Tag: Gautam Gambhir

  • گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

    گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

    بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر لی فورٹ سے الجھ پڑے۔

    برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر نے گوتم گمبھیر کو پچ سے دور رہنے کی درخواست کی تو جواب میں انہوں نے کیوریٹر سے بدتمیزی کی۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ آپ نہ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے، آپ صرف ایک گراؤنڈز مین ہیں۔

    اوول اسٹاف سے گمبھیر کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز تھا، برطانوی میڈیا نے انہیں بدمزاج قرار دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق چیف کیوریٹر نے بھارتی کوچ گوتم گمبھیر کے خلاف سرے کاؤنٹی کو رپورٹ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

    بھارت اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست تک اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • بھارتی ٹیم کے کوچ کو قتل کی دھمکی موصول

    بھارتی ٹیم کے کوچ کو قتل کی دھمکی موصول

    نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ کو قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، ای میل میں صرف تین الفاظ شامل تھے "میں تمہیں مار دوں گا ۔”

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد گمبھیر نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد بھارتی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دھمکی نے نہ صرف ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ سیکیورٹی اداروں کو بھی فوری ایکشن لینے پر مجبور کر دیا ہے، دہلی پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن سائبر سیل ای میل کو ٹریک کرنے کی کوشش کررہی ہے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ  جلد از جلد ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ لی تھی۔

    جس کے بعد بھارت سری لنکا میں ون ڈے سیریز ہار گیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسے ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بورڈر گواسکر ٹرافی میں بھی آسٹریلیا نے بھارت کو 1-3 سے شکست دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gautam Gambhir (@gautamgambhir55)

  • گوتم گمبھیر کے لئے عدالت سے بری خبر

    گوتم گمبھیر کے لئے عدالت سے بری خبر

    بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی مشکلات میں دہلی کی عدالت کے حکم کے بعد اضافہ ہوسکتا ہے۔ عدالت نے سابق کرکٹر کے خلاف دھوکہ دہی کے معاملہ میں نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور دیگر کو فلیٹ خریداروں کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں الزامات سے برات دینے کا سابق فیصلہ بھی مسترد کر دیا ہے۔

    مجسٹریٹ عدالت کے حکم کو خصوصی جج وشال گوگنے نے ایک طرف رکھتے ہوئے کہا کہ یہ گمبھیر کے خلاف الزامات پر فیصلہ کرنے میں ”ناکافی ذہنی اظہار“ کی عطاسی کرتا ہے۔

    رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور گمبھیر کے خلاف مبینہ دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا تھا جو کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر ڈائریکٹر اور برانڈ ایمبیسیڈر تھے۔

    عدالت میں جج نے کہا کہ گمبھیر واحد ملزم تھا جس کا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ”سرمایہ کاروں سے براہ راست رابطہ“ تھا۔

    عدالت نے کہا کہ گمبھیر کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اس کے کردار کے علاوہ کمپنی کے ساتھ مالی معاملات بھی تھے اور وہ 29 جون 2011 اور یکم اکتوبر 2013 کے درمیان وہ ایک اضافی ڈائریکٹر تھے۔

    اس سے قبل بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی کی حالیہ خراب فارم اور کم رنز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو گمبھیر نے کرارا جواب دیدیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں وریرات کوہلی کی پرفارمنس اوسط درجے کی رہی تھی جبکہ اس سے قبل بھی وہ ہوم سیریز میں اپنی بیٹنگ سے کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے، کوہلی نے 2024 میں صرف تین ٹیسٹ میچز کھیے اور ایک بھی ففٹی اسکور نہ کرپائے۔

    بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ ویرات کے بارے میں میرے خیالات ہمیشہ سے بہت واضح رہے ہیں کہ وہ ایک عالمی معیار کا کرکٹر ہے، اس نے اتنے طویل عرصے تک پرفارم کیا ہے، وہ اب بھی رنز کا اتنا ہی بھوکا ہے جتنا کہ اپنے ڈیبیو کے وقت تھا۔

  • شاہ رخ کا اپنی ٹیم سے کیسا رویہ ہے؟ گوتم گمبھیر کا اہم انکشاف

    شاہ رخ کا اپنی ٹیم سے کیسا رویہ ہے؟ گوتم گمبھیر کا اہم انکشاف

    لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک کا اپنی ٹیم کے کپتان کے ایل راہول کے ساتھ برا سلوک اس وقت خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، وہیں کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے برتاؤ سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے برتاؤ سے متعلق ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ٹیم مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں شاہ رخ خان بہترین ٹیم مالک ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ کنگ خان کا کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ ہے اور وہ اپنے کھلاڑیوں کو پوری طرح سے سپورٹ کرتے ہیں۔

    کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے حال ہی میں، ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، ‘میں نے اب تک جتنے بھی مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں کنگ خان بہترین مالک ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ کے کے آر ٹیم میں کرکٹ کے معاملات میں کبھی دخل اندازی نہیں کرتے، وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور میرے فیصلوں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ گمبھیر نے مزید کہا کہ ‘کپتان، کوچ اور مالکان کے درمیان تعلق بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے’۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ بھارت میں کچھ تجزیہ کار صرف ایک منٹ اور ایک میچ کی بنیاد پر اپنا تجزیہ دینا شروع کرتے ہیں، تنقید تب کی جانی چاہیے جب آپ اس حالت میں ہوں اور اس دباؤ کو جانتے ہوں۔ شاہ رخ خان اس جدوجہد اور دباؤ کو جانتے ہیں۔

  • کوہلی اور روہت کے حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر کا اہم بیان

    ویرات کوہلی اور روہت شرما کے حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ ان جیسے کھلاڑی آنے والے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    سابق بھارتی اوپنر بیٹر گوتم گمبھیر نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایسے کھلاڑیوں کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے جو بے خوف رویے کے ساتھ پچ پر کھیل سکیں۔

    واضح رہے کہ گوتم گمبھیر 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، انھوں نے اپنے تجربے کے پیش نظر کہا کہ کھلاڑیوں کے رویے تبدیل ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے کرکٹ کھیل متاثر ہوا ہے، اس لیے ایسے کھلاڑی شناخت کرنے ہوں گے جو رویوں کے حوالے سے مخصوص سانچے میں ڈھل سکیں۔

    گمبھیر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ضروری ہے کہ صحیح کھلاڑیوں کو شناخت کیا جائے، تاکہ درست کمبنیشن بنے اور یہ نہ ہو کہ کھلاڑیوں کو کسی خاص طریقے سے کھیلنے پر مجبور کیا جائے۔

    سابق انڈین کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور وہ تمام کھلاڑی جو وکٹ پر رہ سکتے ہیں اور اسپن کو واقعی اچھی طرح سے کھیل سکتے ہیں، آنے والے ورلڈ کپ میں ایک بڑا کردار ادا کریں گے۔

    گمبھیر نے رواں برس ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے پر بھی زور دیا، انھوں ںے کہا کہ اگر تین سے زیادہ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی وقفہ لینا چاہتے ہیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے وقفہ لیں، ون ڈے فارمیٹ سے بالکل بھی نہیں۔

  • معروف بھارتی کھلاڑی کا کرکٹ کے میدان میں واپسی کا اعلان

    معروف بھارتی کھلاڑی کا کرکٹ کے میدان میں واپسی کا اعلان

    ممبئی: بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گھمبیر نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں واپسی کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتم گھمبیر نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے آئندہ لیجنڈز لیگ کرکٹ میں حصہ لینے کے لیے’ہاں’ کردی ہے۔

    بھارت کے سابق اوپنر بلے باز کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں جانے کے لیے پرجوش ہوں، عالمی کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ کھیلنا میرے لیے خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہوگی۔

    ادھر لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر گمبھیر کے تعاون کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہین کے انجرڈ ہوتے ہی ’محمد عامر‘ ٹاپ ٹرینڈ‌ بن گئے

