Tag: gawadar

  • گوادر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 5 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

    گوادر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 5 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

    (27 جولائی 2025): گوادر کے کھلے سمندر میں پیش آنے والے حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی بلوچستان میں گوادر کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں 5 ماہی گیر جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

    گوادر کے سمندر میں ڈوبنے والے چھ ماہی گیروں میں سے ایک ماہی گیر کی لاش کل ملی تھی جبکہ آج مزید چار لاشیں نکالی گئیں، دو لاشیں کراچی پہنچا دی گئیں جبکہ تین لاشیں ایدھی کے پاس گوادر میں موجود ہیں۔

    ابراہیم حیدری علی اکبر شاہ گوٹھ کے ایک ماہی گیر کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کردی گئی۔

    پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر شمس عالم فاروقی متاثرہ خاندانوں کی مدد میں مصروف ہیں اور حکومت سندھ سے امداد کی اپیل کی ہے۔

  • گوادر : دریا میں ڈوب کر سات بچیاں جاں بحق

    گوادر : دریا میں ڈوب کر سات بچیاں جاں بحق

    گوادر : بلوچستان کے شہر گوادر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں9بچیاں دریا میں ڈوب گئیں جس میں سے دو کو بچالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے کلگ کے دریائے کیچ کے کنارے ایک خاندان تفریح سے غرض سے آیا تھا جہاں کچھ بچیاں پانی میں بیٹھی نہا رہی تھیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز گوادر اللہ بخش نے بتایا اس دوران 9 بچیاں خود پر قابو نہ پاتے ہوئے ڈوب گئیں، جس پر ان کے اہل خانہ نے مدد کیلئے چیخ و پکار شروع کردی۔

    جائے وقوعہ پر موجود تیراکوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو بچیوں کو ریسکیو کرلیا تاہم 7 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔

    پولیس کے مطابق دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ساتوں بچیوں کی عمریں 10سے 17سال ہے، جن کی شناخت فضا بنت زبیر، فائزہ بنت سلیم، ماہتاب بنت کریم، دردانہ بنت نعیم، بشریٰ بنت غلام، شیرین بنت ناصر، ماہ زیب بنت اشرف کے ناموں سے کی گئی جبکہ مرنے والی تمام لڑکیوں کا تعلق کلگ کے علاقے سے ہے جو چھٹی کے دن پکنک منانے کے لیے کیچ ندی میں آئی تھیں۔

  • گوادر : پاک بحریہ میرین کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    گوادر : پاک بحریہ میرین کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    گوادر : پاکستان نیوی کے زیراہتمام پاک میرین کی گوادر میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ گزشتہ روز پاک بحریہ کے پی این ایس اکرم میں ہوئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان کے گورنر سید ظہور احمد آغا تھے، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے397 رنگروٹ جوانوں نے8 ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرکے پاک میرین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بحریہ کے بینڈ نے فوجی دھنوں سے سماء باندھا اور نوجوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی گورنر بلوچستان سید ظہورآغا نے پاک میرین کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی. پاسنگ آؤٹ پریڈ کا پاکستان نیوی گوادر کی پی این ایس اکرم بیس میں پہلی بار انعقاد کیا گیا۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاک بحریہ کے کم کوسٹ وائس ایڈمرل اقبال جاوید کمویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن جمیل احمد بلوچ، ڈی جی جی ڈی اے مجیب قمبرانی چیئرمین گوادر پورٹ نصیر کاشانی سابق نگران وزیر میر نوید کلمتی اور پاک بحریہ سمیت سول افسران کی بڑی تعداد شریک تھے۔

  • گوادر: مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    گوادر: مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    گوادر : حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت رحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، حکومت نے مولانا کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ماہی گیروں کے دھرنے کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مولانا ہدایت الرحمان کی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے مابین ہونے والے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔

    معاہدے کے بعد حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت رحمان نے دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، جبکہ مولانا ہدایت الرحمان کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھرنے کے شرکا سے خصوصی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسمبلی میں پہلا خطاب کاروبار کھولنے سےمتعلق کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا کام روزگار چھیننا نہیں بلکہ روزگار فراہم کرنا ہے، حق دو تحریک کے تمام مطالبات جائز اور آئینی ہیں، آپ کے مطالبات پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

