Tag: garbage

  • کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

    کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

    آندھرا پردیش: بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس نے ہر درد مند دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست حیدرآباد کے آندھرا پردیش میں مندر کے قریب کوڑے دان میں ایک نوزائیدہ بچہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے کوڑے دان میں ایک نومولود لڑکے کی لاش کو دیکھا جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسپتالوں سے نومولود بچے چرا کر بیچنے والے میاں بیوی گرفتار

    پولیس حکام فوراً موقعِ پر پہنچ کر بچے کی لاش کو کنگ جارج اسپتال منتقل کیا تاہم جسے مردہ قراد دیا گیا، عینی شاہدین اور مقامی عوام نے اس دردناک واقعہ پر شدید افسوس اور برہمی کا اظہار کیا۔

    مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ کون سی ماں اتنی بے رحم ہو سکتی ہے کہ اپنی گود کے پھول کو یوں کوڑے میں پھینک دے؟ یہ واقعہ سماجی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔

    پولیس نے اس غیر انسانی حرکت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی ہر زاویے سے تفتیش شروع کر دی ہے، قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور اطراف کے اسپتالوں میں بھی تحقیقات جاری ہیں تاکہ نومولود کی ماں یا اسے چھوڑنے والے افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔

  • کچرا کنڈی سے ملنے والے آنسو گیس شیل کتنے سال پرانے ہیں؟

    کچرا کنڈی سے ملنے والے آنسو گیس شیل کتنے سال پرانے ہیں؟

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی، جیکسن میں کچرا کنڈی سے آنسو گیس شیل ملے تھے، پولیس حکام نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ یہ شیل 30 سال پرانے ہیں۔

    پولیس حکام نے کراچی کے علاقے جیکسن میں کچرا کنڈی سے ملنے والے آنسو گیس شیل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے انھیں تیس سال پرانا قرار دے دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیل پر ایکسپائری ڈیٹ 1994 واضح طور پر درج ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق آنسو گیس کے تمام شیل ناکارہ ہو چکے ہیں، کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے باعث یہ شیل بھی جل گئے تھے، اگر شیل سے گیس لیکیج بھی ہوئی ہو تو وہ خطرناک نہیں تھی۔

    ایس ایس پی عار ف راؤ کے مطابق گزشتہ روز علاقہ مکینوں کو اس وقت شک ہوا جب کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے بعد گیس پھیلنے لگی، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی، کچرا کنڈی سے ملنے والے شیل کی تعداد 40 سے زائد تھی۔

  • کچرے کے ڈھیر سے شیر خوار بچہ برآمد

    کچرے کے ڈھیر سے شیر خوار بچہ برآمد

    بھارت کے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کچرا کنڈی سے شیر خوار بچہ زندہ ملا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے پرانے شہر حیدر آباد میں پولیس کو ایک شیر خوار بچہ کچرا کنڈی سے بُری حالت میں ملا ہے، یہ افسوس ناک واقعہ چندرائن پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع غازی ملت کالونی میں پیش آیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر انہوں نے شیر خوار بچے کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے قریب کی تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے جلد ہی بچے کے والدین کی نشاندہی ہوجائے گی۔

  • صفائی عملے کی ہڑتال سے فرانسیسی شہر کا ریلوے اسٹیشن کوڑے کے ڈھیر میں‌ تبدیل

    صفائی عملے کی ہڑتال سے فرانسیسی شہر کا ریلوے اسٹیشن کوڑے کے ڈھیر میں‌ تبدیل

    مارسیلے: صفائی عملے کی ہڑتال کی وجہ سے فرانسیسی شہر مارسیلے کے ریلوے اسٹیشن میں تعفن سے شہریوں کے لیے سانس لینا محال ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دوسرے بڑے شہر مارسیلے کے ریلوے اسٹیشن پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، سینٹری ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے اسٹیشن کچرا کنڈی بن گیا۔

    ماضی میں اسی طرح سینٹری ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے مارسیلے میں عوامی مقامات اور سڑکوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے تھے، ہر جگہ گندگی پھیلی نظر آتی تھی، کئی ٹن بدبو دار کچرا جمع ہونے سے ماحول تعفن زدہ ہو گیا تھا جس سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے تھے۔

    اب صفائی عملے کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کے ٹرین اسٹیشن میں ہر طرف گندگی پھیلی نظر آ رہی ہے، واضح رہے کہ صفائی کے ذمہ دار عملے نے کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنخواہوں کی ادائیگی وقت پر کریں، ٹریڈ یونین کے ترجمان نے پیر کو میڈیا سے گفتگو میں کہا ’’ہم تنخواہوں میں اضافے کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہیں تو ادا کرو۔‘‘

  • اسلام آباد ایئرپورٹ میں گندگی کے ڈھیر، ملازمین نے کام چھوڑ دیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ میں گندگی کے ڈھیر، ملازمین نے کام چھوڑ دیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث ایئر پورٹ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔

    صفائی عملے کے مرد و خواتین ملازمین نے گزشتہ رات سے ہڑتال شروع کی جو تاحال جاری ہے، ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کام کرنا چھوڑ دیا۔

    انٹرنیشنل ارائیول، ڈیپارچر پر کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، احتجاج کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین نے سول ایوی ایشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے کنٹریکٹ ملازمین کو پرائیویٹ کنٹریکٹرز کے زیرنگرانی کام کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے ملازمین کی تنخواہ 16ہزار اور22ہزار مقرر کی ہے، سی اے اے نے پارلیمنٹ ملازمین بحالی کمیٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

  • بیل کے گوبر سے  سونا ملنے کی امید

    بیل کے گوبر سے سونا ملنے کی امید

    نئی دہلی : بھارت میں ایک بیل 40 گرام سونے کے زیورات کھا گیا، جس پر مالک نے گوبر کے ذریعے اپنے زیور ملنے کی امید باندھ لی اور خاتون مالک دن رات آﺅ بھگت میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ کے علاقے کلنوالی میں ایک واقعہ پیش آیا ،جہاں ایک خاتون نے 40 گرام سونے کے زیورات بے دھیانی میں ایک برتن میں رکھ دیے اور سبزی کاٹنا شروع کردی۔

    خاتون نے سبزی مکمل طور پر کاٹنے کے بعد سبزی کا کچرا زیورات والے برتن میں رکھ دیا ، جس کی وجہ سے برتن میں رکھے ہوئے سونے کے زیورات اس کچرے کے نیچے دب گئے۔

    خاتون نے سبزی کے کچرے والا برتن بیل کے آگے ڈال دیا، جس کے بعد بیل سبزی کے ساتھ ساتھ 40 گرام سونے کے زیورات بھی ہضم کھا گئی ، تھوڑی دیر بعد جب خاتون کو برتن میں زیورات کا خیال آیا تو بیل کی جانب سے زیوارت کھانے کا پتا چلنا۔

    جس کے بعد دونوں نے بیل کو ڈھونڈا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے لیکن ڈاکٹر نے اس حوالے سے ان کی کوئی مدد کرنے سے انکار کردیا تو انہوں نے بیل کو گھر کے نزدیک ہی باندھ دیا اور اسے خوب کھلانا پلانا شروع کردیا۔

    جس سے انہیں یہ امید ہے کہ پیٹ بھر کھانے کے بعد بیل جب گوبر کرے گا تو انہیں زیوارت واپس مل جائیں گے۔

