Tag: Garlic

  • لہسن کو کُچل کر ایک چیز ملائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دانت کے درد کا فوری علاج

    لہسن کو کُچل کر ایک چیز ملائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دانت کے درد کا فوری علاج

    دانت کا درد کتنی اذیت کا باعث ہوتا ہے اس کا اندازہ وہی شخص کرسکتا ہے جو اس کیفیت سے گزرا ہو اور اس تکلیف سے چھٹکارے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

    یہ تکلیف دہ درد دانت کے گہرے حصے سے پیدا ہوتا ہے جو مسوڑوں کا حصہ ہے۔ اس حصے میں زندہ ٹشوز اور حساس اعصاب ہوتے ہیں جن میں مختلف وجوہات کی وجہ سے انفیکشن یا سوجن ہوسکتی ہے۔

    دانت میں درد کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں مسوڑھوں کی بیماری، انفیکشن، برکسزم یا دانت پیسنے کی بیماری ان میں سے چند ہیں، آج کے اس مضمون میں دانت درد سے وقتی طور پر چھٹکارے کیلیے کچھ ٹوٹکے بیان کیے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے سکون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم معالج سے مشورے کے بعد اس کا باقاعدہ علاج کرانا بھی ضروری ہے۔

    لونگ :

    لونگ دانتوں کے اعصاب کو بے حس کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح درد کے احساس کو کم کرتا ہے۔ یہ مصالحہ دانت کے درد کے لیے ایک سے زیادہ طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    پوری لونگ یا اس کے پاؤڈرکو دانتوں پررکھ کر اور اسے تھوڑا چبا کر اس کا تیل نکال لیں، یا آپ چند بوند لونگ کا تیل بھی لگا سکتے ہیں۔

    تاہم خالص لونگ کا تیل استعمال کرتے وقت احتیاط برتنی چاہیے۔ اسے براہ راست متاثرہ علاقے پر لگانے سے درد بڑھا بھی سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ایک روئی کی گیند پر تیل کے چند قطرے ڈالیں اور دانتوں کے درمیان رکھ لیں۔

    نمکین پانی کےغرارے

    گرم پانی میں ملا نمک قدرتی جراثیم کش ماؤتھ واش کا کام کرتا ہے، اسے تھوکنے سے پہلے کم از کم تیس سیکنڈ تک منہ میں رکھیں، یہ ایسے کھانے کے ایسے ٹکڑوں کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے جو متاثرہ دانت کے ارد گرد شگافوں میں پھنس جاتے ہیں اور مزید انفیکشن کو روکتا ہے۔

    برف کی ٹکور

    کچھ آئس کیوب پلاسٹک کے تھیلے میں یا کپڑے کے پتلے ٹکڑے میں لپیٹ کر ٹکور کرنے سے تکلیف دہ دانتوں کے اعصاب بے حس ہو جاتے ہیں، جب دانت میں درد کے ساتھ سوجن بھی ہو تو برف خاص طور پر فائدہ مند ہے۔

    برف کا ٹھنڈا کرنے والا اثر اس حصے کو بے حس کر دیتا ہے جس پر یہ استعمال ہوتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے۔

    لہسن

    لہسن اپنی اینٹی بائیوٹک دوائی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ دانتوں کے بدترین درد سے نجات دلاتا ہے۔ کچھ پسے ہوئے لہسن کو ٹیبل نمک یا کالی مرچ کے ساتھ ملا کر براہ راست متاثرہ دانت پر لگایا جا سکتا ہے یا لہسن کے کچھ ٹکڑے چبائے جا سکتے ہیں تاکہ ان کے تیل سے درد سے نجات ملے۔

    یہ بات یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ لہسن کو کچلنا چاہیے نہ کہ کاٹنا چاہیے کیونکہ صرف لہسن کو کچلنے سے اس کا تیل نکلتا ہے۔

    گھریلو علاج کا مقصد تکلیف کو عارضی طور پر روکنا بے تاکہ ڈاکٹر تک جانے سے پہلے آپ کو کچھ راحت تو مل سکے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • لہسن نہار منہ کیوں کھانا چاہیے؟

