Tag: Gangsters

  • جیل سے رہائی کی خوشی میں گینگسٹرز کا جشن، پولیس نے دوبارہ بھیج دیا جیل

    جیل سے رہائی کی خوشی میں گینگسٹرز کا جشن، پولیس نے دوبارہ بھیج دیا جیل

    ممبئی: مہاراشٹرا کے ناسک شہر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جیل سے رہائی کی خوشی میں گینگسٹر ہرشد پاٹنکر نے اپنے حامیوں کے ساتھ شہر میں جشن منایا، پولیس نے گینگسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دوبارہ جیل روانہ کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گینگسٹر کے خلاف اقدام قتل، لوٹ مار، دہشت پیدا کرنا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے متعدد مقدمات درج ہیں، 23 جولائی کو اس کی جیل سے رہائی ہوئی تھی۔

    گینگسٹر کی جانب سے رہائی کی خوشی میں جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی، پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کرکے جشن میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گینگسٹر کی جانب سے رہائی کی خوشی میں نکالے گئے جلوس میں مہندرا ایکس یو وی 300 اور 10-15 بائک سمیت کئی گاڑیاں شامل تھیں۔ یہ جلوس بیتل نگر سے امبیڈکر چوک، سادھو واسوانی روڈ اور شرن پور روڈ تک نکالا گیا۔

    ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے والد کو بے نقاب کردیا

    اس دوران جلوس کے شرکا نے شدید نعرے بازی بھی کی، گینگسٹر کے حامیوں نے اس جلوس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، جو تیزی سے وائرل ہوگئی اور پولیس کارروائی پر مجبور ہوئی۔

  • ملتان: پولیس کارروائی میں 32 گینگز کے 123 اراکین گرفتار، 2 کروڑ مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

    ملتان: پولیس کارروائی میں 32 گینگز کے 123 اراکین گرفتار، 2 کروڑ مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

    ملتان: پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 32 گینگز کے 123 اراکین کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے دو کروڑ مالیت کا مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو کروڑ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کرلیا، ملزمان سے اسحلہ بھی قبضے میں لیا گیا۔

    سی آئی اے پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں چوری ہونے والی نو کاریں، 49 موٹرسائیکلز، بھاری مقدار میں اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

    سی پی او ملتان عمران محمود کا کہنا ہے کہ سی پی او ملتان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    دوسری جانب شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اب تو کراچی میں منتخب نمائندے بھی اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں رہے۔

    فیڈرل بی ایریا میں ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کو لوٹ لیاگیا، عباس جعفری سے گھر کے باہر موبائل فون اور نقد رقم لوٹی گئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سندھ رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک مقیم سلیم بلیجیئم کے احکامات پر کارروائیاں کرتے تھے۔