Tag: gas prices increase

  • گیس کی قیمتوں میں اضافہ : ٹرانسپورٹ اتحاد نے احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کردیا

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ : ٹرانسپورٹ اتحاد نے احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی : سی این جی فورم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، ٹرانسپورٹ اتحاد نے احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی فورم نے حکومت کی جانب سے گیس کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے گیس مہنگی ہونے پر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

    کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ ہم ٹرانسپورٹ بند کردیں گے تو سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہوجائیں گے۔

    سی این جی فورم کے رکن عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت نے سی این جی سیکٹر کی گیس کی قیمت میں 40 فیصد کا اضافے کے تجویز دی ہے گیس مہنگی ہوئی تو سی این جی 22 روپے تک مہنگی ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ70 فیصد ٹرانسپورٹ سی این جی چلتی ہے، گیس مہنگی ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں فی کلو سی این جی82سے بڑھ کر105روپے فی کلو تک ہوجائے گی جس سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

    کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک قیمت کا تعین نہیں ہوتا گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔

    اس موقع پر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے صدرشبیر سلیمان جی نے کہا کہ15سال میں پہلی بار گیس 15روپے کلو مہنگی ہونے جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا گیس کی قیمت کا تعین اوگرا کرتی ہے لیکن حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ کیا ہے۔

  • گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ

    گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے تمام قسم کے صارفین کیلئے گیس مہنگی کرکے یکم اپریل سےعوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پندرہ سے ساٹھ فیصد تک گیس مہنگی کی جائیگی۔

    نواز حکومت نے ملک بھر کے گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے گیس 53فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    کمرشل صارفین کیلئےگیس 18فیصد مہنگی کی جارہی ہے، کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس کے نرخوں میں 64 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ متوقع ہے، سی این جی صارفین کیلئےگیس 25فیصد تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔

    وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق کیپٹوپاورپلانٹس کیلئے گیس 30فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، حکومت گھریلو صارفین کو بھی بخشنے کیلئےتیار نہیں ہے، گھریلو صارفین کے تیسرے سلیب کیلئے گیس 15فیصد تک مہنگی کی جارہی ہے۔

    گیس نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 22مارچ کے بعد جاری کردیا جائے گا۔

  • حکومت کا گیس کے نرخ میں400فیصداضافےکافیصلہ

    حکومت کا گیس کے نرخ میں400فیصداضافےکافیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمت میں چار سوفیصداضافےکی تیاری کر لی گئی، اب پانچ سو روپے ماہانہ کی گیس جلانے والےکو چار سےپانچ ہزار روپے بل دیناہوگا۔

    وفاقی حکومت نے گیس صارفین سے پچاس ارب روپےکی اضافی وصولی جاری رکھتے ہوئے گیس کے نرخ میں تین سے چارسو فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ، چیئرمین اوگراسعید احمدخان کے قریبی ذائع کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی صارفین کےسالانہ اوسط گیس بل پر چودہ فیصدکےحساب اضافی وصول کر رہی ہے جو درحقیقت بیس فیصد سے بھی بڑھ چکا ہے اور اب حکومت گیس کی قیمت میں مزید اضافہ چاہتی ہے۔ حکومت نے اب تک اوگرا کو گیس سبسڈی کے حوالے سے بھی کوئی ہدایت نہیں کی ہے ،جبکہ قانون کےمطابق اوگراگیس کی قیمت سرکاری ہدایت کے بغیر قیمت نہیں بڑھا سکتی۔