Tag: gas-crisis

  • گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت فوری اقدامات کرے، سینیٹر سراج الحق

    گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت فوری اقدامات کرے، سینیٹر سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، موسم سرد ہے اور گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی عدم فراہمی سے عوام پریشان ہیں، ملک میں تبدیلی صرف ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافے کی صورت میں آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، سردی کا موسم بھی آگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑگئے ہیں، گیس بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے ہیں تو پھر ان سب کے بھی ڈالے جائیں، ہم کسی ایک فرد یا جماعت کانہیں ،سب کا احتساب چاہتے ہیں جب سب کا احتساب ہو گا تو اس پر کوئی اعتراض نہیں کرسکے گا۔

    اگر قوم کے لوٹے گئے375ارب ڈالر واپس آجائیں تو ہمیں عالمی اداروں سے خیرات لینے کی ضرورت نہیں رہے گی، موجودہ حکومت میں بھی ایسے لوگ ہیں جو ماضی میں لوٹ مار کا حصہ رہے۔

  • گیس بحران پرکمیٹی رپورٹ مسترد : وزیراعظم نے ذمہ داران کے نام مانگ لیے

    گیس بحران پرکمیٹی رپورٹ مسترد : وزیراعظم نے ذمہ داران کے نام مانگ لیے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران پر فیکٹ فائنڈنگ  کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ بحران کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر پٹرولیم غلام سرورخان اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں حالیہ گیس بحران پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر گیس کمپنیوں کی جانب سے ایل این جی کی چار ماہ کی طلب کا منصوبہ اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان بھی پیش کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گیس بحران پرفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مسترد کردی ہے، انہوں نے گیس بحران پردوبارہ تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو انکوائری کا ٹاسک دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سیکریٹری پٹرولیم کو 28دسمبر تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس بحران کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے کیونکہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں گیس بحران کے ذمہ داران کا تعین نہیں کیا۔

    وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے چیئرپرسن اوگرا کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ ایل این جی کے ریٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

  • گیس بحران،  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    گیس بحران، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    کراچی : گیس بحران کے خاتمے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر  پہنچ گئے ، جہاں وہ ایل این جی جہازوں میں اضافے کی درخواست کریں گے،  پاکستان ہر ماہ قطر سے ایل این جی کے چھے جہاز منگواتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق گیس بحران پر قابو پانے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطرپہنچ گئے، جہاں وہ گیس بحران پر قابو پانے کے لئے قطر حکام سے ملاقات کریں گے۔

    دورے میں وزیر خزانہ قطر حکام سے ایل این جی جہازوں کے اضافے سے متعلق بات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان قطرسےہر ماہ ایل این جی کے 6جہاز منگواتا ہے اور وزیر خزانہ کا ہنگامی دورہ گیس بحران کے خاتمے کیلئے اہم اقدام ہے۔

    وزیرخزانہ کی 3 سے 5دن میں گیس بحران حل کرنے کی یقین دہانی


    گذشتہ روز وزیرخزانہ اسدعمرکاسراج قاسم تیلی سے رابطہ ہوا تھا ، وزیرخزانہ نے 3 سے 5دن میں گیس بحران حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، کوشش ہےتاجروں کومستقبل میں ایسی صورتحال کاسامنانہ کرناپڑے۔

    دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں بہتری آنےلگی ہے، بہتری رہی توسی این جی اسٹیشنوں کوگیس کی ترسیل بحال کردی جائےگی، سسٹم میں گیس آتے ہی حالیہ بحران ختم ہوجائے گا۔

    وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی  وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات


    اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرورنے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نےگیس لوڈشیڈنگ سےمتعلق وزیرپیٹرولیم کوآگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی یونٹ بند اور ہزاروں مزدور بےروزگارہوگئے، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب، سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، صورتحال ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔

    مزید پڑھیں : گیس بحران ، وزیراعظم کا سوئی ناردرن اور سدرن گیس کےبورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانےکافیصلہ

    وفاقی وزیرپیٹرولیم نے وزیراعظم کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی تھی۔

    یاد رہے گیس بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن،سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا، گیس کامسئلہ بڑامسئلہ ہے، ہرصورت ختم کریں گے۔

    وزیراعظم نے گیس کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور تحقیقات کیلئے چئیرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بناتے ہوئے 72گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    وزیرپیٹرولیم نے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

    خیال رہے کراچی میں جاری گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا تھا ، سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔

    واضح رہے سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹرکو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی تھی۔

  • گیس بحران ، وزیراعظم کا سوئی ناردرن اور سدرن گیس کےبورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانےکافیصلہ

    گیس بحران ، وزیراعظم کا سوئی ناردرن اور سدرن گیس کےبورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانےکافیصلہ

    اسلام آباد : گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن،سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا، گیس کامسئلہ بڑامسئلہ ہے، ہرصورت ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قلت کےمعاملے پر سوئی ناردرن،سدرن گیس کےبورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا فیصلہ گزشتہ روزوزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”ذمہ داروں کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا ، عوام کوکسی صورت تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ عوام کی ترجمانی کے لیےحکومت میں آئےہیں، گیس کامسئلہ بڑامسئلہ ہے، ہر صورت ختم کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس بحران سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیراعظم نے گیس کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور 72گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    وزیرپیٹرولیم نے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے بحران کا نوٹس لے لیا، 3 دن میں رپورٹ طلب

    وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران کی تحقیقات کیلئے چئیرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بنادی تھی اور کمیٹی کو سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کے خلاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    خیال رہے کراچی میں گزشتہ تین روز سے جاری گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا تھا ، سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔

    واضح رہے سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹرکو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی تھی۔