    اس سے قبل گوادر میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور صوبائی وزراء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر ‏نے کہا کہ وعدے صرف دھرنے سے اٹھانے کیلئے نہیں کیے جا رہے بلکہ وزیراعظم یقین رکھتے ہیں کہ ‏لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

     

  • وزیراعظم نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نےگوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کانوٹس لیا۔

    اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ٹرالرز کےذریعے غیرقانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی معاملے پربات کروں گا۔

    واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔

    مقامی افراد کے مطابق گوادر کے تین بڑے مسائل ہیں، ان میں سرفہرست ٹرالنگ ہے، جس پر حکومت نے سمندر میں 12 ناٹیکل میل تک پابندی لگا رکھی ہے۔

    ان کا دوسرا مسئلہ سرحد سے تجارت کا ہے، جو پہلے ٹوکن سسٹم پر چلتا تھا، یہاں کے لوگ کبھی ایرانی تیل اور خوردنی تیل وغیرہ لاتے تھے، اسے بھی اب بند کردیا گیا ہے۔

    تیسرا مسئلہ وہ کشتیاں ہیں، جو کوسٹ گارڈ نے پکڑ رکھی ہیں یا جن لوگوں کی گاڑیاں بند کی گئی ہیں، وہ لوگ اس وقت دھرنے میں زیادہ تعداد میں شامل ہیں، جو اپنے ان مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

  • نارتھ فری زون کا افتتاح ، گوادر میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

    نارتھ فری زون کا افتتاح ، گوادر میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

    گوادر : وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے، گوادر میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گوادر میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں نارتھ فری زون پہلے فیز سے 35 گناہ بڑا انڈسٹریل زون ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نے کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوادرمیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے، تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    چینی سرمایہ کاروں نے ویڈیولنک پر وزیراعظم سے پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق بات کی ہے، بلوچستان کےلیےوزیراعظم کی ہدایت پرترقیاتی کام تیزی سےجاری ہے اسو وقت بلوچستان میں جاری ترقیاتی کام اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے نارتھ فری زون گوادر کا افتتاح کیا تھا اور وزیراعظم کی موجودگی میں مختلف ممالک کے سفرا کے ساتھ مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا، صوبے کو ریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا، گوادر خطے میں اقتصادی ،ترقیاتی سرگرمیوں کا محور بنے گا ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کریں گے۔

    اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے خطاب میں کہا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے، 2200ایکڑ پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں، گوادر پورٹ کے ساتھ گوادر شہر میں بھی ترقی کا سفر جاری ہے

  • سربراہ پاک بحریہ کا گوادر کا دورہ، سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ

    سربراہ پاک بحریہ کا گوادر کا دورہ، سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ

    ماڈہ: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود نے گوادر اور ماڑہ میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا، اس دوران انہیں سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے گوادر میں نیول تنصیبات اور مورچوں کا دورہ کیا اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

    ترجمان کے مطابق اس موقع پر نیول چیف کو سی پیک کے سمندری دفاع اور دیگر پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، سی پیک میری ٹائم سیکیورٹی ٹاسک فورس88پر آگاہی دی گئی۔

    سربراہ پاک بحریہ کا گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    نیول چیف نے سرفیس ٹاسک گروپس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، دریں اثنا نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے مختلف منصوبوں کاسنگ بنیاد بھی رکھا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف سے چیئرمین چائنیز اوورسیزپورٹس ہولڈنگ کمپنی نے ملاقات کی، سی پیک اور گوادر پورٹ کی وسعت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل مارچ میں بھی ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے نیول چیف کو پورٹ آپریشنز پر بریفنگ دی تھی۔

    اپنے دورے میں نیول چیف نے بحریہ ماڈل اسکول گوادر کی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان آج گوادر میں نئے اسپتال کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعلیٰ بلوچستان آج گوادر میں نئے اسپتال کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج بلوچستان کے شہر گوادر میں نئے اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں جام کمال کا کہنا تھا کہ گوادر میں میگا منصوبے چل رہے ہیں، گوادر کیلئے صوبائی بجٹ میں ایک ارب روپے کے منصوبے شامل کیے۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر میں کل ایک نئے اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھوں گا، پسنی میں گرلزکالج کی منظوری ہوچکی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مکران کے ساحلی شہروں کے ماہگیر جےٹیز کی توسیع کی جائے گی، گوادر کو میونسپل کمیٹی سے میٹروپولیٹن کا درجہ دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں، صوبائی حکومت کی کوششوں سے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کا حصہ بیس فیصد سے زیادہ ہے۔

