹرمائنڈ نکلی، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : آٹھ سالہ بچی چورگینگ کی ماسٹرمائنڈ نکلی، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد میں چور عورتوں کے گروپ کی کئی کارروائیاں سامنے آئی ہیں، آٹھ سال کی بچی چور گینگ کی ماسٹر مائنڈ نکلی، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹھ سال کی بچی دو عورتوں کے ساتھ مل کر چوریاں کررہی ہے، بچی اور دو خواتین کا گروہ مختلف دکانوں اور بیوٹی پارلرز میں داخل ہو کر وارداتیں کرتا ہے، یہ خواتین گلستان جوہر اور کلفٹن میں بھی اپنے ہاتھ کی صفائی دکھا چکی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال رنگ کی ٹی شرٹ پہنے یہ چھوٹی سی بچی بڑی بڑی چوریاں کررہی ہے۔

    یہ گلستان جوہر کے بیوٹی پارلر کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے، جس میں یہ تینوں دکان میں داخل ہوئیں، بچی نے پہلے سیٹ پر رکھا ایک پرس دیکھا، پھر یہ بچی خواتین کے ساتھ کمرے میں گئی اور جلدی سے واپس آکر بیگ سے پیسے نکال لیے۔

    اس کے علاوہ کلفٹن گلاس ٹاور میں بھی یہ گروہ بچی کی معصومیت کا فائدہ اٹھا چکا ہے۔ بچی دکان میں گھسی دکاندار کے باہر جاتے ہی کاؤنٹر سے پیسے نکا ل کر جیب میں ڈال لیے، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس گروہ کو تلاش کررہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