Tag: Gas loadshedding

  • گیس لوڈشیڈنگ : کراچی والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    گیس لوڈشیڈنگ : کراچی والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گیس کی کمی آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیلڈ مینٹیننس کے باعث کراچی میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا گیا۔

    سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کی وجہ سے پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت ہے، گیس کی کمی آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ترجمان ایس ایس جی سی نے ہدایات نامہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ شہر میں 12سے27 اگست گیس کی سپلائی میں کمی ہو گی، جس سے گھریلو، کمرشل، انڈسٹری، کیپٹو پاور شدید متاثر ہوں گے۔

    سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کے باعث گیس فیلڈ کی سالانہ بندش ہو گی تاہم اوجی ڈی سی ایل نےکنڑپاساکھی گیس فیلڈ کیلئے مینٹیننس پلان جاری کر دیا ہے، گیس فیلڈ کی 16دنوں کے لیے 3 مراحل میں مینٹیننس کی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق 8 دن کیلئے گیس کامکمل شٹ ڈاؤن بھی ہوگا، 4 دنوں کے2 جزوی گیس شٹ ڈاؤن ہوں گے، مکمل شٹ ڈاؤن میں107ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا جبکہ دونوں جزوی شٹ ڈاؤنز میں 50ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔

  • کراچی  کے مختلف علاقوں  میں سحری کے وقت گیس غائب، شہری اذیت میں مبتلا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس غائب، شہری اذیت میں مبتلا

    کراچی : حکومتی اعلان کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت اچانک گیس غائب ہوگئی ، جس سے خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سحری میں گیس بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں پریشرکم رہا اور گیس اچانک غائب ہوگئی۔

    گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    لانڈھی، کورنگی، خواجہ اجمیر نگری،نارتھ کراچی سیکٹرالیون سی ٹو میں گیس نہیں آئی جبکہ نارتھ ناظم آباد ، اورنگی ، بلدیہ،قائم خانی کالونی،لیاقت آباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہی۔

    اس کے علاوہ ہجرت کالونی ، گارڈن ، ڈیفنس، صدر، گڈاپ ، کاٹھور، اسکیم تینتیس میں بھی گیس نہ آئی، جس سے شہری اذیت میں مبتلا ہے۔

    دوسری جانب جہانگیرروڈ پر شہریوں نے گیس لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا۔

    گذشتہ روز کراچی شہرکا بڑاحصہ کم پریشر اور گیس سے اچانک محروم ہوگیا تھا، اطلاعات کے مطابق ساون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث 45ایم ایم سی ایف سی گیس کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) کو مجموعی طورپر300 ایم ایم سی ایف ڈی سےزائد کمی کا سامنا ہے۔