Tag: Gas

  • سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    اسلام آباد: سوئی نادرن گیس کمپنی عید کے دوسرے اور تیسرے دن پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق عید قربان پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عید کے تینوں دنوں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

    دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس فراہمی سے معذرت کرلی ہے ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق قادر پور گیس فلیڈ کی سالانہ مرمت کےلیے بند ہے جس کے باعث سسٹم میں گیس کی فراہمی کم ہے ۔

    اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

  • سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    کراچی: سوئی گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث کراچی سمیت سندھ کے صنعتی علاقوں میں چاردن کے لیے گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کی پچاس فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں جس پرصنعتکارسرپااحتجاج ہیں۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی مطابق گیس کی تین فیلڈز پانچ دن کے لئے سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں جس کے سبب ایس ایس جی سی کو دوسوسترایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہو گا۔

    اس موقع پرمحمود رنگون والا (چیئرمین نارتھ کراچی صنعتی ایسوسی ایشن) کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں تین روز سے گیس کی بندش کے باعث ساٹھ فیصد فیکٹریاں اورملیں بند ہوچکی ہیں جبکہ ہفتہ وارگیس کی لوڈ شیڈنگ اورگیس کے کم پریشر کی وجہ سے پراسسنگ کی صنعتیں پہلے ہی بحران کا شکار ہیں اوراب مسلسل تین دن گیس کی بندش سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا۔

    سائٹ صنعتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریاں اور ملیں بند ہونے سے یومیہ اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے اورگیس کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں برآمدی آرڈرز کو پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔

  • نئی ٹیکسٹائل پالیسی کااعلان عید کے بعد ہوگا،عباس آفریدی

    نئی ٹیکسٹائل پالیسی کااعلان عید کے بعد ہوگا،عباس آفریدی

    لاہور: وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی تیار کرلی ہے جس کا اعلان عیدالاضحٰی کے بعد ہوگا، لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں صنعتوں کےلیے بڑے پیمانے پر مراعات دی گئی ہیں اور اس سال موسم سرما میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی گیس بند نہیں ہونے دونگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 56 نئی کمپنیوں کو گیس اور تیل تلاش کرنے کے لائسنس دیئے گئے ہیں اورگیس کے نئے ذخائر ملنے اور ایل این جی درآمد ہونے پر گیس کا بحران ختم ہوجائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج اور دھرنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے ،لیکن احتجاج اور دھرنے اس حد تک دیئے جائیں جس سے معیشت اور قومی املاک کو نقصان نہ پہنچے۔

  • سندھ کےصنعتی علاقوں میں تین دن گیس بند کرنیکا اعلان

    سندھ کےصنعتی علاقوں میں تین دن گیس بند کرنیکا اعلان

    کراچی: سوئی گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ کے تمام صنعتی علاقوں میں گیس تین دن بندکرنے کا اعلان کردیا۔گیس کی قلت سےگھریلو صارفین بھی مشکلات کا شکار ہونے لگے۔

    سوئی گیس کمپنی کے مطابق تین گیس فیلڈز پانچ دن کیلئے بند ہوگئیں ہیں، جس کی وجہ سے کہیں گیس نایاب ہوئی توکہیں پریشرمیں کمی آگئی، بیشترعلاقوں میں گھریلوصارفین کو گیس پریشر میں کمی سےشدید مشکلات کاسامنا ہےجبکہ صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہوگئی ہے۔

    گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتوں کاپہیہ رکنے اوربیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، دوسری طرف اڑتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھلتے ہی سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    جبکہ پریشرمیں کمی پرسو سے زائدفلنگ اسٹیشن بند کرنا پڑے جس سے صورتحال اور سنگین ہوگئی ہے۔

  • سند ھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کا دوسرا ذخیرہ دریافت

    سند ھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کا دوسرا ذخیرہ دریافت

    اسلام آباد: پی پی ایل نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع مٹیاری، صوبہ سند ھ میں آدم ویسٹ سے گیس اور کنڈنسیٹ کا دوسرا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، پی پی ایل کے ترجمان کے مطابق ہالہ بلاک میں65 فیصد اور 35 فیصد حصہ ماری پیٹرولیم کمپنی کاہے۔

    نئے دریافت ہونے والے کنوئیں آ د م ویسٹ کی کھدائی کا آغاز مئی کو ہوا۔ پی پی ایل کے ترجمان کے مطابق ابتدائی جانچ کے دوران یومیہ 18.6MMscf گیس اور31 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہو گا۔

    آد م ویسٹ سے حاصل ہونے والی موجودہ پیداوار کی صلاحیت تقریباً یومیہ 3,200 بیرل تیل کے مساوی ہے،جس سے یومیہ ساڑھے تین لاکھ امریکی ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

  • عدالت نےاوگرا کو گیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا

    عدالت نےاوگرا کو گیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا

    کراچی: اوگرا کو صنعتی اداروں سےگیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیاگیا۔سندھ ہائیکورٹ نےوفاق،وزارت پیٹرولیم اور اوگراسےجواب طلب کرلیا۔ تین ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سےاُن کےوکیل نےسندھ ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیاکہ صنعتی اداروں سےگیس کی فی یونٹ قیمت تیرہ روپےوصول کی جاتی تھی،

    گذشتہ حکومت نے اسےبڑھاکر سو روپےفی یونٹ کردیا تھا،جس پر صنعتی اداروں کےدعوے پرسندھ ہائیکورٹ نے اضافےکانوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔اب موجودہ حکومت نےبھی یہ قیمت اچانک بڑھاکردو سو روپےفی یونٹ کردی ہے۔ٹیکسٹائل ملزکے وکیل کاکہنا تھاکہ اس قدر اضافے سےانڈسٹری کودس کروڑروپےیومیہ اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑےگا۔

    عدالت نے آئندہ حکم تک صنعتی اداروں سےاُوگرا کوگیس کی فی یونٹ قیمت تیرہ روپےسےزیادہ وصول نہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