Tag: gas cylinder blast

  • گیس سلنڈر دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    گیس سلنڈر دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارتی حیدرآباد کے رعیتو بازار کے قریب آملیٹ کی دکان میں گزشتہ روز گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ ہوا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ آگ لگنے کے باعث دکان پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگئی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کا جوابی وار، کتنے ٹینک تباہ کئے؟

    مقام حادثہ کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے میں گیس سلنڈر دھماکے کے وقت کا منظر قید ہوگیا تھا، جسے آج شام سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے ساتھ ہی افرا تفری مچ گئی اور آگ بھڑک اُٹھی۔

  • ریاض کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق

    ریاض کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر میں ہونے والے دھماکے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق واقعہ المونسیہ کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا، گیس سلنڈر دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ہوٹل کا فرنیچر اور سجاوٹ کی اشیا وغیرہ ٹوٹ کر بکھر گئیں، ہوٹل کے شیشے بھی دھماکے سے ٹوٹ گئے۔

    ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی شدت سے برابر کی دکانوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد علاج کے لیے اسپتال پہنچا دیا۔

    جاں بحق شخص کی لاش بھی اسپتال کے سرد خانے پہنچا دی گئی۔

    شہری دفاع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے متاثرہ ہوٹل کو متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

  • لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

    لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

    لاہور: اقبال ٹاؤن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گھر کے شیشے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

    نرگس بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی ریحان گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں سلنڈر استعمال کر رہا تھا، سلنڈر کی لیکج کے باعث گیس کچن میں بھر گئی تھی، چولہا جلایا تو اچانک دھماکہ ہوگیا۔

    جس کے نتیجے میں ریحان اور اس کے دو بیٹے زخمی ہوگئے جبکہ گھر کی کھڑکیاں اور شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • گوجرانوالہ: گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بچی ہلاک

    گوجرانوالہ: گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بچی ہلاک

    گوجرانوالہ: گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بچی ہلاک جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تھانہ دھلے کے علاقہ سمناء آباد میں گھر میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے ایک ہی گھر کے چار افراد زحمی ہوگئے جبکہ دس سالہ سمیرہ ہلاک ہوگئی ۔

    واقع اس وقت پیش آیا جب گھر میں ناشتہ کی تیاری ہو رہی تھی کے اچانک گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کاروئی کرتے ہوئے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی ہالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