Tag: GANGNAM STYLE

  • پی ایس ایل تھری: کرس گیل کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا

    پی ایس ایل تھری: کرس گیل کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا

    لاہور : پی ایس ایل کے پچھلے دو ایڈیشنز میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے گنگنم اسٹائل کرس گیل کو کسی بھی فرنچائز نے خریدنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق گنگنم اسٹائل والے کرس گیل پاکستان میں فیل ہوگئے، پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل کو کسی بھی ٹیم نے چانس نہیں دیا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندر کی ٹیم میں شامل کرس گیل کوئی قابل ذکر کاردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔

    بعد ازاں کراچی کنگز میں شمولیت کے بعد بھی انہوں نے اپنے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی شدید تنقید کا نشانہ بنتے رہے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے میچز کرس گیل حریفوں کے چھکے چھڑا کر ڈانس بھی کرتے ہیں، پی ایس ایل میں ان کا بلا چلتا نہیں۔ شائقین کو فکر ہے اب گنگم اسٹائل کون کرے گا ؟


    مزید پڑھیں: کیا آپ نےکرس گیل کو اردو بولتے دیکھا ہے؟


    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق کرس گیل نے سیکورٹی رسک کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے کرس گیل کو کسی ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گینگ نم سٹائل نے یوٹیوب کو پریشانی میں ڈال دیا

    گینگ نم سٹائل نے یوٹیوب کو پریشانی میں ڈال دیا

    کراچی (ویب ڈیسک) – مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے گانے ‘گینگ نم سٹائل’ نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا، انٹرنیٹ پرگانے کو اتنی بار دیکھا گیا کہ گنتی ختم ہوگئی، یوٹیوب انتظامیہ کو اعداد و شمار اپڈیٹ کرنا پڑ گئے ہیں۔

    جولائی ۲۰۱۲ میں یوٹیوب پراپ لوڈ ہونے والی ایک وڈیو نے دنیا بھرمیں مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ یہ وڈیو ساؤتھ کورین سنگر کا گانا ہے جس کا نام ’گینگ نم سٹائل‘ ہے۔21دسمبر2012 میں اس وڈیو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئےتھے اور اس کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب تک جاپہنچی تھی۔

    اس وڈیو کی مقبولیت کے باعث گنیزبک اف ورلڈ ریکارڈ میں بے پناہ دیکھنے والی وڈیو میں شامل کیا گیا تھا اور اس وڈیو کو کئی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ یہ وڈیو سال 2012 کے آخر تک 30 ممالک کے ٹاپ چارٹ میں سرِفہرست رہی ہے۔

    یوٹیوب کے مطابق 20 سالہ کینڈین سنگر جسٹن بیبر کا گانا ’بےبی’ کو بے حد دیکھا گیا مگر 31 مارچ 2014 کو یوٹیوب کے مطابق ’گینگ نم سٹائل’ کو دیکھنے والوں کی تعداد دو ارب تک پہنچنے کے بعد اس وڈیو نے نہ صرف تمام ریکارڑ توڑ دیئے بلکہ ساتھ ساتھ ایک اورریکارڑ بھی بناڈالا، انٹرنیٹ پر اس گانے کو اتنی بار دیکھا گیا کہ گنتی ختم ہوگئی اور یوٹیوب انتظامیہ کو اعداد و شمار اپڈیٹ کرنا پڑ گئے۔

    یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے1 دسمبر 2014 کو گوگل پلس پر اسٹیٹس شیئر کیا گیا ہے کہ ہم اپنا کاؤنٹر اپڈیٹ کر رہے ہیں ۔ کیونکہ ‘گینگ نم سٹائل’ کو دیکھنے والوں کی تعداد ہمارے شمار سے ذائد ہوچکی ہے ۔