    عمران خان بلوچستان کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں: جام کمال خان

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی منصوبوں پر عملدرآمد سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، وفاقی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز میں اضافے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کوئٹہ: بلوچستان میں پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران گولہ بارود برآمد اور 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر گوادر میں تربت پولیس نے اہم کاررروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بازیاب شخص کی نشاندہی پر اہلکاروں نے سیٹلائٹ کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مارا جس کے باعث 3 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ایف سی بلوچستان نے محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    ڈی پی او گوادر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں ایف سی بلوچستان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان کے علاقے ژوب سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے، یہاں خود کش دھماکے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • گوادرمیں رائج کشتی سازی کا قدیم طریقہ

    گوادرمیں رائج کشتی سازی کا قدیم طریقہ

    گوادر: دنیا بھر میں جہاں کشتی سازی ایک جدید صنعت کا رخ اختیار کرچکی وہیں گوادر کے کشتی ساز آج بھی اپنے آباؤ اجداد سے سیکھے ہوئے طریقے پر کشتی سازی میں مصروف ہیں۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے بسیم افتخار کے مطابق گوادر میں موجود کشتی سازی کی صنعت آج بھی جدید ٹیکنالوجی سے دوراور مشکلات کا شکارہے ، ایک بڑی کشتی کی تعمیر میں سال بھرکا وقت صرف ہوتا ہے۔

    کشتی کی تعمیر میں عموماً پارٹیکا ، بلاو ٔاور برما ٹیک کی لکڑی کا استعمال کیاجاتا ہے۔ سمندر کی موجوں کامقابلہ کرتی کشتیاں ہنرمندوں کی مہارت اورثقافت کی عکاسی کرتی نظر آتی ہیں لیکن ان کے پیچھے ان کشتیوں کو بنانے والوں کی غربت کی داستاں چھپی ہوئی ہے۔

    سارا دن سخت گرمی میں محنت کرنے والا ایک ماہر کاریگر بمشکل اپنی محنت کے عوض بارہ سے تیرہ سو روپے تک حاصل کرپاتا ہے۔ مقامی ہنر مند یہ کشتیاں اپنے آباؤ اجداد سے سیکھے ہوئے طریقے کے مطابق بناتے چلے آرہے ہیں اور حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے سبب آج بھی قدیم ذرائع حرفت پر قناعت کرنے پر مجبور ہیں۔

    عبد الصمد نامی کشتی ساز نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک وقت اور محنت طلب کام ہے ، اس میں کاریگر کو شدید جسمانی مشقت انجام دینا ہوتی ہے۔ ایک کشتی کی سیٹنگ میں ہی صرف تین سے چار مہینے صرف ہوتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ جب ایک بار کسی کشتی کو بنانے کے لیے لکڑیاں تیار کرلی جاتی ہیں تو پھر اسے بنانے کا عمل شروع ہوتا ہے جو کہ کشتی کے سائز پر منحصر ہوتا ہے۔ چھوٹی کشتی کی تیاری میں مجموعی طور پر پانچ سے چھ ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے تو بڑی کشتی کی تعمیر میں کم از کم ایک سال کا عرصہ لگتا ہے۔

    کشتی سازی کے لیے لکڑی کے بڑے ٹکڑوں کو تختوں کی شکل میں ڈھالا جاتا ہے اس کے بعد انہیں انتہائی مشقت سے چھیل کر ہموار اور پالش کے لائق بنایا جاتا ہے ۔ جس کے بعد ان تختوں کو کشتی کی شکل میں جوڑنے کا مرحلہ آتا ہے جو بذاتِ خود ایک مشقت طلب کام ہے۔ ان سارے مراحل سے گزر کر ایک کشتی پانی کی لہروں کا سینہ چیر کر مچھیروں کا رزق تلاش کرنے کے قابل ہوتی ہے۔