Tag: gang war target killer arrest

  • کراچی : رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی / حیدرآباد : رینجرز نے کراچی میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اےاین ایف نے حیدرآباد کے فتح چوک سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کیا جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    اس حوالے سے رینجرز ترجمان نے حالیہ کارروائیوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چھینا ہوا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کلاکوٹ سے لیاری گینگ وار کے ملزم نوشاد عرف نانو گرفتار کیا ہے۔

    مذکورہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گلشن اقبال سے چار ملزمان گرفتار کیے گئے جو لوٹ مار، ڈکیتی اوربھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ میمن گوٹھ سے دو ملزمان کو گرفتار کیا،یہ ملزمان شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے حیدرآباد کے فتح چوک میں کامیاب کارروائی کرکے، دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

    اےاین ایف حکام کے مطابق ملزمان کے قبضےسے دو کلو حشیش اورڈیڑھ کلو سے زائد افیون برآمد ہوئی، اس کے علاوہ ملزمان سے موٹرسائیکل اور رکشہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • گینگ وار کا ٹارگٹ کلر گرفتار، 50سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

    گینگ وار کا ٹارگٹ کلر گرفتار، 50سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

    کراچی: انسداد دہشتگردی پولیس نے گینگ وار کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے پچاس سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے.

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہیں، انسدادِ دہشت گردی فورس نے ملیر سالار گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے پچاس افراد کا قاتل دھرلیا، علی نوازنامی ملزم کا تعلق گینگ وار سے ہے۔

    ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ملزم نے پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے، ملزم علی نواز کا تعلق سہیل ڈاڈا گروپ سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان کی وارداتوں اور پولیس اہلکاروں پرحملے میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اوردیگر سامان بھی برآمد ہواہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے، جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں.