Tag: Garbage heaps

  • لاہور : کچرے میں دبنے والے دو لڑکوں کی لاشیں برآمد

    لاہور : کچرے میں دبنے والے دو لڑکوں کی لاشیں برآمد

    لاہور: کوڑے میں دبنے والے دونوں کمسن لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں، کچرے سے بوتلیں چننے والے دونوں بچے 7 گھنٹے مسلسل تلاش کے بعد مردہ حالت میں ملے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ڈیفنس روڈ کی حدود ہدایتہ پھاٹک کے علاقے میں دو بچوں کے کوڑے کے ملبے میں دبنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دونوں بچوں کو 7گھنٹے بعد مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ کی شام 5 بجے دو بچوں کی کوڑے کے ملبے میں دبنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی تاہم ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد دونوں بچوں کو مردہ حالت میں تلاش کرکے نکال لیا گیا، بچوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دونوں بچے کوڑے سے خالی بوتلیں تلاش کر رہے تھے کہ اوپر سے کوڑے کا ملبہ ان پر گر گیا تھا، ملبے سے نکالے گئے دونوں بچوں کی شناخت افضل عمر 16 سال اور عبداللہ عمر 15 سال سے ہوئی ہے۔