Tag: gas pipe line blast

  • بلوچستان میں گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی

    کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بولان میں گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، بارہ انچ کی پائپ لائن کو مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ نے بولان کے علاقے سراج آباد میں بارہ انچ کی گیس لائن دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا۔

    لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت مستونگ، زیارت اور صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی بند کردی گئی جس کے سبب شہری شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بولان سراج آباد گزرنے والی لائن میں رات 8بجے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد گیس لائن سے نکلنے والے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

    علاقے میں گیس فوری طور پربند کردی گئی اور پائپ لائن کو محفوظ بنانے کیلئے کام کا آغاز کردیا گیا۔ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

    گیس لائن پھٹنے سے کوئٹہ، مچھ، مستونگ، قلات،زیارت ودیگرعلاقوں کو گیس فراہمی میں کمی کا سامنا ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیم کو فوری جائے حادثہ روانہ کردیا جائے گا۔

  • کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

    کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

    کراچی : کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، حادثہ مزدوروں کی جانب سے ڈرل کرنے کے دوران پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن پر ترقیاتی کام جاری تھا کہ گیس لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کی جانب سے کھدائی کیلئے ڈرل مشین کا استعمال جاری تھا، روڈ پر ڈرلنگ کے دوران بور زیر زمین گزرنے والی گیس پائپ لائن پر جا لگا۔

    ڈرل مشین کے بور سے گیس پائپ لائن میں بڑا سوراخ ہوگیا، واقعے کے بعد گیس پائپ لائن سے بلند آواز کے ساتھ گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔

    گیس کے اخراج کے باعث سنگر چورنگی پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے حادثے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

    سوئی گیس کمپنی کو طلب کرلیا گیا، گیس لائن پھٹنے کے باعث سنگر چورنگی روڈ پر جاری کام روک دیا گیا اور کورنگی کے اندرونی علاقے میں جانے والا ایک روڈ بند کردیا گیا

  • صادق آباد : گیس پائپ لائن میں دھماکہ کے بعد آتشزدگی، پنجاب کو سپلائی معطل

    صادق آباد : گیس پائپ لائن میں دھماکہ کے بعد آتشزدگی، پنجاب کو سپلائی معطل

    صادق آباد : بھونگ میں گزشتہ رات گئے دھماکے سے گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، پنجاب کی صنعتوں اور توانائی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی، گیس کمپنی نے شرپسندوں کی کارروائی قرار دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقہ بھونگ میں منگل اوربدھ کی درمیانی شب گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد ٹرانسمیشن لائن میں شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ میں اتنی شدت تھی کہ اس نے آس پاس گنے کے کھیت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ رات سوا دو بجے لگی، اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کے عملے نے چارگھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، امدادی اہلکاروں نے علاقے سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    دھماکے سے پائپ لائن تباہ اور پنجاب کی انڈسٹری ، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔ سوئی ناردرن کا عملہ پائپ لائن کی مرمت میں مصروف ہے، آج رات تک تمام مرمتی و بحالی کا کام مکمل کر لیا جا ئے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا تاہم پولیس حکام نے تخریب کاری کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اس قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • گیس لائن تباہ،کراچی میں سی این جی اسٹیشنز اتوارصبح 8 بجےکھیلں گے

    گیس لائن تباہ،کراچی میں سی این جی اسٹیشنز اتوارصبح 8 بجےکھیلں گے

    جعفرآباد: گیس لائن تخریب کاری کا شکار ہونے کے باعث گیس کی قلت ہوگئی، جس کے باعث کراچی میں آج شام چار بجے کھلنےوالے سی این جی اسٹیشن اب کل صبح آٹھ بجےکھلیں گے۔

    رات گئےجعفرآباد کےعلاقےمیں سوئی سدرن کی اٹھارہ انچ قطر کی گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، گیس لائن تباہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کےمختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوکر رہ گئی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی کوایک سو دس ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کے وقت میں سولہ گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا، فلنگ اسٹیشنز اب معمول کے مطابق اتوار بیس جولائی کی صبح آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