Tag: Gas Bills

  • گیس کے بلوں میں 3 گنا اضافہ ہوسکتا ہے

    گیس کے بلوں میں 3 گنا اضافہ ہوسکتا ہے

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس سال ادارے نے گیس کی قیمت میں 932 روپے اضافہ مانگا ہے، گھریلو صارف کے گیس کے بلوں میں 3 گنا اضافہ ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس سال ادارے نے گیس کی قیمت میں 932 روپے اضافہ مانگا ہے، جو بھی فیصلہ اتھارٹی کرتی ہے اس کو مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

    چیئرمین کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ گیس ڈالرز میں خریدی جا رہی ہے، ہم نے سوچ سمجھ کر گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ گھریلو صارف کے گیس کے بلوں میں 3 گنا اضافہ ممکن ہے، گیس جتنی سسٹم میں آنا تھا وہ نہیں آئی گیس کی کمی ہے۔

  • گیس بل سے مکمل چھٹکارا کیسے ممکن؟ ویڈیو دیکھیں

    گیس بل سے مکمل چھٹکارا کیسے ممکن؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی : سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بل زیادہ آنے سے تقریباً ہر گھر ہی متاثرہے، بائیو گیس کے ذریعے گیس بل سے مکمل چھٹکارا ممکن ہے۔

    پاکستان میں بہت سے لوگ شاید بائیو انرجی کے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے تو ان کو واضح کرتے چلیں کہ بائیوانرجی دراصل نباتات اور حیوانات کی نامیاتی مرکبات کو ری سائیکل کرکے ان سے حاصل شدہ توانائی کو کہا جاتا ہے، جو ٹھوس، مائع اور گیس تینوں حالتوں میں تیار کی جاسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ بائیو گیس کی مدد سے بجلی پیدا کرنا بھی ممکن ہے، موجودہ دور میں توانائی کے متبادل ذرائع میں بائیو انرجی کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔،

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہربائیو انرجی مسعود عالم نے ناظرین کو اس توانائی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں یہ چیز نئی نہیں ہے گزشتہ 80 کی دہائی میں اس حوالے سے کافی کام ہوا لیکن سوئی گیس کی آسانی سے دستیابی کے باعث اس منصوبے کو تقویت نہ مل سکی۔

    مسعود عالم نے نے بتایا کہ گھروں میں اس کا چھوٹا پلانٹ لگانا بہت آسان ہے، ایک کنوئیں کی شکل میں دیوار کھڑی کرکے اس میں ایک سائیڈ سے گوبر ڈالتے ہیں۔

    اس کامکمل پراسس 30سے 40دن کا ہوتا ہے، جس کے بعد گیس باقاعدگی بننا شروع ہوجاتی ہے، جو ایک گھر میں استعمال ہونے والی گیس کی تمام ضروریات پوری کرسکتی ہے۔

    دو کلو گرام کچرے سے دو میٹر کیوبک گیس پیدا ہوتی ہے جس سے ایک گھر کے  پانچ افرادکا کھانا با آسانی تیار کیا جا سکتا ہے، پانچ کیوبک میٹر گیس کی صلاحیت  والے منی بائیو گیس پلانٹ کے ساتھ جنریٹر کی مدد سے چار کلو واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

  • گیس کے بلوں میں زائد وصول کیے گئے پیسے عوام کو واپس کئے جائیں، سراج الحق

    گیس کے بلوں میں زائد وصول کیے گئے پیسے عوام کو واپس کئے جائیں، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گیس کے آئندہ بلوں میں زائد وصول کیے گئے پیسے لوگوں کو واپس کئے جائیں، عدالتی فیصلے میں این آر او کو کالا قانون قرار دیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکز منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہوتی تو آج این آر او یا ڈیل کی باتیں نہ ہوتیں۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی این آر او کو کالا قانون قرار دیا گیا ہے، سپریم کورٹ گزشتہ این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کو طلب کرے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گیس کی اوور بلنگ میں ملوث ذمہ داران کا کڑا محاسبہ کرے، گیس کے آئندہ بلوں میں عوام سے زائد وصول کیے گئے پیسے لوگوں کو واپس کئے جائیں۔

    اسٹیٹ بینک نے مقامی قرضوں کے جو اعداد و شمار بتائے وہ انتہائی تشویش ناک ہیں، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کا سارا زور صرف قرضوں کے حصول پر ہے۔