Tag: garment factory

  • گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی : 20ملازمین جل کر خاک

    گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی : 20ملازمین جل کر خاک

    قاہرہ : مصر میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 20افراد شعلوں کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔

    مذکورہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں پیش آیا، آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں دو درجن سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں سرکاری حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار منزلہ عمارت میں واقع اس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    آتشزدگی کا یہ واقعہ قاہرہ سے 35 کلومیٹر شمال میں واقع عبور صنعتی زون میں واقع ایک فیکٹری میں پیش آیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے پندرہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد لی گئی، امدادی کارکنان کی کافی مشقت کے بعد آگ کو دیگر فیکٹریوں تک پھیلنے سے روکنے میں کامیابی ملی۔

    واضح رہے کہ جمعرات کے روز پیش آنے والا آتشزدگی کا یہ واقعہ مصر میں آگ لگنے کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، ملک میں حفاظتی اقدامات کے معیار اور آگ پر قابو پانے سے سے متعلق ضابطوں کے نفاذ پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی ہے۔

    گزشتہ ماہ ہی قاہرہ کے مصروف ترین شاہراہ کے کنارے ایک تیل پائپ لائن سے تیل رسنے کی وجہ سے ادھر سے گزرنے والی کاروں میں آگ لگ گئی تھی جس کے سبب کم از کم سترہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی : شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا جس کےبعد فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی نالہ اسٹاپ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی،آگ نے فیکٹری گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔

    چیف فائر آفیسرتحسین احمد کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منرل پر لگی تھی جس کو فائربریگیڈ نے مزید پھیلنے سے روک لیا، آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی 8 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں آگ لگنےکی اطلاع11 بجےکے قریب دی گئی جبکہ 3 گھنٹےبعد آگ پرقابو پا لیا لیکن آگ لگنےکی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔


    بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا


    یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب کثیرالمنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پرواقع ریسٹورنٹ میں آگ گئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ریسٹورنٹ سمیت عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    واضح رہے کہ فائربریگید کی 7 گاڑیوں اورایک اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تھا جبکہ آگ لگنےسے ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچراوردیگرسامان جل گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