Tag: gas cylinder exploded

  • ماں بیٹی کی دردناک موت، لاشیں جل کر کوئلہ بن گئیں

    ماں بیٹی کی دردناک موت، لاشیں جل کر کوئلہ بن گئیں

    نئی دہلی : بھارت میں ماں بیٹی کی ہلاکت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں دونوں کی لاشیں جل کر کوئلہ بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں گھر پکانے کے دوران گیس سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی زندہ جل گئیں۔

    گشتہ رات ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور مرنے والی ماں بیٹی کی لاشیں جل کر کوئلہ بن گئیں۔

    ہلاک ہونے والوں کی شناخت 56 سالہ انجماں اور 6 سالہ مادھوری کے ناموں سے ہوئی ہے، دھماکے سے گھر بھی تباہ ہوگیا۔

    اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں کی مسخ شدہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال روانہ کردیا گیا۔

  • بھارت : سلینڈر خوفناک دھماکہ سے پھٹ گیا، سی این جی اسٹیشن ملازمین جل گئے

    بھارت : سلینڈر خوفناک دھماکہ سے پھٹ گیا، سی این جی اسٹیشن ملازمین جل گئے

    نئی دہلی : بھارت میں ٹرک میں سی این جی بھرنے کے دوران سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سی این جی اسٹیشن کے دو ملازمین جل کر شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے دوارکا سیکٹر20 میں ایک سی این جی اسٹیشن پر ٹرک میں سی این جی بھرنے کے دوران اچانک زور دار دھماکہ کے ساتھ ٹرک کا سلینڈر پھٹ گیا۔

    دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی زد میں آکر ٹرک میں سی این جی بھرنے والے اسٹیشن کے ملازمین راکیش اور پون جلنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے موقع پر موجود فائر بریگیڈ کے افسر کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ مزید بڑا اور جان لیوا بھی ہو سکتا تھا لیکن بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا کیونکہ دوسرا سلینڈر بھی لیک کر رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دیگر صورت میں دھماکہ کے ساتھ آگ لگنے کا خطرہ بھی موجود تھا جس سے بڑی تباہی پھیل سکتی تھی، اس لئے سی این جی اسٹیشن پر بھرائی کے دوران لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور کر دیا گیا۔