Tag: gas pipeline

  • لکی مروت: دہشتگردوں نے پھر پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

    لکی مروت: دہشتگردوں نے پھر پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

    (16 جولائی 2025): خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پنجاب جانے والی مین ٹرانسمشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس کے باعث پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

      ضلع لکی مروت پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ آدھی رات کو وانڈہ امیر اور دبک مندرہ خیل برساتی نالے کے قریب ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

    دھماکے کے باعث مزکورہ جگہ پر بڑا گڑا بن گیا گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی گیس کی سپلائی معطل ہوگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے پہلے بھی دہشت گردوں نے تین مرتبہ مزکورہ مقام پر مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن اڑا چکے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بڑی نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • کورنگی کریک : گیس پائپ لائن میں خوفناک آتشزدگی

    کورنگی کریک : گیس پائپ لائن میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : کورنگی کریک کے قریب گیس پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ حکام نے آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق فائربریگیڈ حکام سوئی گیس کمپنی کے عملے سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا، بعد ازاں سوئی سدرن کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی بورنگ کے دوران گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا جس سے آگ اچانک بھڑک اٹھی۔

    پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی کی جانب سے پانی کیلئے بورنگ کروائی جارہی تھی، گیس پائپ لائن میں آگ آئل ریفائنری سے دور لگی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بورنگ کا کام مکمل ہوچکا تھا، تاہم جب پائپ واپس نکالا جارہا تھا کہ اچانک گیس کی لیکج شروع ہوگئی جوس دیکھتے ہی دیکھتے بڑھتی چلی گئی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیس پائپ لائن میں آتشزدگی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم آگ لگنے کے باعث اطراف کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا، علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،۔

     

  • پورٹ قاسم میں نجی کمپنی میں گیس لائن پھٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    پورٹ قاسم میں نجی کمپنی میں گیس لائن پھٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ قاسم کے قریب ایک نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، چار افراد زخمی ہیں جب کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق اور دو متاثرین کی شناخت ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ناظم ولد پٹھان خان عمر 40 سال، اور کامران ولد نامعلوم عمر 45 سال شامل ہیں، جب کہ متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں، تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے والے افراد کو پہلے جناح اسپتال لے جایا گیا، پھر وہاں سے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے انھیں سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

  • پاک ایران گیس پائپ لائن :پاکستان نے ایرانی نوٹس کا جواب دے دیا

    پاک ایران گیس پائپ لائن :پاکستان نے ایرانی نوٹس کا جواب دے دیا

    اسلام آباد:پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں تاخیر کے معاملے پر پاکستان نے ایرانی خط کا جواب دیتے ہوئے ایران پر عالمی پابندیوں کو جواز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے28 فروری 2019کو حکومت ِ پاکستان کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے لئے نوٹس بھجوایا تھا ، جس کا جواب ، پاکستان کی وزارت پٹرولیم کی جانب سے دیا گیا ہے۔

    ایران نے اپنے نوٹس میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان نے اگر گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کیا تو ایران اس معاملے کے حل کے لیے عالمی عدالت سے رجوع کرے گا۔

    پاکستانی وزارتِ پٹرولیم نے اس نوٹس پر اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایران پرعالمی پابندیاں منصوبہ کی تکمیل میں رکاوٹ ہیں،پابندیاں ختم ہونے پرمنصوبہ مکمل کرلیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے نوٹس پر غور کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا تھا ،وزیر اعظم نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کردیئے۔ ا نہوں نے اقوام متحدہ، امریکہ، یورپین کونسل سمیت دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ عالمی اداروں سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر واضح پوزیشن لی جائے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے وزارت خارجہ کو ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، یہ بھی کہا گیاہے کہ ایران کے ساتھ آئی پی گیس منصوبے کے لیے مفاہمتی طریقہ اختیار جائے۔

    وزیر اعظم نے یہ بھی حکمم دیا کہ کہ ایران کے ساتھ مل کرمنصوبے پر عمل درآمد کے امکانات تلاش کئے جائیں، جبکہ ایران سے گیس کی قیمت خرید پر بھی نظرثانی کا عمل شروع کیا جائے ۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی دور حکومت کے آخری دنوں میں ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی ، ایران اپنے علاقے میں گیس پائپ لائن بچھا چکا ہے جبکہ پاکستان ، ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے سبب اس معاملے میں پیش رفت سے قاصر ہے۔

