Tag: gas cylinder

  • کراچی : گلشن معمار کے شادی ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    کراچی : گلشن معمار کے شادی ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    کراچی : گلشن معمار سیکٹر ایکس میں واقع ایک شادی ہال میں آگ لگ گئی، تین فائرٹینڈرز کی 3 گاڑیوں نے بمشکل آگ پر قابو پالیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار سیکٹر ایکس میں واقع ایک شادی ہال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، پولیس حکام کے مطابق آگ شادی ہال کے کچن میں موجود گیس سلنڈر سے لگی تھی۔

    ہال سے مہمان جاچکے تھے، میزبانوں میں سے کچھ لوگ اور انتظامیہ کے افراد موجود تھے، جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت میرج ہال سے تقریباً تمام مہمان جاچکے تھے۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں : شادی ہال میں آتش بازی کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک میرج ہال میں باراتیوں کی جانب سے کی جانے والی آتش بازی کے باعث آگ لگ گئی تھی۔

    آتشزدگی کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی تھی، آگ اور دھوئیں کی وجہ سے مہمانوں نے فوری طور پر ہال خالی کر دیا تھا۔

  • پٹری پر سلنڈر دیکھ کر ٹرین ڈرائیور کے ہوش اڑ گئے

    پٹری پر سلنڈر دیکھ کر ٹرین ڈرائیور کے ہوش اڑ گئے

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں‌ ایک ٹرین ڈرائیور نے جب پٹری پر ایک سلنڈر کو دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے، اور کسی بڑے حادثے کے خوف سے ایمرجنسی بریک لگا لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح اترپردیش کے پریم پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں پر مال بردار ٹرین کے لوکو پائلٹ نے گیس سلنڈر کو دیکھ لیا، جس پر اس نے ہنگامی بریک لگا کر ٹرین روک دی۔

    ٹرین کانپور سے پریاگ راج جا رہی تھی، ریلوے پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر گیس سلنڈر کو پٹری سے ہٹا دیا، جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ 5 کلو والا سلنڈر خالی تھا، اور شر پسند عناصر نے خوف پھیلانے کے لیے اسے پٹری پر رکھا تھا۔

    ریلوے حکام کے مطابق ایسا ہی ایک واقعی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی پیش آیا، جس میں نیپا نگر میں ایک اسپیشل ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی، نامعلوم شرپسندوں نے پٹری پر دس ڈیٹونیٹر لگا دیے تھے۔ ٹرین ایک ڈیٹونیٹر پر گزر گئی، جس کے بعد اس میں دھماکا ہوا۔

    سیکوریٹی ایجنسیوں نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بھی ایک ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی تھی، پریاگ راج-بھیوانی کالندی ایکسپریس کے ڈرائیور نے عین موقع پر ٹرین روک دی تھی، تاہم رکتے رکتے بھی وہ ایل پی جی سلنڈر سے ٹکرا گئی تھی، لیکن اچھا یہ ہوا کہ سلنڈر ٹرین کی ٹکر سے دور لڑھک گیا تھا۔

  • قتلِ خطا: مچھر کالونی میں عمارت گرنے کا مقدمہ مکان مالک کے خلاف درج

    قتلِ خطا: مچھر کالونی میں عمارت گرنے کا مقدمہ مکان مالک کے خلاف درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں عمارت گرنے کا مقدمہ قتلِ خطا کی دفعہ کے تحت مکان مالک کے خلاف درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گزشتہ روز جعفر چوک پر واقع حقانی بلڈنگ گرنے سے 3 افراد کی موت، 17 کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں اے ایس آئی رشید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

    مقدمہ عمارت کے مالک نور اسلام حقانی کے خلاف قتل خطا کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے، اس واقعے میں 50 سالہ عبدالوہاب، 17 سالہ محمد زادہ اور 4 سالہ بچی الفت بی بی جاں بحق ہوئی ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد بیان دینے کے قابل نہیں ہیں، اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس نے جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ رہائشی علاقے میں مالک مکان نے غیر قانونی گیس کی سپلائی کے لیے دکان کرائے پر دی تھی۔

    مچھر کالونی میں زوردار دھماکے سے دو منزلہ عمارت زمیں بوس، 3 افراد جاں بحق

    متن کے مطابق گیس سلنڈر کی سپلائی کے لیے دکان متوقی عبدالوہاب کو دی گئی تھی اور کوئی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا نہ ہی کرایہ نامہ لکھا گیا۔

