Tag: Gas

  • ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی: پیٹرولیم ڈویژن کا دعویٰ

    ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی: پیٹرولیم ڈویژن کا دعویٰ

    اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، گیس دباؤ میں کمی کی شکایات کو حل کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا دعویٰ ہے کہ ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو، انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے لیے کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 18 دسمبر کے لیے شیڈول ایل این جی کارگو آج پہنچ جائے گا، گیس دباؤ میں کمی کی شکایات کو حل کیا جا رہا ہے، دونوں گیس کمپنیاں گیس فراہمی نارمل رکھنے میں سرگرم عمل ہیں۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے، گیس کمپریسر کے استعمال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے گیس بحران کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

    امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاق قدرتی گیس کی منصفانہ تقسیم نہیں کر رہا، وفاق آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صوبائی حکومت وفاقی ناانصافیوں پر عدالت جانے پر قانونی مشاورت کر رہی ہے۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کو ہر صورت انصاف دلا کر رہیں گے، حکمرانوں کی کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

  • سردیوں میں گیس بحران کے حوالے سے اہم خبر

    سردیوں میں گیس بحران کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی: سردیوں میں شہر قائد سمیت سندھ بھر میں بجلی اور گیس بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو جائے گا، ایس ایس جی سی کو سردیوں میں 300 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی کمی کا سامنا ہوگا۔

    ذرایع کے مطابق کے الیکٹرک کو بھی گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوگی، اس لیے کے الیکٹرک کو فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹ کی ضروری مرمت کرنی ہوگی۔

    ادھر آج ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں، ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے۔

    ترجمان سوئی سدرن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سخت دشواریوں کے باوجود کے الیکٹرک کو بلا تعطل گیس فراہمی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایس ایس جی سی کا کم پریشر کے باعث سندھ میں گیس کی بندش کا اعلان سامنے آیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ کم پریشر سے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 23،21 اور 25 ستمبر کو 24 گھنٹے کے لیے بند ہوں گے۔

  • پاکستان کی بڑی کامیابی :  گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    پاکستان کی بڑی کامیابی : گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں دس کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ، جس سےکمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے حوالے سے ایک کے بعد ایک نئی خوشخبری آنے لگی، ملک میں جاری توانائی کے بحران کے کے حل کے طرف ایک اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں دس کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لئے، بڑے پیمانے پرگیس کے ذخائر کی دریافت سے معیشت کی بحالی کے ساتھ کمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی ، جبکہ لکویڈ نیچرل گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے پندرہ سے سولہ ارب ڈالر کے ذرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

    پی پی ایل نے قلات کےمرتفع پرمرگند بلاک میں گیس کی دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا مورگندھ ایکس ون کنویں سےگیس ذخائرکی دریافت تاریخی سنگ میل ہے، پاکستان میں ہونیوالی مغربی ترین دریافت ہے ، جس نےمستقبل کی نئی راہ ہموار کی۔

    پیٹرولیم کمپنی کا کہنا ہے کہ مزیدکھدائی کےنتیجےمیں گیس کاحامل طویل کالم تقریباً ایک کلومیٹرحاصل ہوا ، نئی دریافت سےپہلے کی گئی جانچ کےبرعکس زیادہ ذخائرکےامکانات ہیں، مکمل تصدیق اپریزل کنووں کی کھدائی کے بعد ہوسکے گی، نئی دریافت سے 1ٹریلین کیوبک فٹ دریافت ہونے کے امکانات ہیں۔

  • سعودی عرب میں سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ

    سعودی عرب میں سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ

    ریاض: سعودی عرب میں سب سے بڑے گیس ذخیرے کا جلد افتتاح کردیا جائے گا جس کے بعد سعودی عرب دنیا کے گیس پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سپریم ہائیڈرو کاربنز کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سعودی عرب میں قدرتی گیس کے اخراج، تیاری اور اسے توانائی کے متبادل ذریعے کے طور پر اپنانے کا اعلان کیا گیا۔