  • تیل و گیس کی تلاش، روسی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان، معاہدہ طے

    تیل و گیس کی تلاش، روسی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان، معاہدہ طے

    اسلام آباد: روسی کی کمپنی نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے معاہدہ دستخط کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی کمپنی کے وفد نے وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار بڑھانے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

    اس موقع پر روسی وفد میں شامل گازپروم کمپنی کے سربراہ ویٹیلی اے مرکالوف اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے انٹر کارپوریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے۔

    معاہدے کے تحت روسی کمپنی گازپروم پاکستان میں ماورائے ساحل تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ روسی کمپنی کی سرمایہ کاری کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان کے تیل اور گیس کے ذخائر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں: دارو خان اچکزئی

    وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اورگازپروم کمپنی میں معاہدہ طےپاگیا جس کے تحت روسی کمپنی  پاکستان میں10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، معاہدہ پاکستان اور روس کے باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔

    وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت روسی کمپنی مشرق وسطیٰ سے گیس مالیکیولز پائپ لائن کے ذریعے پاکستان لائے گی جس کے بعد انہیں دیگر ایشیائی ممالک تک رسائی دی جاسکتی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق روسی کمپنی پاکستان میں گیس کی زیرزمین اسٹوریج سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بھی دلچسپی رکھتی ہے، پٹرولیم ڈویژن کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت روس پاکستان کو روزانہ 500 ملین سے ایک بلین کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گاجو سمندری راستے سے پاکستان پہنچائی جائے گی۔پیٹرولیم ڈویژن اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پائپ لائن کی تعمیر آئندہ 3 سے 4 سال کے دوران مکمل کر لی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: سمندری حدود میں تیل اورگیس کی تلاش میں ڈرلنگ کا آغاز

    روسی وفد نے منصوبے کی تکمیل میں بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرنے پر وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ روس پاکستان کے انرجی سیکٹر میں تعاون جاری رکھے گا جبکہ وفد کے سربراہ ویٹیلی اے مرکالوف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو روس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

    معاہدے پر روسی کمپنی کے سربراہ اور انٹراسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔

  • کراچی: منگھوپیر میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    کراچی: منگھوپیر میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا‘ مرمت کا کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں حب ندی کے قریب دہشت گردوں نے 16 انچ قطر کی پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے سبب اطراف میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    دھماکے کے بعد پولیس او بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا‘ بی ڈی ایس کے مطابق آئی ای ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا جبکہ دھماکے میں پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

    دوسری جانب سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثر ہونے والی گیس لائن پر مرمت کا کام جاری ہے گیس کی بحالی میں مزید چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

  • سوئی سدرن گیس کمپنی کا کراچی سے خیرپور تک نئی گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کا فیصلہ

    سوئی سدرن گیس کمپنی کا کراچی سے خیرپور تک نئی گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سےخیرپور تک نئی گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، گیس پائپ لائن کی تعمیر پر پینسٹھ ارب روپے لاگت آئیگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ خط کے مطابق سوئی سدرن بن قاسم پورٹ سے ساون گیس فیلڈ تک 370کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن تعمیر کرے گی، ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے دو میگا منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ اُوگرا،وزارت پیٹرولیم اور ای سی سی کو منظوری کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

    ایس ایس جی سی نے سندھ اور بلوچستان میں تیس ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس پر چودہ ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

    نئی گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے رقم کا انتظام طویل مدتی حکومتی ضمانتی قرضوں سے کیا جائیگا۔


    مزید پڑھیں : گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائے،  وزیراعلیٰ سندھ


    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا تھا، جس میں انکا کہنا تھا کہ ہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق وفاق نے97گیس منصوبےپنجاب میں شروع کیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی دیہی ،شہری علاقوں میں گیس دینےسے انکاری ہے، ایس ایس جی سی کا موقف ہے، پابندی وفاق نے لگائی ہے، پابندی ہے تو پنجاب میں کس طرح گیس دی جارہی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائےاور ڈومیسٹک،انڈسٹریل،کمرشل سیکٹر کوفوری گیس فراہم کی جائے۔