    لہسن نہار منہ کیوں کھانا چاہیے؟

    لہسن ہمارے تقریباً تمام پکوانوں میں استعمال کیا جاتاہے، لوگ اسے سبزی مسالا اور اچار کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں تاہم بہت کم لوگ اس کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں۔

    لہسن ایک ایسی غذا ہے جس کا استعمال زمانہ قدیم سے دوا کے طور پر بھی کامیابی سے استعمال ہوتا آیا ہے اور یہ طریقہ آج بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے۔

    لہسن کے چند جوے صبح کے وقت کھانے کے کیا فوائد ہیں؟ آج ہم آپ کو اس حوالے سے بہت مفید معلومات فراہم کریں گے۔

    لہسن میں پائے جانے والے غذائی اجزاء ہمارے جسم کے لیے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ ہمیں کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

    ماہرین غذائیت کے مطابق لہسن فاسفورس، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن سی، وٹامن کے، فولیٹ(وٹامن B9)، نیاسین(وٹامن B3) اور تھامین(وٹامن B1 مونو) بھی اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

    اگر کھانسی اور زکام کے ساتھ انفیکشن کا مسئلہ ہو تو لہسن کی دو کلیاں کچل کر صبح خالی پیٹ کھانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

    کچھ ماہرین صحت کے مطابق بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو لہسن کی کلی دھاگے میں باندھ کر گلے میں پہنانے سے ان کو بلغم کی علامات سے نجات ملتی ہے۔

    اگر کسی کو ہاضمے کی پریشانی ہے تو کچے لہسن کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ان کے ہاضمے کے مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں، لہسن آنتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے اور جلن کو کم کرتا ہے، یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی مارتا ہے اور نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے، آنت میں مفید بیکٹیریا کی حفاظت کرتا ہے۔

  • ہمارے کھانوں میں شامل یہ عام چیز بے شمار فائدوں کا سبب

    ہمارے کھانوں میں شامل یہ عام چیز بے شمار فائدوں کا سبب

    لہسن ہمارے گھروں میں روزانہ استعمال کیا جانے والا جز ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے، لیکن اس کے فوائد سے اکثر افراد ناواقف ہیں۔

    جدید سائنس اور ہربل میڈیسن کے مطابق سنہ 1700 سے لہسن کو بطور دوا استعمال کیا جا رہا ہے، ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، جو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

    لہسن کو مصالحہ جات کا سردار بھی کہا جاتا ہے، صحت کے حوالے سے ذائقے میں تیز اور سخت بو والے لہسن کے بے شمار فوائد سامنے آئے ہیں۔

    لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہاضمے میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے۔

    طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹک میں موجود عناصر کھانسی کے لیے مفید علاج ہے۔

    لہسن کا باقاعدگی سے استعمال کئی بیماریوں بشمول کھانسی، بلڈ پریشر اور دل کے مسائل سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    پیٹ کی چربی گھلانے اور وزن کم کرنے کے لیے نہار منہ لہسن کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جس کے بے شمار فوائد مجموعی صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔

    جن افراد کو ایکنی، کیل مہاسے اور وائٹ یا بلیک ہیڈز کی شکایت ہو نہار منہ لہسن کا استعمال ان افراد کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

    لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔

    لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤ کے احساس کو کم کرتا ہے۔

  • ہمارے کھانوں میں شامل ایک چیز جو صحت کا خزانہ ہے

    ہمارے کھانوں میں شامل ایک چیز جو صحت کا خزانہ ہے

    لہسن ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والا اہم جز ہے، کھانوں میں استعمال کیے جانے کے علاوہ اسے کچا کھانا بھی ہماری صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔

    ماہرین کے مطابق لہسن کے نہار منہ استعمال سے نہ صرف وزن میں کمی اور کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے بلکہ جلدی امراض سے بھی نجات ملتی ہے۔

    پیٹ کی چربی اور وزن کم کرنے کے لیے نہار منہ لہسن کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جس کے بے شمار فوائد مجموعی صحت پر مرتب ہوتے ہیں، جن افراد کو ایکنی، کیل مہاسے، وائٹ اور بلیک ہیڈز کی شکایت ہو، نہار منہ لہسن کا استعمال ان افراد کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لہسن ہمارے دانتوں کو مضبوط بناتا ہے، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سوجے مسوڑھوں کے علاج میں لہسن ایک اچھا متبادل علاج ہو سکتا ہے۔

