Tag: Gas leackage

  • میکسیکو : سمندر میں آگ لگنے کی عجیب وجہ سامنے آگئی

    میکسیکو : سمندر میں آگ لگنے کی عجیب وجہ سامنے آگئی

    میکسیکو سٹی : چند روز قبل میکسیکو کے کھلے سمندر میں لگنے والی پراسرار آگ کا معمہ حل ہوگیا، ماہرین نے آگ لگنے کی حیرت انگیز وجوہات کا پتہ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے خلیج میں ہفتہ کے روز پانی کے اندر سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکیج کے بعد آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آگ بجھانے کی کوششوں کا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

    اس حوالے سے میکسیکو کی سرکاری آئل کمپنی پیٹرولیس میکسیکنس کا کہنا ہے کہ گیس کے اخراج کے وقت آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ ہفتے خلیج میکسکو میں آگ لگ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ زیر سمندر پائپ لائنوں سے اخراج شدہ گیس سطح سمندر پر جمع ہوگئی جس پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی جس پر کافی تگ و دو کے بعد قابو پا لیا گیا تھا۔

    اس معاملے پر پمیکس نام کی کمپنی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیوس میکسیکونوز نے آگ پر قابو پانے کے لئے فائر کنٹرول کشتیوں کو موقع پر روانہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میکسیکو کے خلیج میں لگے آگ پر قابو پانے میں پانچ گھنٹے لگے۔

  • بھارت میں زہریلی گیس سے 5 ہزار سے زائد افراد کی حالت خراب ،8 ہلاک

    بھارت میں زہریلی گیس سے 5 ہزار سے زائد افراد کی حالت خراب ،8 ہلاک

    امراوتی : بھارت میں گیس لیک ہونے کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد لوگوں کی حالت غیر ہوگئی، گیس کے اخراج کا اثر پانچ کلو میٹر کے دائرے میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آندھرا پریش میں واقع وشاکھا پٹنم کے آر آر وینکٹ پورم گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس لیک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

    اس گیس لیکج سے آٹھ افراد جان کی جازی ہار گئے جبکہ پانچ ہزار سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، میڈیا کے مطابق آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد لوگوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس فائربریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ چکی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے وشاکھاپٹنم کے حوالے سے ایم ایچ اے اور این ڈی ایم اے کے عہدیداروں سے بات کی اور انہیں ہدایت کی کہ اس معاملے کی سخت نگرانی کی جائے، انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

    اس حوالے سے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایم ایچ او) نے بتایا کہ آر آر وینکٹاپورم گاؤں میں واقع ایل جی پولیمر انڈسٹری میں زہریلی گیس کے رساؤ کے بعد ایک بچے سمیت آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے کمپنی میں کمیاوی حادثہ ہوا ہے۔

    گیس کے اخراج کا اثر پانچ کلو میٹر کے دائرے میں دیکھا جارہا ہے، گیس لیکج سے ہزاروں افراد بیہوش ہوگئے جن میں مرد وخواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس کے علاوہ سٹی کمشنر نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، کمشنر کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ گیس چار کلومیٹر کے دائرے میں پھیلی ہے اور کچھ گاؤں کو خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔

    متاثرہ لوگ کھجلی اور سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں، علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر گھر چھوڑنے کے لیے کہا گیا

  • گیس کسی جہاز سے خارج نہیں ہوئی، زمین سے پراسرار طور پر نکلی ہے، علی زیدی

    گیس کسی جہاز سے خارج نہیں ہوئی، زمین سے پراسرار طور پر نکلی ہے، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ گیس کے اخراج کا واقعہ کسی جہاز کے لنگرانداز ہونے سے پیش نہیں آیا، جیکسن مارکیٹ کے قریب زمین سے یہ گیس نکلی ہے تاہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، کسی پر الزام نہیں لگا سکتے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر علی زیدی نے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج پر ہونے والی ہلاکتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی بائیو لوجیکل اینڈ کیمیکل ڈیمیج کنٹرول (این بی سی ڈی) ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، کسی جہاز کے لنگر انداز ہونے سے یہ واقعہ پیش نہیں آیا۔

    علی زیدی نے کہا کہ  ریلوے کالونی میں جیکسن مارکیٹ کے قریب پراسرار گیس کا اخراج ہوا ہے ، پراسرار گیس کے اخراج کے تعین اور تحقیقات کیلئے کے پی ٹی، پولیس اور سندھ حکومت کے پاس بھی وسائل نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گزشتہ رات ماسک پہنے بغیر خود متاثرہ علاقوں میں گئے تاکہ لوگوں کا ڈر ختم ہو،  سوشل میڈیا پر جس جہاز کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ سویا بین کا جہاز تھا، وہ جہاز ملائیشیا کا ہے جس کا نام ہرکولیز ہے، اس گیس کا کسی جہازسےاخراج نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ واقعے پر سوشل میڈیا پربھارتی پروپیگنڈا زیادہ لگ رہا ہے جو لوگ متاثرہ علاقے میں تھے وہی پراسرار گیس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دمہ کے مریضوں پر زیادہ اثر ہوا۔ صورتحال کنٹرول میں ہے اسپتال میں خود مریضوں سے ملا ہوں، تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد سب کو تفصیلات سے آگے کرینگے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعید غنی کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا اور نہ اس واقعے پر سیاست کرنا چاہتا ہوں، پولیس، ڈی سی، ڈاکٹر عاصم اور ناصر شاہ کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں، سعید غنی سے متعلق جتنی باتیں ہیں وہ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں لکھی ہیں۔

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد کے ہیئر سیلون سے 3 لاشیں برآمد

    کراچی: نارتھ ناظم آباد کے ہیئر سیلون سے 3 لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ہیئر سیلون سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری کے ایک ہیئر سیلون سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت ارشاد، جہانگیر اور سیکورٹی گارڈ علی کے نام سے ہوئی۔

    ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق تینوں افراد کی موت جنریٹر کی گیس لیکیج کی وجہ سے واقع ہوئی۔ تینوں ملازمین سوئے ہوئے تھے۔ دکان کے اندر پنجرے میں موجود طوطا بھی مردہ پایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افراد کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

    ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ تینوں افراد گیس لیکیج سے جاں بحق ہوئے۔

    دوسری جانب دکان کے مالک دانش کا کہنا ہے کہ تینوں افراد مجبوری میں دکان میں مقیم تھے۔ تینوں افراد ضیا الدین اسپتال کے قریب رہائش پذیر تھے تاہم تینوں کو بیچلر ہونے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔

    ہلاک ہونے والے غیر شادی شدہ اور پنجاب کے رہائشی تھے۔