    متن میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے دکان چلانے پر واقعہ رونما ہوا۔

  • سال 2022 کے دوران 100 ملین سے زائد گیس سلنڈرز کا استعمال

    سال 2022 کے دوران 100 ملین سے زائد گیس سلنڈرز کا استعمال

    ریاض: سعودی عرب میں سال 2022 کے دوران 100 ملین سے زائد گیس سلنڈر استعمال کیے گئے، ہر گیس سلنڈر 11 کلو گرام کی گنجائش کا تھا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی گیس کمپنی غازکو کا کہنا ہے کہ سنہ 2022 کے دوران 7 سینٹرز سے 100 ملین سے زائد گیس سلنڈرز ری فل کیے گئے۔

    سنہ 2021 کے دوران 99 ملین گیس سلنڈر بھرے گئے تھے جن میں سے ہر ایک 11 کلو گرام کی گنجائش کا تھا۔

    غازکو نے 2022 سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاض، جدہ، دمام، خمیس مشیط، القصیم، مدینہ منورہ اور طائف میں 7 اسٹیشن ہیں، علاوہ ازیں ریاض میں گیس سلنڈر کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والا اسٹیشن بھی ہے۔

    غازکو آرامکو سے گیس حاصل کرتا ہے اور سپلائی کا کام اسپیشل ٹینکرز سے لیا جاتا ہے، غازکو کا کہنا ہے کہ 2022 کے دوران 620 ملین لیٹر سے زیادہ گیس صارفین کو فراہم کی گئی۔

  • افطار سے قبل حلوہ پوری کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    افطار سے قبل حلوہ پوری کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کراچی: شہر قائد میں آج افطار سے قبل حلوہ پوری کی ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دل دہلا دینے والا دھماکا ہوا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا، سیکٹر 2 بی میں ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، پہلے حلوہ پوری کی دکان میں آگ لگی اور پھر گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

    دھماکے سے دکان میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر جلد قابو پا لیا گیا۔

    ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

  • غیر معیاری گیس سلنڈرز یا گھروں اور گاڑیوں میں رکھے خطرناک بم؟

    کراچی: ملک بھر میں سوئی گیس کی قلت نے لوگوں کو غیر معیاری گیس سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور کردیا ہے جو کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں توانائی کے بڑھتے بحران نے لوگوں کو دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے جن میں گیس سلنڈرز بھی شامل ہیں۔

    تاہم گھروں اور گاڑیوں میں ان سلنڈرز کا غیر محتاط استعمال بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

    ان سلنڈرز کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر 5 سال بعد سلنڈر تبدیل کیا جائے، ان کی مینٹیننس کا سرٹیفیکٹ ہو، اور انہیں ضلعی انتظامیہ باقاعدگی سے چیک کرتی رہے۔

    تاہم کم آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے سبب اپنی ضروریات پوری کرنے سے قاصر طبقے کے لیے یہ اضافی خرچ ہے اور لوگ کم قیمت میں سیکنڈ ہینڈ سلنڈرز بھی خرید لیتے ہیں۔

    غیر معیاری سلنڈرز کی وجہ سے شہر قائد میں گزشتہ کئی روز کے دوران سلنڈرز پھٹنے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں جن میں جانی نقصان بھی ہوچکا ہے۔

  • سعودی عرب میں گیس سیلنڈر کے نرخ بڑھ گئے؟

    سعودی عرب میں گیس سیلنڈر کے نرخ بڑھ گئے؟

    جدہ: سعودی عرب کے بعض شہروں میں گیس سیلنڈر سروس فراہم کرنے والوں نے نرخ بڑھا دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ شہر میں گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ 25 ریال میں ملنے والا گیس سیلنڈر اب سروس فراہم کرنے والوں نے مہنگا کر کے 30 ریال کر دیا ہے۔

