Tag: gas theft lahore high court criminal run away

  • گیس چوری کا ملزم لاہورہائی کورٹ سے فرار

    گیس چوری کا ملزم لاہورہائی کورٹ سے فرار

    لاہور: ہائی کورٹ احاطےسے گیس چوری کاملزم پولیس کی تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان نامی ملزم کی آج لاہورہائی کورٹ میں پیشی تھی جہاں اس نے ضمانت کی درخواست دائرکررکھی تھی۔

    ہائی کورٹ نے مذکورہ ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی جس کے بعد ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار کی راہ اختیارکی۔

    رمضان نامی ملزم کوتیس کروڑروپے کی گیس چوری کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

    تاحال یہ معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں کہ مذکورہ ملزم پولیس کی تحویل میں سے کس طرح فرارہونے میں کامیاب ہوا؟۔