  • کچرا اٹھانا سندھ حکومت اور میئر کا کام ہے، انہی سے لیا جانا چاہیئے: گورنر سندھ

    کچرا اٹھانا سندھ حکومت اور میئر کا کام ہے، انہی سے لیا جانا چاہیئے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسمعٰیل کا کہنا ہے کہ کچرا اٹھانا یا شہر کی صفائی سندھ حکومت اور میئر کا کام ہے، پوری دنیا میں لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے شہر صاف کرے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسمعٰیل کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانا یا شہر کی صفائی سندھ حکومت اور میئر کا کام ہے، کچرا اٹھانے کا کام انہی سے لیا جائے تو بہتر ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پوری دنیا میں لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے شہر صاف کرے، فضل الرحمٰن عرصے سے کوشش کر رہے ہیں نظام کو پٹڑی سے اتاریں، فضل الرحمٰن کی اپنی حریف جماعتیں ان کے ساتھ آنے سے گھبرا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا کو سوچنا چاہیئے کیا کشمیر معاملے کو نقصان پہنچائیں گے، موجودہ حکومت 5 سال کہیں نہیں جارہی۔ سڑکوں پر اس لیے نکل رہے ہیں جو کرپشن کر رہے ہیں ان کو نہ پکڑیں۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سندھ میں حکومت نہیں، بہت جلد چیزیں بہتر ہوتے ہوئے نظر آئیں گی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا کامیاب نہیں ہوگا۔ جب تک سنگل اتھارٹی قائم نہیں ہوگی وہاں ڈلیور کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

  • کچرے سے آلودہ کراچی کے لیے سنگاپور بہترین مثال

    کچرے سے آلودہ کراچی کے لیے سنگاپور بہترین مثال

    کراچی کے کچرے نے نہ صرف شہریوں بلکہ ارباب اختیار کو بھی پریشان کر رکھا ہے کہ روزانہ پیدا ہونے والے لاکھوں ٹن کچرے کو کیسے اور کہاں ٹھکانے لگایا جائے۔

    نہ صرف کراچی بلکہ کچرے سے پریشان دنیا کے ہر شہر کو اس معاملے میں سنگاپور کے نقش قدم پر چلنا چاہیئے۔

    براعظم ایشیا کا سب سے جدید، ترقی یافتہ اور خوبصورت ترین ملک سنگاپور نہایت چھوٹا سا ملک ہے اور یہاں کچرے کے بڑے بڑے ڈمپنگ پوائنٹس بنانے کی قطعی جگہ نہیں۔

    سنگاپور کی صفائی ستھرائی مغربی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے، آئیں دیکھتے ہیں کہ سنگاپور اپنے کچرے کو کس طرح ٹھکانے لگاتا ہے۔

    سنگاپور میں روزانہ کی بنیاد پر ہر جگہ سے کچرا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ پورے ملک سے اکٹھا کیا جانے والا کچرا ایک بڑی سی عمارت میں لایا جاتا ہے۔

    اس عمارت میں اس کچرے کو جلایا جاتا ہے، یہاں جلنے والی آگ سال کے 365 دن جلتی رہتی ہے، 1000 ڈگری سیلسیئس پر جلنے والی یہ آگ سب کچھ جلا دیتی ہے۔

    کچرے جلانے کے اس عمل سے بجلی پیدا کی جاتی ہے، یہ عمارت سنگاپور میں توانائی پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

    اور سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس عمارت سے نکلنے والا دھواں ماحول کو ذرہ برابر بھی نقصان نہیں پہنچاتا۔

    دراصل اس عمارت میں صرف مزدور یا کاریگر موجود نہیں ہوتے جو آگ جلا کر کچرا اس میں پھینک دیں، یہاں سائنسدان اور اپنے شعبے کے ماہرین موجود ہوتے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہاں سے نکلنے والا دھواں صاف ستھرا ہو۔

    زہریلے دھوئیں کو صاف یا فلٹر کرنے کا عمل جدید سائنسی بنیادوں پر استوار اور نہایت پیچیدہ ہے، اور اس مشکل عمل کے بعد اس عمارت کی چمنیوں سے خارج سے ہونے والی ہوا بالکل صاف ستھری ہوتی ہے۔

    اس عمارت میں 90 فیصد کچرا جل کر غائب ہوجاتا ہے، صرف 10 فیصد راکھ کی صورت میں باقی رہ جاتا ہے۔ اس راکھ کو دور دراز واقع انسانی ہاتھوں سے بنائے گئے ایک جزیرے پر لے جایا جاتا ہے اور پانی میں ڈال دیا جاتا ہے۔

    یہ پانی سمندر اور دریاؤں سے بالکل الگ تھلگ ہے لہٰذا اس میں ڈالی جانے والی راکھ یہیں رہتی ہے۔

