Tag: Gas price

  • گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارشات مسترد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کی اوگرا کی سفارشات مسترد کردی گئیں، ای سی سی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا، کیپٹو کے سوا باقی انڈسٹری کیلئے بھی گیس قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کیپٹو پاور کیلئے گیس ٹیرف250روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دے دی گئی، کیپٹو کیلئے گیس ٹیرف2750 سے بڑھا کر3ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے شرائط کے باعث کیا گیا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافے سے76ارب روپے کا ریونیو ملے گا۔

    اوگرا نے ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی قیمت میں 10فیصد اور ایس ایس جی سی ایل کیلئے گیس قیمت میں4فیصد کمی کا فیصلہ دیا تھا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے یکم جولائی2024سے گیس کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا، یکم جنوری2025سے دوبارہ نرخوں کا جائزہ لے کر قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔

    وزارت توانائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی پی پیز کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح حکومت کو اگلے مالی سال کیلئے مطلوبہ محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد 110اور115ارب روپے اضافی محصول کے طور پر متوقع ہے۔

  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

    اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: ماہ رمضان میں عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی تیاری کرلی گئی، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب سوئی سدرن کے صارفین کا ٹیرف بھی 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا ہوگیا ہے۔

    ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مالی سال 20-2019 کے لیے کیا گیا ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

    گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی یکمشت 9 روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

    9 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی موجودہ قیمت 108 روپے ہوگئی ہے۔

  • اوگرا کو غیر فعال رکھنا ہے تو بند کر دیا جائے، پاکستان اکانومی واچ

    اوگرا کو غیر فعال رکھنا ہے تو بند کر دیا جائے، پاکستان اکانومی واچ

    اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ گیس کمپنیوں نے اپنا منافع بڑھانے کے لئے عوام پر کاری ضرب لگانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 143 فیصدتک اضافہ گیس کمپنیوں کو مطمئن کرنے کے لئے ناکافی رہا ہے ، اس لئے اب گیس کی قیمت میں مزید 145 فیصد اضافہ کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے  مزیدکہا کہ اگر حکومت نے گیس کے نرخ 145 فیصد کے بجائے چالیس سے پچاس فیصد تک بڑھانے کی اجازت بھی دی تو گیس کمپنیوں کا منافع بہت بڑھ جائے گا مگر عوام برباد کاروبار دیوالیہ جبکہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔

    اگلے ایک سال میں گیس کے بل مکانوں کے کرائے سے بڑھ جائیں گے مگر حکومت بدستور انجان بنی رہے گی، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا کو غیر فعال بنا ڈالا ہے جبکہ حکومت بھی اس ادارے کو نظر انداز کر کے من مانے فیصلے کر رہی ہے۔

  • پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس سستی

    پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس سستی

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صوبہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس سستی کر دی، نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گیس کے نرخ یکساں کر دیے گئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں گیس کے نرخ 1400 سے کم کر 600 روپے فی یونٹ کر دیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس کے نرخ دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ تھے۔

    صوبہ پنجاب میں مہنگی گیس ہونے کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال کے دوران 100 سے زائد ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی تھیں۔

    ٹیکسٹائل ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخوں میں کمی کے فیصلے سے پنجاب کی بند انڈسٹری چل سکے گی۔

    دوسری جانب اپٹما رہنما گوہر اعجاز نے کہا کہ گیس کے نرخ کم کرنے سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوسکے گا۔

  • عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں عوام پر بجلی گرنےکو تیار ہے۔سبسڈی میں کمی کر کے حکومت بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے تک کی اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

     حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے عوام پر بجلی گرانے کو تیار ہے۔

     وزارت خزانہ زرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے، جو کہ رواں مالی سال سے کافی کم ہے۔

     اس کمی کو پورا کر نے کیلئے حکومت کو بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا پڑے گی ۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی یقیقن دہانی کرا چکی ہے۔

  • آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    اسلام آباد : پاکستان کے عوام ایک اورمہنگائی بم کیلئےتیارہوجائیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں جولائی اور بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافے کی یقین دہانی کروادی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سےجاری دستاویزات کےمطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں تین فیصدتک کےفوری اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انڈسٹری ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سرچارج کی مد میں فی یونٹ قیمت میں چھتیس پیسےتک کااضافہ متوقع ہے۔اس اضافےسےحکومتی سبسڈی میں بیس ارب روپےتک کی کمی آئے گی۔

    حکومت نےعالمی مالیاتی ادارےکوگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی بھی کرادی۔تاہم یہ اضافہ جولائی دوہزارپندرہ تک موُخرکر دیا گیاہے۔

    اس کےعلاوہ مرکزی بینک کی خودمختاری اورمالیاتی خسارہ جی ڈی پی کےچارفیصدرکھنےکیلئےنئےقوانین متعارف کروانےکی یقین دہانی کروائی ہے۔