Tag: Gas Rate Increase

  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    پاکستان میں موجودہ سرحدی صورتحال کے بعد اب گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلوں سیلنڈر 120 اور کمرشل سلینڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

    رواں ماہ جنوری میں ایل پی جی کے لیے سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن ایل پی جی 256 روپے کے بجائے 320 سے لے کر 330 روپے فی کلو میں فروخت کر رہا ہے۔

    اس حوالے سے ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں لیکن ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

    ڈیلرز نے مزید کہا ہے کہ 300 روپے سے لے کر 310 میں ایل پی جی خرید کر کیسے 280 یا 290روپے میں فروخت کریں؟

     

  • گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ : اوگرا نے منظوری دے دی

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، فیصلے کے مطابق گیس کے نرخ 74 فیصد تک بڑھائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے کیلئے سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    اوگرا نے یکم جولائی سے گیس74فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری منظور کرلی جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس74.42فیصد مہنگی اور سوئی سدرن کیلئے گیس67.75فیصدمہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ سوئی ناردرن کیلئے قیمت میں 406روپے28پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ اور سوئی سدرن کیلئے قیمت میں469روپے28پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔

    فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ اوسط قیمت545روپے89پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ سوئی ناردرن کیلئے گیس کی نئی قیمت952روپے17پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دی گئی ہے۔

    ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت692روپے63پیسے ہے، سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت1161روپے91پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

    واضح رہے کہ اوگرا کے اس فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا تاہم اگر موجودہ حکومت نے40روز کے اندر اضافے کی منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا۔