    اجلاس میں سعودی عرب کے مشرق میں الجافورہ گیس فیلڈ کو ترقی دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، یہ گیس فیلڈ ملک میں گیس کا اب تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جس کی لمبائی 170 کلومیٹر ہے اور چوڑائی 100 کلو میٹر ہے۔

    ذخیرے میں قدرتی گیس کے ذخائر کے حجم کا تخمینہ 200 ٹریلین مکعب فٹ لگایا گیا ہے جس میں اعلیٰ معیار کا مائع گیس موجود ہے۔

    اجلاس کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس شعبے کی ترقی میں سعودی ارامکو کی کاوشوں کی تعریف کی، ارامکو نے گیس فیلڈ میں 1 کھرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    سنہ 2036 تک الجافورہ گیس فیلڈ سے گیس کے اخراج کا تخمینہ 2.2 ٹریلین مکعب فٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے قومی آمدنی میں اضافہ ہوگا، اگرچہ اس کی تکمیل میں 22 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے مگر یہ گیس فیلڈ حکومت کے لیے سالانہ 8.6 بلین ڈالر کی خالص آمدنی حاصل کرے گا۔

    اس کی تکمیل کے بعد سعودی عرب دنیا کے گیس پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

  • پنجاب میں تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند

    پنجاب میں تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند

    لاہور: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جس کے بعد تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ تمام انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کردی گئی۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کا شارٹ فال 115 ملین کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف) ہوگیا، گیس کی طلب 2 ہزار 218 ایم ایم سی ایف اور رسد 2 ہزار 103 ایم ایم سی ایف ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ برآمدی صنعت کو گیس ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی، سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی فوری طور پر معطل کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گیس بندش کا فیصلہ کمپنی حکام اور وفاقی حکومت کے نمائندوں کے اجلاس میں ہوا، حکام کا مزید کہنا ہے کہ انڈسٹری کو گیس بندش کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس پریشر بحال رکھنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئی گیس بحران پر وفاقی حکومت اور سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے حکومت کو گیس بحران سے آگاہ کیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور کو 310 ایم ایم سی ایف کے بجائے 270 ایم ایم سی ایف گیس مل رہی ہے، گیس فراہمی میں کمی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کم پریشر کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔

  • کیا سندھ میں گیس 245 فیصد مہنگی ہوگی؟

    کیا سندھ میں گیس 245 فیصد مہنگی ہوگی؟

    کراچی: سندھ حکومت نے گیس 245 فیصد مہنگی کرنے کا ممکنہ فیصلہ مسترد کردیا، اور وفاقی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق سندھ میں گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لے، سب سے زیادہ گیس کی پیداوار سندھ سے ہوتی ہے، گیس مہنگی ہونے سے کرائے اور مہنگائی بڑھ جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کو ہر معاملے پر سبسڈی جبکہ سندھ کو ہر ماہ مہنگائی کا تحفہ دیا جاتا ہے، وفاق کو سی این جی سیکٹر میں بھی31 فیصد اضافہ نہیں کرنے دیں گے، وفاقی حکومت نے گیس نرخوں میں اضافہ کیا تو ٹرانسپورٹرز اور عوام سڑکوں پر ہوں گے، سندھ ایسے فیصلہ کبھی قبول نہیں کرے گا۔

    خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے سندھ میں 245 فیصد گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ ممکن ہے۔ دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کے لیے گیس قیمتوں کے اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا کا مجوزہ اضافہ حتمی نہیں اور نہ کسی فورم نے منظوری دی، ترمیم سال میں 2بار متعدد عوامل مدنظر رکھنے کے بعد کی جاتی ہے، اوگرا نے آرڈیننس2002 سیکشن 8 کے تحت نئی قیمتوں کا مشورہ دیا ہے۔

    پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے مشورہ کمپنیوں کی محصولات کے تخمینے کے پیش نظر دیا، آرڈیننس سیکشن 8 کے تحت وفاق گیس کی حتمی نرخ کا تعین کرے گی، گیس قیمتوں کا حتمی اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، گیس نرخوں کا حتمی فیصلہ ہونے تک مجوزہ قیمتوں کی تشہیر نہ کی جائے۔

  • گیس کے نرخوں میں 200 فی صد تک اضافے کی سمری تیار

    گیس کے نرخوں میں 200 فی صد تک اضافے کی سمری تیار

    لاہور: وزارت پیٹرولیم نے گیس کے نرخوں میں 200 فی صد تک اضافے کی سمری تیار کر لی.

    تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے سمری ای سی سی کو بھجوا دی، سمری میں گھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فی صد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

    [bs-quote quote=”سمری میں گھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فی صد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سمری میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی.

    ساتھ ہی ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 25 فیصد مہنگی کرنے، ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس50 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے.

    وزارت پیٹرولیم نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس75 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے.

    مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

    تجاویز کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 100 فی صد بڑھانے، جب کہ 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس150 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

    وزارت پیٹرولیم کی جانب سے 400  سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 200 فی صد بڑھانے کی تجویز ہے، ساتھ ہی کمرشل صارفین کے لئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

  • گیس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کے نام خفیہ نہ رکھے جائیں: میاں زاہد حسین

    گیس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کے نام خفیہ نہ رکھے جائیں: میاں زاہد حسین

    اسلام آباد: بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گیس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کے نام خفیہ نہ رکھے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق بزنس کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے میاں زاہد حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو خوش آئند مگر نا مکمل قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن سے چوروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے جبکہ گیس کمپنیوں کے نقصانات کم ہو رہے ہیں تاہم جب تک خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں نتیجہ خیز آپریشن نہیں کیا جاتا اور گیس کمپنیوں میں موجود کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی صورت حال بہتر نہیں ہو سکتی۔

    میاں زاہد حسین نے بتایا کہ سوئی ناردن اور سوئی سدرن کے مطابق سالانہ 45 ارب کی گیس چوری، لیک اور ضائع ہو رہی ہے، ان کمپنیوں کے نقصانات مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس کا خمیازہ ایماندار صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔

    دریں اثنا انہوں نے مطالبہ کیا کہ کروڑوں کی گیس چوری کرنے والی بڑی مچھلیوں کے نام خفیہ رکھنے کی پالیسی کرپشن میں اضافہ کا سبب ہے، جسے ختم کیا جائے۔

  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

    اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: ماہ رمضان میں عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی تیاری کرلی گئی، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب سوئی سدرن کے صارفین کا ٹیرف بھی 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا ہوگیا ہے۔

    ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مالی سال 20-2019 کے لیے کیا گیا ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

    گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی یکمشت 9 روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

    9 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی موجودہ قیمت 108 روپے ہوگئی ہے۔

  • قبرص میں گیس کی تلاش، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

    قبرص میں گیس کی تلاش، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

    واشنگٹن: قبرص کے ساحل کے اطراف ترکی جانب سے گیس کی تلاش کو امریکا نے اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے حکام کو خبر دار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ذمے داران نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ قبرص کے ساحل کے مقابل علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں سے گریز کرے۔

    یورپی یونین نے ان سرگرمیوں کو غیر قانونی شمار کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کو ترکی کے اس اعلان کے حوالے سے تشویش محسوس ہو رہی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی ایک ایسے علاقے میں (تیل اور گیس کی) تلاش کی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے جسے قبرص خالصتا اپنا اقتصادی زون شمار کرتا ہے۔

    اورٹاگوس کے مطابق یہ انتہائی اشتعال انگیز اقدام ہے جس سے خطے میں کشیدگی بھڑکنے کا خطرہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اہم ترکی کے حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس کارروائی کو روک دے اور ساتھ ہی تمام فریقوں کو تحمل مزاجی پر سراہتے ہیں۔

    ترکی امریکا کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں‘ ترک وزیرخارجہ

    خیال رہے کہ ترکی نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ بحیرہ روم کے ایک علاقے میں ستمبر تک گیس کی تلاش کرے گا، جس پر امریکی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب قبرص کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ خالصتا قبرص کے اقتصادی زون میں شامل ہے۔