Tag: gas pipeline blast

  • لکی مروت: دہشت گردوں نے پنجاب جانیوالی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

    لکی مروت: دہشت گردوں نے پنجاب جانیوالی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

    دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جو پنجاب کو گیس فراہم کرتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت تھانہ صدر کی حدود میں تورواہ کے مقام وانڈہ امیر کے قریب دہشت گردوں نے ایک بار پھر پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

      لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ مین گیس پائب لائن پھٹنے سے پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ پولیس اور گیس کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوبارہ مرمتی کا کام شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے قبل اسی مقام پر دیشت گردوں نے پنجاب جانی والی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر گیس لائن جو دھماکہ خیز مواد سے اڑا چکے ہیں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lakki-marwat-policeman-kidnapping-news/

    دوسری جانب حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، حکام نے اس حملے کی مذمت کی ہے، جس کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا اور توانائی کی فراہمی میں خلل ڈالنا ہے۔

    واضح رہے کہ نومبر 2022 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کرنے کے بعد سے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ڈیرہ بگٹی:سرچ آپریشن، گیس پائپ لائن بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    ڈیرہ بگٹی:سرچ آپریشن، گیس پائپ لائن بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران گیس پائپ لائن بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک تخریب کار ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کو میں گزشتہ شب سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں نے دو افراد کو او جی ڈی سی ایل کی پائپ لائن پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کی زد میں آکر ایک تخریب کار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ملزمان کے خودکار ہتھیار اور بارودی مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور علاقے کی ناقہ بندی کر کے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • جعفرآباد:4 انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    جعفرآباد:4 انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا ہے۔

    جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ الہ یار میں کھوسہ لاڑی کے مقام پر نامعلوم افراد نے چار انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا، پائپ لائن ڈیرہ الہ یارسے اوستہ محمد جارہی تھی۔

    گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے سے روجھاجمالی، محبت شاہ اور کیٹل فارم سمیت کئی ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    صوبہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شدت پسند اس قسم کی کارروائی کرتے رہے ہیں۔

    کچھ روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد  نے اٹھارہ انچ سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ گیس فیلڈ، تحصیل سوئی کے مختلف علاقوں اور لوٹی گیس فیلڈ سے منسلک پائپ لائنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے متعدد بار دھماکہ خیز مواد سے تباہ کی گئی ہیں، تاہم گیس حکام نے مرمت کے بعد بحال کردیئے ہیں۔

  • گیس پائپ لائن دھماکہ ،پنجاب میں گیس فراہمی متاثر

    گیس پائپ لائن دھماکہ ،پنجاب میں گیس فراہمی متاثر

    ڈیرہ بگٹی :نامعلوم افراد نے سوئی سے پنجاب جانے والی چوبیس انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا، پنجاب میں گیس کی قلت اور صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

    ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سوئی سے پنجاب جانے والی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

    دھماکے کے بعد پنجاب کے متعدد شہروں میں گیس فراہمی معطل ہوگئی ہے، سرد موسم میں صوبے میں گیس کی عدم دستیابی صارفین کیلئےمشکلات کاباعث بن رہی ہے۔

    چند روز قبل ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن پر دہشتگرد کارروائی کے بعد نظام بری طرح متاثر ہوگیا تھا، پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی پہلے ہی غیر معینہ مدت کیلئے بند ہے۔

    اس صورتحال میں گیس کا بحران مزید شدید ہوجائے گا۔