    المدینہ اخبار کے مطابق ہوم ڈلیوری سروس میں یہ اضافہ گیس سیلنڈر کی قیمت بڑھنے کے بعد دیکھنے میں آ رہا ہے، پہلے گیس سیلنڈر 17.25 ریال میں مل رہا تھا، اب اس کی قیمت 18.85 ریال ہو گئی ہے، اور ہوم سروس والوں نے ایک سیلنڈر کی قیمت 25 ریال کی بجائے 30 ریال وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے بڑے شہروں میں چھوٹے ٹرکوں کے ذریعے گیس سیلنڈر گھروں تک سپلائی کیے جا رہے ہیں، جس کے بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے گیس کی قیمت 1.60 ھللہ بڑھائی ہے مگر چھوٹے ٹرکوں پر گھروں میں سیلنڈر سپلائی کرنے والوں نے فی گیس سیلنڈر قیمت 11 ریال بڑھا دی ہے۔

    صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں میں سیلنڈر فراہم کرنے والوں کی گرفت کی جائے اور انھیں سلامتی وسائل کا بھی پابند بنایا جائے۔

  • نوشہروفیروز: مسافر وین کا سلندڑ پھٹ گیا

    نوشہروفیروز: مسافر وین کا سلندڑ پھٹ گیا

    نوشہرو فیروز: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ مورو کے پیٹرول پمپ پر اس وقت پیش آیا، جب وین پیٹرول ڈلوانے کے لئے لائن میں کھڑی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا ، سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین اور ایک رکشہ جل گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور مسافر وین اور رکشے پر لگی آگ پر قابو پایا، آگ کے باعث رکشہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد پیٹرول پمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑیوں کو یہاں سے نکالنے کے بعد پیٹرول پمپ کھول دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: سہراب گوٹھ میں رکشہ میں نصب سلنڈرپھٹ گیا

    واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس سلنڈر کے ناقص استعمال کے نتیجے میں آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

    گذشتہ سال اگست میں گوجرانوالہ کے علاقے شاہ کوٹ میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے نو افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوئے تھے۔

  • سعودی حکومت کی طرف سے شامی شہریوں میں گیس سلینڈر تقسیم کیے

    سعودی حکومت کی طرف سے شامی شہریوں میں گیس سلینڈر تقسیم کیے

    ریاض : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے خانہ جنگی سے متاثر شامی شہریوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں گھریلو گیس کے سلینڈر فراہم کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز مرکز کی جانب سے شام کی جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کے ساتھ ساتھ گیس سلینڈر بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی شہریوں میں گیس سلینڈر کی تقسیم کا اصل مقصد شہریوں کی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے گیس سلینڈر کی تقسیم خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام کے شمالی شہروں اخترین، مارع، بزاعہ، الباب اور قباسین میں کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے جنگ سے متاثرہ ملک شام میں ہر ماہ 2950 گھریلو گیس کے سلینڈر تقسیم کیے جاتے ہیں، رواں ماہ سعودی حکومت کی جانب تقسیم کردہ گیس سلینڈر سے شام کے پندرہ ہزار شہری مستفید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ وراں برس جون میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے یمن جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن وزنی سامان سے لدے 3 طیارے یمنی شہر عدن روانہ کیے تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام سے منسوب بحالی مرکز میں بحالی پروگرام کے پانچویں اور چھٹے دور کا آغاز تین ماہ قبل ہوا تھا جس میں 80 یمنی بچوں کی بحالی کام شروع کیا گیا تھا۔

  • اسکول بسوں کا رنگ پیلااور گیس سلینڈر لگانے پر پابندی

    اسکول بسوں کا رنگ پیلااور گیس سلینڈر لگانے پر پابندی

    کراچی : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اسکول ٹرانسپورٹرز کے ڈرائیور بچوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں شہر بھر میں اٹھارہ ہزار سے زائد اسکول بسیں چل رہی ہیں ان کا مکمکل ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے سامنے دو بڑے مسائل ہیں جن میں اسکول کے بچوں کا تحفظ اور ٹیکسی اور رکشہ کے کرائے کا نظام وضع کرنا۔

    اس سلسلہ میں اسکول انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے مذاکرات جاری ہیں، اسکول بسوں کیلئے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں جس کے مطابق اسکول بس یا وین کا رنگ پیلا ہوگا اور اسکول کانام بھی لکھا جائے گا۔

    بس میں بچوں کے اتارنے اور چڑھانے کیلئے ایک ہیلپر کا ہونا بھی لازمی ہے۔ اسکول وین میں کوئی گیس سلینڈر لگانےاور نہ اوور لوڈنگ کی اجازت ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ ایک ماہ کے اندر بسوں کی رجسٹریشن کروالیں، بصورت دیگر اکیس اگست کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولز اور ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