Tag: gathering

  • کابل : سیاسی اجتماع میں دھماکے اور فائرنگ، تین افراد ہلاک، 19 زخمی

    کابل : سیاسی اجتماع میں دھماکے اور فائرنگ، تین افراد ہلاک، 19 زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی جبکہ تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت پارٹی کے سربراہ عبدالعلی مزاری کی 24 ویں برسی کی تقریب میں نامعلوم مسلح افراد نے مارٹر گولوں سے حملہ کردیا۔

    افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اجتماع میں پارٹی کارکنان، عام شہریوں، افغانستان کے سی ای او عبداللہ عبداللہ، سابق افغان صدر حامد کرزئی سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے، مارٹر گولوں  اور فائرنگ کی زد میں آکر 19 افراد زخمی ہوگئے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برسی کی تقریب کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، پولیس نے مارٹر گولے فائر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طبی امداد فراہم کرنے والے عملے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں.

    مزید پڑھیں : افغانستان میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، کئی زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو افغانستان کے صوبہ لغمان میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی البتہ اس قسم کے حملے طالبان کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    جنوری میں ہی افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر اور این ڈی ایف کے صوبائی چیف کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گورنر کی حفاظت پر تعینات 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکراتی دور کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ طالبان کا وفد افغان اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقات کرچکا ہے۔

  • متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    لاہور: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) آج لاہور کے مینار پاکستان پر اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے آج مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں اور انتظامات زور وشور سے جاری ہیں اور پنڈال بھی سج چکا ہے جبکہ رہنماؤں نے اس جلسے کے کامیاب اور تاریخی ہونے کی نوید سنائی ہے۔

    جلسے سے متعلق متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس جلسے میں شرکت کرے گی جبکہ جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جار ہی ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ملک سے مذہبی فرقہ واریت ختم کر دی ہے، سیاسی فرقہ واریت بھی دفن کریں گے، ہمیں اس وقت امت کو ایک کرنے کی ضرورت ہے۔

    علاوہ ازیں جماعت اسلامی لاہور کے امیر اور ایم ایم اے لاہور کے صدر ذکر اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ماضی میں مختلف جماعتوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا لیکن ہمارا جلسہ تاریخی ہوگا، ہمارے جلسے میں ایسی بدنظمی نہیں ہوگی جو دیگر جماعتوں میں ہوتی ہے۔

    13مئی کومینارپاکستان پرجلسہ عام ہوگا‘ سراج الحق

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 13مئی کومینارپاکستان پرجلسہ عام ہورہا ہے، جلسے میں آئندہ کالائحہ عمل اورالیکشن مہم کا اعلان کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