    سنگاپور کی اس حکمت عملی سے وہ پلاسٹک جسے غائب ہونے میں 500 برس لگتے ہیں، 1 دن میں غائب ہوجاتا ہے۔

    اور یہ سارا عمل اس قدر صاف ستھرا ہے کہ سنگاپور کا قدرتی ماحول اور حسن برقرار ہے، جنگلی و آبی حیات اور نباتات تیزی سے نشونما پا رہے ہیں اور جنگل سرسبز ہیں۔

  • صفائی مہم کے بعد روزانہ 14 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب

    صفائی مہم کے بعد روزانہ 14 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے صفائی مہم سے پہلے کراچی سے روز 11 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا تھا، مہم کے بعد روز 14 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لوگوں کے تعاون سے کچرے کو صاف کر سکتے ہیں۔ ایک بار صفائی ہوجائے پھر روزمرہ کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا، پیپلز پارٹی میدان میں اتر چکی ہے سارےکام کیے جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی سے 162 ارب کا وعدہ کیا تھا، وعدہ وفا کیا ہوتا تو کراچی کے مسائل نہ ہوتے۔ کراچی کے 3 اسپتال وفاقی حکومت کو منتقل کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ مہم سے پہلے کراچی سے روز 11 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا تھا، مہم کے بعد روز 14 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی قانونی مینڈینٹ نہیں ہے۔ اپوزیشن ناکامی کا اعتراف کرے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری میں ناقص صفائی ستھرائی پر بلاول بھٹو نے نوٹس لیا ہے۔ بلاول بھٹو نے لیاری میں صفائی پر رپورٹ طلب کی ہے۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر لیاری آیا ہوں۔ لیاری میں صفائی پر لاڑکانہ جا کر بلاول بھٹو کو رپورٹ دوں گا۔

    انہوں نےمزید کہا کہ لیاری میں صفائی ستھرائی سے متعلق بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیاری بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا۔

  • روشنیوں کا شہر کراچی کچرا دان بن گیا، تعفن کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا

    روشنیوں کا شہر کراچی کچرا دان بن گیا، تعفن کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا

    کراچی : ملک کا معاشی حب بن گیا کراچی کچرا دان بن گیا، کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں سے اٹھتا تعفن شہروں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا۔

    گندگی کی وجہ سے وبائی امراض شہریوں کا مقدر بن رہے ہیں جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے وہ شہر جس کی پہچان اس کی روشنیاں تھیں آج وہ شہر کچرا دان میں تبدیل ہوگیا۔

    ملک کے سب سے بڑے شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں کچرے کے ڈھیر موجود نہ ہوں، اورنگی ٹاؤن بلاک ایل میں کچرے کے ڈھیر نے پوری سڑک بند کر دی۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچرے کی وجہ سے ایمبولینس تک کو راستہ نہیں ملتا، کئی کئی ماہ کچرا اٹھانے کوئی نہیں آتا، بدبو تعفن اٹھ رہا ہے جس کی وجہ سے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

    اس کے علاوہ گلستان جوہر بلاک انیس کا بھی براحال ہے فٹ پاتھ ہو یا خالی پلاٹ ہرجگہ کچرا دکھائی دیتا ہے، گاڑیان بھی کچرے کے ڈھیر میں کچرا بن گئی ہیں، نارتھ ناظم آباد میں گجرنالہ بھی کچرے سے بھر گیا جس کے باعث پانی کی نکاسی مشکل ہوگئی، خدشہ ہے کہ کسی وقت بھی نالہ ابل پڑے گا۔

    دوسری جانب ،سائٹ ایریا سرجانی ٹاؤن،اتحاد ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گلیوں محلوں میں کچرے کے پہاڑ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی آمد ورفت تک متاثر ہے۔

    کچرا کنڈی بنے شہر کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں، اس ساری صورتحال کے باوجود سیاسی دکان چمکانے والوں کو شہریوں کی مشکلات کی کوئی پروا نہیں ہے۔

    کچرے اور گندگی کی وجہ سے شہر میں آوارہ کتوں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے لیکن سندھ حکومت نے بلدیہ غربی کو لاوارث حالت میں چھوڑا ہوا ہے۔