Tag: gas shortage

  • ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

    ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

    کراچی: ملک بھر میں‌ سردی کی شدت کے ساتھ ہی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہوگئی، سردی کی لہر کے آتے ہی صوبہ پنجاب کے مکینوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔

     تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے شدت کے ساتھ ملک کے بیشترعلاقوں میں گیس کی فراہمی میں کٹوتی کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے پاور سیکٹر اور سی این جی پمپ کو گیس کی فراہم میں کمی کی گئی ہے۔

     صوبے پنجاب میں گیس کے بحران کے باعث گھریلو صارفین سب سے زیادہ متاثر ہو رہے، گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ کی سردی کی شدت میں گیس کا ناپید ہونا پریشان کن ہے جس کے باعث کھانا پکانے میں دقت کا سامنا ہے۔

    گیس کی لوڈ شیڈنگ کے متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ امیر لوگوں کے لیے مسئلہ نہیں  ہے، مشکلات تو غریبوں کے لیے کھڑی ہوتی ہیں۔

    صارفین نے مطالبہ کیا کہ بڑ ے منصوبوں پر توجہ دینے والے حکمران عوام کی بنیادی ضروریات کو پور ا کرکے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔

     دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کو گیس کی کمی سے بجلی پیداوار میں بھی چھ سو سے زائد میگاواٹ کمی ہوگئی، ملک کے دیگر علاقوں  کی طرح صوبہ خیبر پختون خواہ میں بھی گھریلو صارفین کو گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ واپس

    صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نہ تو گیس کی قمیتوں میں کمی کرتی ہے اور نہ ہی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بناتی ہے۔

  • پنجاب اور بلوچستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

    پنجاب اور بلوچستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

    بلوچستان : سوئی کے مقام پر گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے کے باعث پنجاب اور بلوچستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، سردی میں گیس کی عدم فراہمی شہری ٹھٹھر کے رہ گئے۔

    بلوچستان میں سوئی کے مقام پر گیس پائپ لائن میں آتشزدگی کے باعث شارٹ فال دو سو چالیس ایم ایم سی ایف ڈی بڑھ گیا ہے، گیس پائپ لائن کی مرمت دو دن گزر نے کے بعد بھی نہ ہوسکی۔ مرمت نہ ہونے کے باعث پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا ہے۔

    کوئٹہ میں گیس کی فراہمی دوسرے روز بھی معطل رہی، گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باعث شہری شدید سردی میں ٹھٹھر کر رہ گئے ہیں، گیس عدم فراہمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی سپلائی بند ہے۔

    سوئی سدرن گیس سپلائی کمپنی کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام منگل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

  • سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    کراچی: سوئی گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث کراچی سمیت سندھ کے صنعتی علاقوں میں چاردن کے لیے گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کی پچاس فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں جس پرصنعتکارسرپااحتجاج ہیں۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی مطابق گیس کی تین فیلڈز پانچ دن کے لئے سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں جس کے سبب ایس ایس جی سی کو دوسوسترایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہو گا۔

    اس موقع پرمحمود رنگون والا (چیئرمین نارتھ کراچی صنعتی ایسوسی ایشن) کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں تین روز سے گیس کی بندش کے باعث ساٹھ فیصد فیکٹریاں اورملیں بند ہوچکی ہیں جبکہ ہفتہ وارگیس کی لوڈ شیڈنگ اورگیس کے کم پریشر کی وجہ سے پراسسنگ کی صنعتیں پہلے ہی بحران کا شکار ہیں اوراب مسلسل تین دن گیس کی بندش سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا۔

    سائٹ صنعتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریاں اور ملیں بند ہونے سے یومیہ اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے اورگیس کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں برآمدی آرڈرز کو پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