Tag: GAS price increase

  • گیس کی قمیت میں بھی اضافہ ہونے والا ہے

    گیس کی قمیت میں بھی اضافہ ہونے والا ہے

    اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے اقتصادی جائزہ سے پہلے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم نے رواں ماہ گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی اور ایل پی جی کے بعد اب گیس کی قمیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    ، کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس 40 سے 50 فیصد مہنگی کی جائے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے بجائے یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھ کر 600روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ہونے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ کھاد کارخانوں کو گیس 1580 روپے میں ملے گی، فیڈ اسٹاک سے متعلق کھاد کارخانوں کیلئے قیمت میں 556 روپے اضافہ متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ گیس کا شعبہ پہلے ہی 2.7 کھرب روپے کے سود سمیت قرضوں کے بوجھ تلہے دبا ہوا ہے۔ گیس کے نرخوں میں آخری ترمیم 13 فروری 2023 کو کی گئی تھی جب پی ڈی ایم حکومت نے یکم جنوری 2023 سے صارفین سے 340 ارب روپے وصول کرنے کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 113 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی۔

  • سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خبر

    سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس ٹیرف میں اضافہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دے دی۔

    اس حوالے سے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں39.89 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    c۔ گیس کی اوسط قیمت میں778 روپے59روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قمیتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد نافذ العمل ہوگا، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کیلئے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

  • اوگرا نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بعد فکسڈ چارجزمیں بھی اضافہ کردیا

    اوگرا نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بعد فکسڈ چارجزمیں بھی اضافہ کردیا

    اسلام آباد : اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھاتے ہوئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں300 فیصد سے زائد اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس مزید مہنگی کردی، مختلف گیس صارفین کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 300 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

    سرکاری دفاتر، اسپتالوں، مسلح افواج کے میس اور تعلیمی اداروں رہائشی کالونیوں، کیپٹو پاور پلانٹس سمیت فلاحی اداروں کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی۔

    اوگرا نے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز3 ہزار600 روپے بڑھا دیئے، گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز ایک ہزار53 روپے سے بڑھا کر چار ہزار680روپے کر دیئے گئے۔

    اس کے علاوہ کمرشل صارفین، آئس فیکٹریوں، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی، ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار225 روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار880 روپے کر دیئے گئے ہیں، اوگرا کی جانب سے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور ہو گا۔

  • گیس قیمت میں اضافے کا بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے، فواد چوہدری

    گیس قیمت میں اضافے کا بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافےکا11فیصد بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطےکی ویب سائئٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے امیر لوگ سبسڈی کا فائدہ غریبوں کو دیں، اس لیے گیس قیمتوں میں اضافےکا11فیصد بوجھ امیر صارفین برداشت کرینگے۔

    غریب صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، گیس سلنڈر کی قیمت 200روپے تک کم ہوگئی ہے۔

    ٹوئٹر پیغام میں وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ایم ایم ایف50گیس کا بل250سےبڑھ کر272روپے ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس منظوری کے بعد وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا کہ گیس سے متعلق 3 کیٹگریز ہیں، عام آدمی کے لئے گیس میں10سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو 252 روپے گیس کا بل دے رہا تھا، اب 275 روپے دے گا، جو 480روپے گیس کا بل دے رہے تھے اب 520روپے دیں گے، کیٹگری میں 2ہزار 151روپے گیس کا بل دیا جائے گا، حکومت مہنگی گیس خرید کر عوام کو سستی فراہم کررہی ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پی ایس او کیلئے دس ارب روپے کے اجراء اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بڑے فیصلے سامنے آئے ہیں، اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کیلئے دس ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری مؤخر کردی۔

    اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت تین گنا اور کمر شل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ تجویز کیا تھا، اس کے علاوہ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں جاری گردشی قرضوں پربریفنگ بھی دی گئی۔

    ای سی سی کو بتایا گیا کہ گردشی قرضوں کا مجموعی حجم گیارہ سو اٹھاسی ارب روپے ہوگیا ہے۔ وزیر خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    گردشی قرضوں کے بارے میں فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا، اجلاس میں مالی بحران کا شکار پاکستان اسٹیٹ آئل کیلئے دس ارب روپے کے بیل آوٹ پیکج کی منظوری بھی دی گئی۔

  • حکومت کا ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کو بھی حکومت نے یقین دہانی کروادی ہیں.

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مذاکرات رواں ماہ کے اختتام پر دبئی میں ہونگے، عالمی مالیاتی ادارے نے کسان پیکج اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی گئی مراعات کی وضاحت طلب کرلی ہے،حکومت بھی آئی ایم ایف کو رام کرنے میں مصروف ہے۔

    حکومت نے مہنگائی کےمارے عوام کی پروا نہ کرتے ہوئےعالمی مالیاتی ادارےکو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جنوری دوہزار سولہ میں کر دیا جائے گا.

    حکومت نے رواں سال اگست میں بھی گیس کی قیمتوں میں تریسٹھ فیصد تک اضافہ کیا تھا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیپرا رپورٹ پر بھی بات کرنے کا عندیہ دیا ہے.