Tag: gave

  • چین سے پاکستان کو بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے، فواد چوہدری

    چین سے پاکستان کو بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے، فواد چوہدری

    بیجنگ : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر وزراء کے ہمراہ ایک روزہ دورہ چین پر ہیں، جہاں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات بہت کامیاب رہی، چین کی جانب سے پاکستان کو بڑا اقتصادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو جلد بڑی خوشخبری ملے گی، وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے دورہ چین سے متعلق بتایا کہ وزیراعظم ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

    چینی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،منصوبہ بندی ، ریلوے کے وزرا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی تعاون اور معاشی ترقی پر بات چیت ہو گی جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل وزیر سے بھی آج ہی ملاقات ہوگی۔

  • عالمی بینک نے پاکستان  کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالرقرض کی منظوری دیدی

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالرقرض کی منظوری دیدی

    منیلا : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالرقرض کی منظوری دیدی۔

    عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق نے پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم فاٹاکے خاندانوں کے لئے استعمال کی جائے گی ، تقریبا 64 ہزارخاندانوں کو یہ رقم فراہم کی جائے گی۔

    عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم 2مرحلوں میں پاکستان کو دی جائے گی ، ہر خاندان کو 35 ہزار روپے کی رقم پہلےمرحلے میں دی جائیگی۔


    مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ 3سال میں 6ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا


    اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر  وینکائی ژہینگ نے اعلان کیا تھا  پاکستان کو چھ ارب ڈالر کے قرضے آئندہ تین سال میں دیئے جائیں گے، بینک آئندہ تین سال تک پاکستان کو دو ارب ڈالر سالانہ فراہم کرے گا، تاہم منصوبوں کے تکمیل سے اس قرض کومشروط کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ نواز حکومت نے گزشتہ مالی سال میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 10 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، گزشتہ سال لیے گئے قرضوں میں سینتیس فیصد قرضے چین سے لیے گئے ہیں۔ ان میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے جبکہ 1 ارب 60 کروڑ ڈالر دو طرفہ مالی معاونت کے تحت ملے۔

    غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 3 ارب 13 کروڑ ڈالر قرضہ لیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