    لہسن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہیں، ان خصوصیات کی وجہ سے منہ میں موجود بیکٹیریا فوری طور پر ختم ہوجائیں گے۔

    لہسن کا استعمال فٹنس کے لیے بھی بہتر ہے۔ ایک تحقیق سے علم ہوا کہ اگر آپ ورزش کرتے ہیں اور اپنی خوراک میں روزانہ کی بنیاد پر لہسن کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا جسم چست اور فٹ رہے گا اور آپ کو جلدی تھکاوٹ نہیں ہوگی۔

    لہسن ہماری جلد کی صحت کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے، اگر آپ روزانہ لہسن کھائیں گے تو آپ کی جلد داغ دھبوں، ایکنی اور کیل مہاسوں سے پاک ہوجائے گی، اس کے علاوہ لہسن میں کچھ ایسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو ہماری جلد کو جلدی بوڑھا نہیں ہونے دیتے۔

    متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ لہسن کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے جس کے سبب شریانوں میں اضافی چربی کا صفایا ہوتا ہے، لہسن خون کو صاف بناتا ہے جس کے نتیجے میں جگر کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

  • لہسن کو خالی پیٹ کھانے کے طبی فوائد

    لہسن کو خالی پیٹ کھانے کے طبی فوائد

    زمانہ قدیم سے انسان لہسن کا استعمال کرتا آیا ہے، رومن، مصری، ایرانی، یہود عرب اور دنیا کی تمام اقوام نے لہسن کے فوائد پر گفتگو کی ہے اور کسی نے آج تک اس کے استعمال کو خطرناک نہیں کہا۔

    اسے مصالحہ جات کا سردار بھی کہا جاتا ہے، یہ متعدد فوائد کا حامل ہے یہ خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے۔

    اگرچہ لہسن کھانے کے بعد منہ سے سخت بدبو آنے لگتی ہے لیکن اس کے بے شمار فوائد کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ اسے کھاتے ہیں تاکہ ان فوائد کا حصول ممکن ہوسکے۔

    آج ہم آپ کو لہسن کو خالی پیٹ کھانے کے فوائد بتائیں گے

    اگر آپ لہسن کو خالی پیٹ کھائیں تو پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کی وجہ سے بہت کمزور ہو چکا ہوگا اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پائے گا جس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

    اسے خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور انسانی جسم بیماریوں سے لڑنے کے لئے مضبوط ہو جاتا ہے ۔

    لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔

    یہ خون کو پتلا کرتا ہے جس سے آپ کا نظام دوران خون تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بلند فشار خون سے بھی نجات ملتی ہے۔

    اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں تو بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔

    اگر آپ کو جلد کی کسی بیماری کا مسئلہ درپیش ہو تو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھادیں، اس سے آپ کے جسم میں زہریلے مادے کم ہوں گے اور جلد تروتازہ رہے گی۔ اس کے علاوہ اعصابی کمزوری میں بھی لہسن انتہائی مفید ہے۔

  • بڑھاپے میں نظر کی کمزوری سے بچنے کا آسان علاج

    بڑھاپے میں نظر کی کمزوری سے بچنے کا آسان علاج

    عمر بڑھنے کے ساتھ جہاں جسم کے اعضا کمزور ہونے لگتے ہیں وہیں بینائی پر بھی اثر پڑتا ہے اور اکثر بزرگ افراد کو نظر کا چشمہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہمارے کچن میں موجود ایک معمولی سی شے بڑھاپے میں بینائی کو کمزور ہونے سے بچا سکتی ہے۔ یہ شے روزمرہ کھانوں میں استعمال ہونے والا لہسن ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جوں جوں عمر بڑھتی ہے جسم میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرل کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ کولیسٹرول میں اضافے سے آنکھ کی پتلی میں چربی جمع ہونے لگتی ہے جس سے بینائی کمزور ہوجاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: بینائی کے لیے بہترین ورزشیں

    لہسن ایسی قدرتی دوا ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے نتیجتاً بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق لہسن کا باقاعدگی سے استعمال بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ بڑھتی عمر میں یہ پٹھوں کو بھی مضبوطی فراہم کرتا ہے۔