Tag: Gas Reserves

  • فلسطین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا

    فلسطین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا

    (20 جولائی 2025): ماہر مصنف مائیکل بیرن نے غزہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔

    برطانوی میڈیا دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے غیر استعمال شدہ گیس کے ذخائر پر ایک نئی کتاب کے مصنف مائیکل بیرن نے تجویز پیش کی ہے کہ فلسطین گیس ذخائر سے معاشی طور پر مستحکم ہوسکتا ہے۔

    غزہ کے گیس ذخائر پر کام کرنے والے ماہر مائیکل بیرون کا کہنا ہے فلسطین کو تسلیم کیا جاتا ہے تو ریاست گیس کے وسائل کو ترقی دے سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گیس کے وسائل سے فائدہ اٹھا کر فلسطین امداد پر انحصارکے بجائے خود مضبوط ہوسکتا ہے، غزہ کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائر کا تخمینہ 1.4 ٹریلین کیوبک فٹ لگایا گیا، جس سے فلسطینی اتھارٹی کو ساڑھے 4 ارب ڈالر کی آمدن ہوسکتی ہے اور اس سے غزہ کی اقتصادی حالت پلٹ سکتی ہے۔

    مائیکل بیرن نے کہا کہ آئندہ پندرہ سال میں فلسطین کو گیس سے 100 ملین ڈالر تک آمدن ہوسکتی ہے۔

     اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی انتظامیہ کو بیس ناٹیکل میل کی سمندری حدود تک قدرتی وسائل اور معدنیات پر اختیار دیا گیا تھا لیکن 30 اکتوبر کو اسرائیل نے برٹش پٹرولیم اور اطالوی کمپنی سمیت تیل اور گیس کےکاروبار سے متعلق 6 بین الاقوامی کمپنیوں کو بارہ لائسنس جاری کردیے۔

  • نئے ذخائر دریافت : او جی ڈی سی ایل نے قوم کو خوشخبری سنادی

    نئے ذخائر دریافت : او جی ڈی سی ایل نے قوم کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    او جی ڈی سی ایل سے جاری بیان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے ماہرین نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے 29جون 2023 کو چک 214-1کنویں کی 1851میٹرز تک گہری کھدائی کی۔

    ۔وائر لائن لاگز کے نتائج کی بنیاد پر ڈونگان فارمیشن میں ڈرل سٹم ٹیسٹ1 کے ذریعے 230پاؤنڈز فی اسکوائر انچ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 32/64 چوک سائز پر 1.1ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) اور سوئی مین لائم سٹون (ایس ایم ایل) میں ڈرل سٹم ٹیسٹ2 کے ذریعے 230پاؤنڈز فی سکوائر انچ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 32/64 چوک سائز پر 1.31ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی پیداوار کا تجربہ کیا گیا۔

    گیس کی یہ نئی دریافت ماڑی ایسٹ بلاک میں اپنی نوعیت کی پہلی دریافت ہے جو او جی ڈی سی ایل کے بلاک کی ہائیڈروکاربن کی صلاحیت کو بروئے کارلانے اور دریافت کی جارحانہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    یہ دریافت مقامی وسائل کے ذریعے توانائی کی طلب اور سپلائی میں فرق کو ختم کرنے میں نمایاں کردارادا کرے گی۔

    اس دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور پاکستان کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کو تقویت ملے گی اور ملک کی انرجی سیکورٹی میں بھی اضافہ ہوگا۔

    او جی ڈی سی ایل تیل و گیس کی دریافت اور پاکستان کی توانائی کے شعبہ کی ترقی میں اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکرتی رہے گی۔

    کمپنی ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتھک کوششیں کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی اور جدت کے حصول کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

  • ابو ظہبی میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

    ابو ظہبی میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 2 ٹریلین مکعب فٹ سے زائد قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی ادنوک نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے سمندر میں 2 ٹریلین مکعب فٹ سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    ابو ظہبی نے 2019 کے دوران پیٹرول اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لیے جو نئے لائسنس جاری کیے تھے یہ اس کے مسابقتی عمل کا پہلا حصہ ہے۔

    اماراتی وزیر صنعت و ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان الجابر نے کہا کہ یہ کامیابی قیادت کی فراست اور دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔

    علاوہ ازیں ادنوک کمپنی نے اسمارٹ شراکت کی جو پالیسی اپنائی ہے اس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    گیس کے نئے ذخائر اٹلی کے اینی کمپنی اور تھائی لینڈ کی بی ٹی ٹی کمپنی کی شراکت سے دریافت ہوئے ہیں، مذکورہ کمپنیاں ابو ظہبی کے شمال مغرب میں 4 ہزار 33 مربع کلو میٹر کے رقبے میں ذخائر دریافت کررہی ہیں۔