Tag: gangster

  • ڈنمارک میں فائرنگ سے مصنف ندیم یاسر قتل

    ڈنمارک میں فائرنگ سے مصنف ندیم یاسر قتل

    کوپن ہیگن : ڈنمارک کے سابق گینگ لیڈر ندیم یاسر کو جرائم پیشہ زندگی پر تحریر کی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے اختتام پر ٹارگٹ حملے قتل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اپنی آب بیتی پر کتاب تحریر کرنے والے جرائم پیشہ گروہ کے سابق سربراہ ندیم یاسر کتاب کی تقریب رونمائی کے اختتام پر نشانہ وار حملے میں ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع واردات سے باآسانی فرار ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طبی امداد دینے والے عملے نے 31 سالہ ندیم یاسر کو شدید زخمی حالت اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، مقتول نے روٹس کے نام سے اپنی یاداشتوں پر کتاب تحریر کی تھی جو منگل کے روز شائع ہوئی۔

    مقامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ندیم یاسر گذشتہ برس بھی ٹارگٹ حملے میں متاثر ہوئے تھے۔

    کوپن ہیگن پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب یاسر اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے 7 بج کر 30 منٹ پر ہال سے باہر نکل رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور گہرے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس تھا جس نے 31 سالہ مصنف پر پستول سے دو گولیاں چلائیں، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ ندیم یاسر ترکی میں پیدا ہوئے اور 4 برس کی عمر میں کوپن ہیگن منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ جرائم پیشہ عناصر سے منسلک ہوگئے جبکہ کچھ عرصے بعد گروہ کے سربراہ بن گئے جس کے منشیات فروش گروہ سے تعلق تھا۔

    ڈنمارک نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ ندیم یاسر نے والد بننے کے بعد سنہ 2012 میں جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہا تھا اور جرائم کی طرف مائل ہونے سے روکنے کے لیے مقامی ریڈیو سے نواجونوں کی ذہین سازی شروع کردی تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 31 سالہ مصنف ندیم یاسر کی موت پر ریڈیو نے ٹویٹر پر ’الوداع ندیم یاسر، ہر چیز کے لیے شکریہ‘ کے الفاظ تحریر کیے اور آفس عمارت کی تصویر شیئر کی، جس میں یاسر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملکی پرچم سرنگوں رکھا گیا تھا۔

  • لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

    لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاری کے علی محمد محلہ میں پولیس مقابلے دوران گینگ وار کا اہم ترین کارندہ غفار ذکری ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ تبادلے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے علی محمد محلہ میں لیاری گینگ وار کا اہم ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی اور بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپیکٹر اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم کا کہنا ہے کہ گولیوں کی زد میں آکر 3 سال کا بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ لیاری کے علی محمد محلہ میں خفیہ اداروں کی نشاندہی پر سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا تھا سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور دستی بم سے بھی حملہ کیا۔

    ڈی جی آئی جاوید عالم کے مطابق پولیس مقابلہ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے بعد کے لیاری گینگ وار کا اہم ترین ملزم غفار ذکری اپنے ساتھی چھوٹا زائد سمیت مارا گیا جبکہ دو ساتھی گرفتار کیے ہیں۔

    جاوید عالم نے مزید بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک سب انسپیکٹر سمیت تین اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم سب انسپیکٹر کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق ہلاک ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز (ایس ایم جی)، دستی بم، آوان بم، درجنوں گولیاں اور کئی میگزینز شامل ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ غفار ذکری کے خلاف آپریشن میں 15 سے زائد پولیس موبائلوں نے حصہ لیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مقابلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم غفار ذکری کے خلاف قتل اور اقدام قتل، بھتے، اغوا برائے تاوان سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب تھا، غفار ذکری کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ غفار ذکری لیاری میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا، اس کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

  • سنجے دت پھر گینگسٹر بنیں گے

    سنجے دت پھر گینگسٹر بنیں گے

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنجے دت ایک بار پھر گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اسٹار سنجے دت ٹگ منشو دھولیا کی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری میں گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے۔

    صاحب بیوی اور گینگسٹر کے تیسرے پارٹ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں ہوگا، فلم کی شوٹنگ کا پہلا حصہ گجرات ایسٹرن بارڈر گودھرا میں فلمایا جائے گا۔

    راہول مترا کے مطابق سنجے دت کے کردار کے لیے مخصوص ڈیزائن کردہ ملبوسات متعارف کرائے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صاحب بیوی اور گینگسٹر کے پہلے دو پارٹ میں عرفان خان اور رندیپ ہدا نے منفی کردار اد اکئے تھے۔
    فلم کی کاسٹ میں جمی شیرگل، ماہی گیر ودیگر نمایاں ہیں، راہول مترا کا کہنا ہے کہ فلم میں مزید معروف چہرے متعارف کرائے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سنجے دت ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھومی، میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے باپ کا کردار ادا کررہے ہیں۔