Tag: gas station

  • 18 سالہ نوجوان نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    18 سالہ نوجوان نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    امریکا میں ایک 18 سالہ نوجوان کی لاپرواہ ڈرائیونگ نے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا، نوجوان نے اپنی گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    امریکی شہر نیویارک میں پیش آنے والے اس واقعے کو سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی پیٹرول اسٹیشن پر کھڑی ہے۔

    تھوڑی دیر بعد اس کا ڈرائیور نہایت تیزی اور لاپرواہی سے اسے ریورس کرتا ہے جس کے بعد گاڑی دھماکے سے پمپ سے ٹکراتی ہے اور اس کے ساتھ ہی خوفناک آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

    آگ لگتے ہی گاڑی تیزی سے وہاں سے روانہ ہوجاتی ہے۔

    پولیس کو بعد ازاں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی، ڈرائیور 18 سالہ نوجوان تھا جسے پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن نمبر کی مدد سے تلاش کیا۔

  • نوکری کے پہلے روز ہی نوجوان کی دفتر میں بڑی واردات، پولیس بھی چکرا گئی

    نوکری کے پہلے روز ہی نوجوان کی دفتر میں بڑی واردات، پولیس بھی چکرا گئی

    ہیمڈن : امریکی ریاستکنی ٹیکٹ کے شہر  ہیمڈن کے ایک گیس اسٹیشن پر کام کرنے والا ملازم اپنی ملازمت کے پہلے روز ہی دفتر سے سترہ ہزار ڈالر لے کر رفو چکر ہوگیا۔

    اس حوالے سے ،متعلقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہزاروں ڈالر چرانے کے علاوہ گیس اسٹیشن کے ریکارڈ کی اہم فائلوں سمیت اپنی پروفائل اور ملازمت کے ثبوت بھی ساتھ لے گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ ما جنوری کے آخری ہفتے میں گو آن گیس نامی اسٹیشن کا منیجر اپنے موبائل فون پر اسٹور کے کیمرے چیک کر رہا تھا، کہ اس پر یہ عقدہ کھلا کہ اسٹور میں چوری کی واردات ہوچکی ہے۔

    منیجر نے فوری طور پولیس کو اطلاع دی کہ رات کے اوقات میں کام کرنے والا نیا ملازم نقد ، لاٹری ٹکٹ، سگریٹ کے89 خانوں اور اہلکاروں کی فائل سوائپ کرنے کے بعد غائب ہوگیا ہے۔

    پولیس کا اندازہ ہے کہ ان اشیاء کی کل مالیت 17،183 ڈالر ہے۔ واردات کرنے والے شخص نے ایسا کوئی سرا ہی نہیں چھوڑا کہ جس سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے یا اسے پکڑا جاسکے کیونکہ گیس اسٹیشن پر اس شخص کے نام کا کوئی ریکارڈ ہے اور نہ ہی کوئی اور ثبوت، سوائے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے۔

    ہیمڈن پولیس کو امید ہے کہ ملزم کے بارے میں معلومات رکھنے والا شخص ہی محکمہ کو فون کرکے اطلاع کرے گا۔