    انہوں نے ملک کو عالمی کپ میں چمپئن بنایا ہے، گوتم کے آنے سے لیجنڈز لیگ کرکٹ کا تجربہ مزید بہترین ہونے والا ہے۔

    حکام کے مطابق لیجنڈز لیگ کرکٹ وریندر سہواگ سمیت ہربھجن سنگھ، محمد کیف اور عرفان پٹھان بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ گوتم گمبھیر بھارت کی جانب سے 58 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 20 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 9 ہزار 392 رنز بنائے۔

  • کرونا دوا کی ذخیرہ اندوزی، سابق بھارتی کرکٹر کا ادارہ مشکل میں پڑ گیا

    کرونا دوا کی ذخیرہ اندوزی، سابق بھارتی کرکٹر کا ادارہ مشکل میں پڑ گیا

    نئی دہلی: کرونا دوا کی ذخیرہ اندوزی کے الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کا ادارہ مشکل میں پڑ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف بیانات جاری کرنے کے لیے مشہور سابق کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گھمبیر کی فاؤنڈیشن پر کرونا دوا کی ذخیرہ اندوزی کا الزام لگ گیا ہے، بھارتی ڈرگ کنٹرولر نے عدالت کو مطلع کر دیا کہ فاؤنڈیشن نے ذخیرہ اندوزی کا ارتکاب کیا۔

    سابق بھارتی کھلاڑی کی فاؤنڈیشن کے خلاف ڈرگ کنٹرولر جنرل نے بلا تاخیر کارروائی کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ڈرگ کنٹرولر سے 6 ہفتوں کے اندر رپورٹس طلب کر لی، 29 جولائی کو اس معاملے پر دوبارہ سماعت کی جائے گی۔

    ایک طرف بھارت میں کرونا وبا نے تباہی پھیلا رکھی ہے دوسری طرف کئی صوبوں کو ادویہ کی قلت کا سامنا ہے، جس پر دہلی ہائی کورٹ نے ڈرگ کنٹرولر محکمے کو ہدایت کی تھی کہ کرونا کی دواؤں کی قلت کے معاملے پر تحقیقات کرے۔

    رپورٹس کے مطابق گوتم گھمبیر پر الزام ہے کہ ان کی فاؤنڈیشن نے لائسنس نہ ہونے کے باوجود غیر قانوی طور پر کرونا مریضوں کو استعمال کرائی جانے والی دوا ’فیبی فلو‘ کو ذخیرہ کیا اور اسے لوگوں میں تقسیم کیا، خیال رہے کہ بغیر ڈرگ لائسنس شہریوں کو دوا فراہم کرنا غیر قانونی ہے۔

    سابق کرکٹر نے 21 اپریل کو ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ ان کے پارلیمانی حلقے کے لوگ ان کے دفتر سے مذکورہ دوا مفت حاصل کر سکتے ہیں، یہ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد گوتم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں فیبی فلو دوا کو کرونا کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

  • آسٹریلیا سے شکست، گوتم گمبھیر کوہلی پر برس پڑے

    آسٹریلیا سے شکست، گوتم گمبھیر کوہلی پر برس پڑے

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی کی کپتانی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ویرات نے بولر جسپریت بومرا کا درست استعمال نہیں کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے دن ڈے سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر چپ نہ رہ سکے اور ویرات کوہلی پر تنقید کے نشتر چلادئیے۔

    انہوں نے کہا کہ جسپریت بومرا ایک اچھا بولر ہے جس کا صحیح استعمال ضروری ہے، بومرا نے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں دوسرا اور چوتھا اوور کرایا اور صرف 7 رن دئیے لیکن اس کے بعد بومرا سے پاور پلے میں صرف ایک اوور کرایا گیا۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ویرات نے فاسٹ بولر جسپریت بومرا سے نئی گیند سے صرف دو اوور کیوں کرائے؟

    انہوں نے کہا کہ بارہا اس بات پر اسرار کرچکے ہیں کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو توڑنا ہوگا لیکن ویرات کی کپتانی سمجھ سے باہر کہ وہ بومرا سے نئی گیند سے صرف دو ہی اوور کرائے۔

    گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا سے شکست کا ملبہ کپتان ویرات کوہلی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہار خراب کپتانی کا نتیجہ ہے۔

  • گوتم گھمبیر کو رافیل طیاروں کی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

    گوتم گھمبیر کو رافیل طیاروں کی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

    کراچی: سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاست دان گوتم گمبھیر کو رافیل طیاروں کی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاست دان گوتم گھمبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رافیل طیاروں کی تصویر شیئر کی تو عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی صحافی اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ابھی نندن کی یاد دلادی۔

    گوتم گھمبیر نے رافیل طیاروں کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑے پرندے بھارت پہنچ گئے ہیں۔‘ گھمبیر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے مذاق کا نشانہ بن گئے۔

    آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے لکھا کہ ’خبردار طیاروں کو سرحد عبور نہ کرنے دیں ورنہ جادو سے یہ ملبے کا ڈھیر بن جائیں گے۔

    ایک صارف نے شاہ رخ خان کی غمزہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’رافیل خریدنے کے بعد جب سمجھ آئے کہ آپ کے پاس پائلٹ ابھی نندن جیسے ہیں۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ فرانس سے طیارے تو لے لو گے لیکن حسن صدیقی اور نعمان علی کہاں سے لاؤ گے۔‘

    سوشل میڈیا صارف نے بھارتی پائلٹس کی تصویر بھی شیئر کی اور سوال کیا کہ ’یہ رافیل پائلٹس ہیں یا ٹرک ڈرائیورز؟۔‘

  • پاکستانی کھلاڑی پر تنقید، گوتم گمبھیر کو منہ کی کھانا پڑ گئی

    پاکستانی کھلاڑی پر تنقید، گوتم گمبھیر کو منہ کی کھانا پڑ گئی

    نئی دہلی: بوم بوم آفریدی پر تنقید کرنا گوتم گمبھیر کو مہنگا پڑ گیا، شاہد آفریدی کے مداح نے بھارتی کھلاڑی کو کرارا جواب دے کر ان کی بولتی بند کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کے درمیان کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گرما گرمی کوئی نئی بات نہیں ہے، ماضی میں شاہد خان آفریدی اور گوتم گمبھیر کی دوران میچ لڑائی ہوئی تھی، جس میں گوتم گمبھیر مغلظات بکتے ہوئے نظر آرہے تھے بعد میں امپائر نے معاملہ سلجھایا تھا۔

    گوتم گھمبیر نے پانچ گھنٹے قبل ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’کوئی نہیں جانتا کہ آفریدی کی عمر کیا تھی، لیکن میرے ریکارڈ سب کو یاد ہیں، شاہد آفریدی میں آپ کو یاد دلاتا ہوں، 2007 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میچ میں 54 گیندوں پر 75 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور ہم ورلڈ کپ جیت گئے تھے۔

    گوتم گھمبیر نے مزید کہا کہ اور ہاں میں جھوٹوں کے بارے میں اپنا ایسا ہی جارحانہ رویہ رکھتا ہوں۔

    بھارتی کھلاڑی کے ردعمل میں پاکستانی نوجوان حسن شیغان نے گوتم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اپنا موازنا نمبر 7 کے بیٹسمین سے کررہے ہو، ٹی ٹوینٹی گیم آپ کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔

    حسن شیغان نے یہی پر بس نہیں کیا بلکہ ریکارڈ سامنے رکھ کر گوتم گمبھیر کو لاجواب کردیا، ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’تمہارے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 187 رنز 26.71 کی اوسط سے ہیں اور یہ کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے کم رنز ہیں۔‘

    دوسری جانب شاہد آفریدی کے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 709 رنز 47.26 کی اوسط سے ہیں جس میں تین سنچریاں بطور اوپنر شامل ہیں۔

    حسن کی جانب سے گوتم گمبھیر کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد معروف کمنٹیٹر جیوفری بائیکاٹ نے بھی ہنستے ہوئے ایموجی شیئر کی۔