Tag: Gangubai Kathiawadi

  • متنازعہ ہونے کے باوجود عالیہ بھٹ کی فلم کی ریکارڈ کمائی

    متنازعہ ہونے کے باوجود عالیہ بھٹ کی فلم کی ریکارڈ کمائی

    معروف بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی متنازع فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کا نام تبدیل کیے بغیر ہی اسے ریلیز کردیا گیا، جس نے پہلے ہی دن کمائی کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

    فلم کی ریلیز سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے فلم کی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے خلاف عدالتوں میں جاری متعدد کیسز سے بچنے کے لیے فلم کا نام گنگو بائی کاٹھیا واڑی سے تبدیل کردیں مگر ایسا نہ ہوسکا اور ٹیم نے پرانے ہی نام سے فلم پیش کردی۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے 25 فروری کو گنگو بائی کاٹھیا واڑی کی ریلیز روکنے کے خلاف دائر کردہ درخواست کو بھی مسترد کیا۔

    عدالت نے درخواست دائر کرنے والے شخص بابو جی راؤ شاہ سے متعلق ثبوت بھی مانگے کہ دستاویزات پیش کیے جائیں، جن سے معلوم ہو کہ گنگو بائی نے انہیں گود لیا تھا۔

    بابو جی راؤ شاہ نے سپریم کورٹ میں خود کو گنگو بائی کے گود لیے بیٹے کے طور پر متعارف کرواتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    مذکورہ فلم میں گنگو بائی کاٹھیا واڑی نامی ایک خاتون کا مرکزی کردار دکھایا گیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں بھارتی شہر ممبئی میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے سمیت منشیات اور پیسوں کے عوض قتل کے جرائم کی سربراہی کرتی رہی تھیں۔

    مذکورہ فلم کی کہانی قحبہ خانے پر جسم فروشی کرنے والی خاتون کی سیاست میں شمولیت کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی ایک کتاب سے ماخوذ ہے۔

    فلم کے خلاف گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے گود لیے بیٹے بابو جی راؤ شاہ نے عدالت میں فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کی تھی۔

    ان کا مؤقف تھا کہ ان کی والدہ جسم فروش نہیں بلکہ سماجی رہنما تھیں مگر فلم میں ان کی والدہ کو طوائف کے طور پر دکھایا گیا ہے مگر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیران کن طور پر گنگو بائی کاٹھیا واڑی نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی جو کہ کرونا کے دور میں ایک دن میں کسی بھی بولی وڈ کی سب سے بڑی کمائی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم زیادہ سے زیادہ 7 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی مگر حیران کن طور پر فلم نے پہلے ہی دن 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کمائے۔

  • بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی فواد خان کی مداح نکلیں

    بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی فواد خان کی مداح نکلیں

    بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پاکستانی اداکار کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ فواد خان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت اپنے فلمی کیریر کے عروج پر ہیں، ان کے مداح ان کی اداکاری کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے مگر اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اسٹار اداکار فواد خان سے بہت کچھ سیکھا۔

    اپنی نئی آنے والی فلم "گنگو بائی” کی تشہیر کے دوران عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے علی ظفر سے زیادہ فواد خان کو جانتی ہیں کیونکہ ان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بطور آرٹسٹ فواد خان سے بہت کچھ سیکھا ہے، عالیہ نے یہاں تک کہا کہ فواد خان نے بطور اداکار فنی اور ثقافتی طور پر سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں اگر بات کروں تو میرے پاس الفاظ کم پڑجائیں گے۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے، انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا ہے اور وہ بھی پاکستانی مداحوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ عالیہ بھٹ پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ "کپور اینڈ سنز” میں کام کرچکی ہیں، جس میں فواد خان کی بہترین اداکاری نے سب کو حیران کردیا تھا۔

    اس وقت عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "گنگو بائی کاٹھیا واڑی” کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو 25فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • عالیہ بھٹ کی فلم پر ریلیز سے پہلے تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا، ویڈیو یکھیں

    عالیہ بھٹ کی فلم پر ریلیز سے پہلے تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا، ویڈیو یکھیں

    ممبئی : حسین زیدی کی معروف کتاب "مافیا کوئینز آف ممبئی” پر مبنی بننے والی بھارتی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہو گئی ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم کے خلاف گنگو بائی کے خاندان نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا ہے۔

    Gangubai Kathiawadi trailer: Alia Bhatt is an alpha female in Bhansali's film | Entertainment News,The Indian Express

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم "گنگو بائی کاٹھیاواڑی” حسین زیدی کی کتاب "مافیا کوئیز آف ممبئی” پر بنائی گئی ہے، اس فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ہیں اور اس فلم کی ریلیز25 فروری کو ہونا تھی۔

    گنگو بائی کے خاندان کی جانب سے شکایات کے بعدعدالت نے سجنے لیلا بھنسالی، عالیہ بھٹ اور حسین زیدی کو ہتک عزت کے نوٹس روانہ کردیئے ہیں۔

    حسین زیدی کی کتاب کے مطابق گنگو بائی نے چار بچوں بابو راؤ، بے بی، شکونتلا اور راجن کو گود لیا۔ گنگو بائی بالی وڈ میں کام کرنے کےلیے گھر سے بھاگ گئی اور بعد میں اسے ایک بازاری عورت کے طور پر کام کرنے مجبور کیا گیا۔ پھر وہ انڈر ورلڈ کی ایک معروف شخصیت بن گئی۔

    گنگو بائی کے گود لیے بچوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ ’کوئی نہیں چاہتا کہ اس کی ماں کو ایک بازاری عورت کے روپ میں دکھایا جائے، حتی کہ ایسی عورت کا بیٹا بھی یہ نہیں چاہے گا۔ یہ صرف پیسے کے لیے کیا گیا ہے اور یہ کسی کے کردار پر حملہ ہے۔

    Gangubai Kathiawadi: Netizens furious over 'racist' scene, Vijay Raaz playing trans role, Entertainment News | wionews.com

    خاندان کا الزام ہے کہ ’اس فلم میں ہماری ماں کو ایک سماجی کارکن سے طوائف بنا دیا گیا ہے۔‘ گنگو بائی کے بیٹے بابو راؤ جی شاہ نے کہا کہ ’فلم میں میری ماں کو طوائف دکھایا گیا ہے۔ جس سے ہمارے خاندان کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب گنگوبائی کی پوتی بھارتی کا کہنا تھا کہ ’فلم بنانے والوں نے پیسے کے لالچ کی وجہ سے میرے خاندان کو بدنام کیا ہے۔ اسے ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ فلم بنانے والوں نے خاندان کی رضامندی تک نہیں لی اور نہ ہی کتاب کے لیے کوئی ہمارے پاس آیا۔

    Gangubai Kathiawadi trailer: Alia Bhatt shines as feisty queen of Kamathipura, Ajay Devgn makes powerful cameo. Watch | Bollywood - Hindustan Times

    طے شدہ شیڈول کے مطابق فلم 25 فروری کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب یقین سے کہنا مشکل ہے کہ گنگو بائی کا ٹھیاواڑی کب ریلیز ہو گی؟ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے سنجے لیلا بھنسالی، حسین زیدی اور عالیہ بھٹ کو ہتک عزت کے نوٹسز بھیج دیے ہیں۔