Tag: garments factory

  • کورنگی : گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، بالائی حصہ مکمل طور پر خاکستر

    کورنگی : گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، بالائی حصہ مکمل طور پر خاکستر

    کراچی : کورنگی میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی، آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا بالائی حصہ مکمل جل گیا، واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پی این ٹی سوسائٹی میں گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، آگ اتنی شدیدی تھی کہ اس دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا بالائی حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، اس سلسلے میں ایم ڈی واٹربورڈ نے ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی نافذ کردی ہے، پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیے جارہے ہیں۔

    ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرایا جارہا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ نے مکہ سے ہائیڈرنٹ سیل کے فوکل پرسن سے رابطہ کرکے متعلقہ حکام کو آتشزدگی کے مقام پر جلد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    ایم ڈی کے مطابق واٹربورڈ فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر ہی پانی فراہم کرے گا، جائے وقوعہ پر5فائربریگیڈ اور واٹرٹینکرز کی مدد سےآگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، آگ بجھانے کے لئے مزید فائربریگیڈ طلب کرلی گئی۔

  • نیو کراچی گارمنٹس فیکڑی میں خوفناک آتشزدگی

    نیو کراچی گارمنٹس فیکڑی میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : نیو کراچی صبا سنیما کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع کپڑوں کی ایک فیکڑی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہولناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بے قابو ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ تین منزلہ گارمنٹس فیکڑی کی عمارت کی بالائی منزل پر لگی تھی، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیں گے۔

    فائر بریگیڈ عملے نے بتایا کہ متاثرہ فلور کے اندرونی مقامات تک رسائی دیوارتوڑ کر ممکن بنائی گئی، فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔

    واٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیو کراچی گارمنٹس فیکڑی میں لگی آگ بجھانےکے لیے 40 ہزار گیلن  پانی فراہم کیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کی فیکڑی میں آتشزدگی

    یاد رہے کہ ایک برس قبل کراچی کے صنعتی علاقے گورنگی انڈسٹریل ایریا میں مرتضی چورنگی کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا پلاسٹک جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

    زرائع کے مطابق فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی حصوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا تھا۔

  • لانڈھی: فیکٹری میں لگنے والی آگ نو گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی

    لانڈھی: فیکٹری میں لگنے والی آگ نو گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی

    کراچی : لانڈھی میں قائم گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پرنو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا، عمارت کا ایک حصہ مہندم ہوگیا، آگ نے قریبی گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں دوپہر ڈھائی بجےاچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    عمارت کئی جگہوں سے منہدم ہوگئی، واقعہ کے بعد فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 600 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی شدت اختیار کرچکی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر بھرسے فائر بریگیڈ کا عملہ اور آلات طلب کرلیے گئے ہیں جبکہ موقع پر فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور دو واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب فیکٹری کے جی ایم نے فائرفائٹر عملے کو قصوروار ٹھہرایا، انہوں نے کہا کہ عملے کویہ تک معلوم نہیں کہ ان کی گاڑیوں میں پانی ہے بھی یا نہیں؟

    فیکٹری کے جنرل منیجر حسنین نے کہا کہ تیس سے پینتیس سال پہلے قائم ہونے والی فیکٹری لمحوں میں تباہ ہوگئی آٹھ سو لوگ سڑک پر آگئے ہیں۔ فیکٹری کے جی ایم کا کہنا تھا کہ فائرٹینڈرز کو ٹریفک جام میں پانی لانے میں بھی مشکلات درپیش رہیں۔

    دریں اثناء چیف فائر آفیسر کا کہاہے کہ آگ تیسری منزل تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے عمارت مخدوش اور اس کا اسٹرکچر کمزور ہوچکا ہے۔ فیکٹری میں پولیسٹراوردھاگے کی وجہ سے حدت زیادہ ہے جس وجہ سے امدادی کارروائیوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • کراچی : گبول ٹاؤن میں گارنمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : گبول ٹاؤن میں گارنمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے گبول ٹاؤن میں گارنمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فیکٹری میں موجود ملازمین کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فیکٹری سے نکالا، فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں اور ایک باوزر نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کے ڈائن سیشن میں لگی تھی، جہاں موجود کیمیکل کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، آگ کے باعث فیکٹری میں موجود مشینری اور تیار سامان کو نقصان پہنچا۔

    تاہم پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • سائٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

    سائٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

    کراچی:ولیکا چورنگی پرواقع فیکٹری میں بڑے پیمانے پرآگ بھڑک اٹھی ہے، فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے ولیکا چورنگی پرواقع گارمنٹ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس میں اب تک 5خواتین سمیت 9افراد کے جھلس کرزخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    جائے وقوعہ پرفائربریگیڈ کی 11 گاڑیاں پہنچ کرآگ بجانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

    پولیس اوررینجرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں فیکٹری ملازمین کو باہر نکالاجاچکا ہے اور فیکٹری میں تلاشی کا عمل بھی جاری ہے کہ کہیں کسی گوشے میں کوئی ملازم پھنسا نہ رہ گیا ہو۔

    ذرائع کے مطابق آگ انتہائی شدید نوعیت کی ہے اور دھویں کے بادل دوردورتک دیکھے جاسکتے ہیں۔

  • کراچی : گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کاسامان خاکستر

    کراچی : گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کاسامان خاکستر

    کراچی کے علاقے سائٹ میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ کو تیسرے درجے کی قراردیکر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ چھ بجے کے قریب لگی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی فیکٹری کی تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے فائر برگیڈ حکام کاکہنا ہے کہ آگ کی شدت کو دیکھ کر اسے تیسرے درجے کی قراردیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈر، اسنارکل اورباؤزر طلب کرلیے گئے ہیں اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینکر بھی منگوائے جارہے ہیں، آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ، فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابوب پانے کیلئے مزید وقت لگے گاتاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